Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنت دوزخ اور حساب کتاب پر ایمان کیسا ہے؟

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

پروگرام میں شرکت کیلئے اپنے برادر نسبتی کو ساتھ لینا تھا‘ گاڑی لےکر وہ پہنچے‘ برادر نسبتی تیسر ی منزل پر رہتے تھے‘ نیچے سے فون کیا تو بہن نے بتایا کہ وہ نہانے کیلئے گئے ہیں‘ بھائی سے اصرار کیا کہ اوپر آجائیں اور چائے پی لیں مگر دوبے صاحب اس خیال سے اوپر نہیں گئے کہ پروگرام میں پہنچنے میں تاخیر ہوجائے گی‘ اس لیے گاڑی میں نیچے ہی انتظار کرنے لگے‘ انہوں نے دیکھا کہ اپارٹمنٹ کے ذرا سے فاصلہ پر ایک مسجد ہے‘ وہاں ایک کے بعد ایک آدمی آرہا ہے‘ خیال ہوا شاید کوئی تقریب ہورہی ہے‘ ڈرائیور سے چند قدم گاڑی آگے بڑھوائی‘ اتوار کا دن تھا‘ وہاں ہفتہ واری اجتماع ہورہا تھا‘ ایک صاحب تقریر کررہے تھے‘ انتظار کی گھڑیاں گزارنے کیلئے وہ تقریر سننے لگے‘ تقریر کرنے والے جماعت کے پرانے ساتھی تھے جو قبر و حشر کی باتیں گویا زمین سے نیچے اور آسمان سے اوپر کی کررہے تھے اور مرنے کےبعد دردناک دوزخ سے ڈرا کر اللہ اور رسول ﷺ کی بات ماننے کی ترغیب بڑی درد مندی اور فکرمندی کے ساتھ دے رہے تھے۔ بہنوئی کے آنے میں تاخیر ہوئی‘ تقریر ختم ہوگئی اور مختصر تشکیل ہوئی‘ دوبے صاحب جو وزارت قانون میں بڑے عہدہ پر فائز تھے‘ گاڑی سے اترے‘ جوتے اتار کر مسجد میں داخل ہوئے اور جو صاحب تقریر کررہے تھے ان سے بولے: جناب کچھ بات معلوم کرنا چاہتا ہوں؟ وہ بولے جی فرمائیے! بولے ہماری آنکھیں دیکھ رہی ہیں کہ سورج نکل رہا ہے‘ یہ آنکھیں دھوکہ کھاسکتی ہیں مگر ہمارا یقین ہے کہ اللہ اور رسول ﷺ نے جو بتادیا ہے اس میں ذرہ برابر شک نہیں ہوسکتا‘ دوبے صاحب بولے: یہ جنت دوزخ اور حساب کتاب کا مسئلہ صرف مسلمانوں کو پیش آنے والا ہے یا سب لوگوں کو۔ وہ بولے یہ تو سب لوگوں کو پیش آنے والا ہے۔ پوچھا: اس مجمع میں کوئی ہندو‘ سکھ یا عیسائی بھی ہے یا سب مسلمان ہیں‘ وہ بولے یہ تو صرف مسلمانوں کا اجتماع ہے۔ دوبے صاحب نے پوچھا: آپ کے محلہ میں مسلمانوں کے علاوہ اور دوسرے لوگ نہیں رہتے؟ یہ میرے بہنوئی کرشنا کمارد ویدی سامنے رہتے ہیں‘ آپ نے ان کو بھی دوزخ کی آگ اور حساب کتاب کے خطرہ سے خبردار کیا‘ وہ بولے ان سے تو بات نہیں ہوئی۔ دوبے صاحب نے کہا: اگر ان کے گھر میں آگ لگ جائے تو آپ گھر کو اس لیے جلتا ہوا چھوڑ دیں گے کہ آگ ہندو کے گھر میں لگی ہے‘ وہ بولےایسا کیسے ہوسکتا ہے؟ آگ لگے گی تو پورے محلہ کے مسلمان جان پر کھیل کر آگ بجھائیں گے۔ دوبے صاحب بولے یہ پہیلی مجھے سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ اگر دنیا کی آگ ان کی جان میں نہیں مکان میں لگ جائے تو آپ جان پر کھیل کر آگ بجھانے کی بات کررہے ہیں اور آپ کہہ رہے تھے کہ دوزخ کی آگ اس آگ سے سترگنا زیادہ جلانے والی ہے اور بغیر ایمان کے یہ آپ کے پڑوسی اس آگ کی طرف جارہے ہیں‘ آپ نے ایک دفعہ ان سے کہا بھی نہیں کہ دویدی جی آپ اس آگ کی طرف جارہے ہیں‘ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کے دل میں اس کا یقین نہیں کہ دوزخ کی آگ برحق ہے اور وہ اس آگ سے خطرناک آگ ہے۔
اس کے بعد دوبے جی نے اسلام پڑھنا شروع کیا‘ الحمدللہ! آج نہ صرف وہ ایک مسلمان ہیں بلکہ حقیقی مسلمان اور داعی اور مرنے کے بعد کی آگ پر یقین رکھنے والے اور ہر انسان کو اس سے بچانے کی فکر کرنے والے مگر ان کی یہ بات ہم سبھی کیلئے بڑی آنکھیں کھولنے والی ہے کہ پڑوسی کے گھر دنیا کی آگ لگ جائے تو سب کام چھوڑ کر اسے بجھانے کیلئے جان کی بازی لگادیتے ہیں‘ اس آگ سے ستر گنا آگ کی طرف کفروشرک کے راستہ پر چل کر جانےوالے پڑوسیوں کی ہم فکر کیوں نہیں کرتے! کاش ہمیں ہوش آئے!!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 708 reviews.