Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

وظیفہ پڑھا گھرمیں دبائے تعویذ باہر نکل آئے

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

ایک اور تعویذ بیڈ کے پائے کےنیچے سے ملا جس پر لکھا تھا کہ ان کے ہاتھ زبان دماغ بند ہوجائیں۔تیسرا ایک پتھر جو گھر کے کونے میں دفن تھا وہ نکلا‘ اس کے اوپر خون سے بت بنا کر کوئی تحریر لکھی ہوئی تھی۔


محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے سال سے آپ کا دیا ہوا وظیفہ پڑھ رہی ہوں۔ و ظیفہ یہ ہے:۔ کالا کپڑا ایک گز لے کر عشاء کے بعد بچھا کر اس کے اوپر بیٹھ کر پورے اکیس منٹ

لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھنا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک انڈے کے اوپر ایک سو ایک دفعہ آیۃ الکرسی پڑھ کر سب گھر والوں کے اوپر سے وار کر باہر پھینکنا ہے اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھ کر ایک دانہ پھینکنا ہے۔ یہ درج بالا وظیفے میں مسلسل کررہی ہوں۔ ان وظائف کی مدد سے میرے اوپر اور میرے خاوند پر جوکالا جادو کروایا گیا تھا وہ سب تعویذ باہر آگئے۔آٹھ تعویذ نکلے جن میں سے کچھ پلا دئیے گئے اور کچھ ابھی پلانے تھے‘ ان میں سے چھ تو میرے شوہرکو پلائے اور دو ابھی پلانےتھےتو مجھے گھر میں سے میری ایک عزیز کی الماری سے وہ تعویذ مل گئے جس میں لکھا ہوا تھا کہ صرف وہ(میرے شوہر) میری بات مانے اور مکان میرے نام کردے۔ اس عبارت کے اوپر میرے خاوند اور ان کی والدہ کا نام اور تعویذ بنا ہوا تھا۔ایک اور تعویذ بیڈ کے پائے کےنیچے سے ملا جس پر لکھا تھا کہ ان کے ہاتھ زبان دماغ بند ہوجائیں۔تیسرا ایک پتھر جو گھر کے کونے میں دفن تھا وہ نکلا‘ اس کے اوپر خون سے بت بنا کر کوئی تحریر لکھی ہوئی تھی۔ چوتھا تعویذ ایک گندے کپڑے کے ساتھ ملا۔ یہ سب عملیات میرے بیٹے پر کیے گئے تھے جس کی وجہ سے بیٹا ہم بات تک نہیں کرتا بلکہ لڑ کر گھر چھوڑ کر جاچکا ہے۔ بیٹے کو ہم لاکھوں روپے لگا کر انگلینڈ سے ایم بی اے کروایا اب وہ ہماری شکل دیکھنا تک پسند نہیں کرتا۔
میرا ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں ان بچوں میں اتنا پیار تھا کہ ایک دوسرے پر جان تک قربان کرتے تھے اب بیٹا کہتا ہے کہ اس کے سامنے بہنوںکا نام لیا تو سب کوقتل کردوں گا۔ میرا بیٹا گھر کا پانی تک نہ پیتا اور مجھے گندی گندی گالیاں دیتا ہے۔ اسی دوران ایک دن میں بیٹھی وظیفہ پڑھ رہی تھی تو بیٹے کی شکل کا لڑکا میں نے اس کے کمرے میں جاتے دیکھا جبکہ لڑکا گھر میں آیا ہی نہیں تھا اوردروازے سب بند تھے۔ اس کے کمرےمیں اسی وقت جاکر دیکھا تو وہاں کچھ بھی نہیں تھا۔
الحمدللہ! ان وظائف کی برکت سے ہمیں تمام تعویذات جو کہ اور پتہ نہیں کیا کیا گل کھلاتے مل گئے۔جب سے تعویذ نکلے ہیں گھر میں کچھ سکون ہے۔ بیٹے کے اندر تھوڑی سی تبدیلی رونما ہورہی ہے۔مجھے ان وظائف سے ایک امید کی کرن نظر آرہی ہے انشاء اللہ وظائف پوری توجہ اور مستقل مزاجی سے جاری ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہمارا گھر پھر پہلے جیسا ہوجائے گا۔ جہاں ہر کوئی ہر کسی کی عزت کرتا ‘ ہنستا کھیلنا‘ بہن بھائی ایک دوسرے پر جان نچھاور کرتے۔ یہ سب ہوگا اور ان وظائف کی برکت سے ضرور ہوگا۔ (ایک ماں)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 703 reviews.