Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور ازمودہ تحریں

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

میرے طبی و روحانی مشاہدات
چٹکلہ برائے کمزوری
ہینگ‘ لعاب دہن یا عسل خالص میں حل کرکے طلاء کریں‘بے حد ملذذ اور پوشیدہ کمزوریوں کا حل ہے۔ اس ٹوٹکے کو عام مت سمجھیے گا۔
کیل مہاسے‘ جھائیاں سے نجات اور رنگت گوری
تین تولہ دیسی اجوائن باریک پیس کر آدھ چھٹانک دہی میں اچھی طرح ملا کر رات سوتے وقت چہرے پر لگائیں۔ صبح نیم گرم پانی سے دھولیں۔چار پانچ روز لگانے سے افاقہ شروع ہوگا اور نئے کیل مہاسے نکلنا بند ہوجائیں گے۔
سپیشل ہڈی درد کیلئے
شنگرف رومی ایک حصہ‘ پھٹکڑی چار حصہ۔ پیس کر آہنی توے پرڈال کر اس قدر پکائیں کہ ٹکیہ سی بن جائے جب ایک طرف سے پک جائے تو دوسری سائیڈ پکائیں۔ بعدازاں ٹھنڈی کرکے نہایت باریک پیس کر محفوظ کرلیں۔ ایک رتی سے دو رتی روزانہ گرم دودھ سے استعمال کریں۔ چوٹ کی وجہ سے ہو یا جیسابھی ہڈی کا درد ہو‘ ختم ہوجاتا ہے۔
بواسیر خونی
تمباکو بوٹی کو سکھا کر دھونی دیں‘ تین سے چار یوم میں بواسیر خونی ختم ہوجائے گی۔
نسخہ دوئم بواسیر خونی
تخم نیم‘ گوگل‘ رسونت‘ کالی مرچ‘ گندھک مصفا ہموزن لے کر سفوف بنائیں۔ تین ماشہ خوراک شربت انار کے ساتھ لیں۔ بواسیر کا خون فوری بند ہوجائے گا۔ مسلسل استعمال سے نام و نشان مٹ جائے گا۔
دستوں کیلئے خاص الخاص نسخہ
اس کی مثال اس طرح سے لے لیں کہ جب افیون کا نشہ کرنے والے کو دست لگ جائیں تو جلدی بند نہیں ہوتے یہ ان کیلئے بھی اکسیر ہے۔ دانہ الائچی خورد‘ طباشیر کبود‘ زہر مہرہ خطائی‘ گردسماق، زرشک‘ گل ارمنی ہر ایک تین تین ماشہ۔ نرکچور‘ سونف ہر ایک ماشہ‘ سب کوٹ کر سفوف بنائیں۔ پانچ ماشہ خوراک ہمراہ عرق سونف پانچ تولہ سے دیں۔
دستوں کیلئے
عام دست ایک ہی خوراک سے فوری بند ہوجاتے ہیں۔ رال عمدہ چار تولہ‘ کوکنار دو تولہ‘ گوند کیکر ڈیڑھ تولہ‘ شکرپانچ تولہ کوٹ چھان کر سفوف کریں۔ تین ماشہ خوراک ہمراہ پانی لیں۔
بغلوں میں گلٹیاں وغیرہ کیلئے
کچلہ اور سہاگہ ہموزن لے کر لیموں کے پانی سے رگڑیں۔ جب اچھی طرح مرہم بن جائے محفوظ رکھیں۔ بوقت ضرورت پانی ملا کر لیپ کریں۔ ایک دن میں ہی گلٹی پھوٹ جائے گی۔
خوبصورت اولاد نرینہ کیلئے
اگر کوئی چاہے کہ میرے گھر خوبصورت لڑکا پیدا ہو تو حمل کی ابتدا سے نو مہینہ تک برابر سفید چینی کی پلیٹ پر سورۂ والتین روزانہ لکھ کر نہارمنہ عورت کو پلائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ لڑکا خوبصورت پیدا ہوگا۔
فاقہ کا علاج
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان عالیشان ہے کہ جو شخص ہر روز صبح اور شام کو یہ کلمات طیبات سوبار پڑھے گا۔ وہ فقرو فاقہ سے محفوظ رہے گا۔ غناء کا دروازہ اس پر کھل جائے گا۔
لَآاِلٰہَ اِلَّاللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ
درد کو ہر جگہ سے بھگانے کا عمل
ایک بزرگ نے اپنی ایک کتاب کے اندر ایک عمل تحریر فرمایا ہے کہ اگر کسی آدمی کو کسی جگہ درد ہو تو شہادت کی انگلی سے درد والی جگہ پر لِیُعَذِّبَھُمْ لکھے درد فوری بھاگ کر جگہ بدل لے گا پھر وہاں پر لکھیں درد بھاگتا پھرے گا آخر میں ختم ہوجائے گا۔ اللہ کرے ہماری زبانوں میں یہ تاثیر پیدا ہوجائے جو کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زبانوں میں تھی۔ کامل ایمان ہو تو ہر آیت مبارکہ اثر کرتی ہے۔ (سید مبارک‘ عارفوالہ)۔
شوہر کو فجر کے وقت اٹھانا ہو تو ایسے اٹھائیے۔!!!
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو تندرستی عطا فرمائے اور جزائے خیر عطا فرمائے‘ آج میں آپ کو وسوسوں کیلئے جو آپ نے اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اور پھر لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ کا بتایا تھا۔ اس کا کمال بتاؤں گی۔ ہماری شادی کو تقریباً ساڑھے آٹھ سال ہوگئے ہیں۔ میرے شوہر چار نمازیں تو خود ہی جماعت کے ساتھ پڑھ لیتے،دفتر میں ہوتے ہوئے بھی مجھے کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی لیکن فجر کی نماز کیلئے اٹھانا اتنا مشکل کہ کیا بتاؤں۔۔۔!!! صرف رمضان میں مسجد چلے جاتے کچھ دن بعد عادت رہتی پھر وہی حال۔۔۔ میں بار بار اپنی نماز یا قرآن چھوڑ کر آ آکر جگاتی اُٹھ جائیں‘ ٹائم کم رہ گیا ہے‘ جماعت نکل جائے گی‘ چلیں اب گھر میں پڑھ لیں‘ بس بار بار آکر جگاتی‘ کوئی ہوش نہیں۔۔۔!!! حتیٰ کہ بعض اوقات ہماری اس وجہ سے لڑائی بھی ہوجاتی۔ کبھی میں پڑھ پڑھ کر انہیں ہدیہ کرتی‘ کبھی اذان پڑھ کر پھونک مارتی‘ بس کبھی ۔۔۔ کبھی۔۔۔ اُٹھ ہی جاتے اور پڑھ لیتے یا پھر دفتر جانے کےو قت نہادھوکر نوبجے فجر کی نماز پڑھتے اور میں اندر ہی اندرجلتی پر کہتی کچھ نہ۔ لیکن کسی اور وقت پھر پیار سے سمجھاتی۔ درس میں جب میں نے یہ سنا کہ ایک عورت نے اپنے بیٹے کو یہ پڑھ کر پھونک ماری کہ درس میں مجھے لے جائے۔۔۔! فوراً میرے ذہن میں آیا ان پر بھی شیطان ہی غالب ہوتا ہے۔ میں یہ پڑھ کر پھونک مارتی ہوں۔ لو۔۔۔ اُس دن سے میرا سب سے بڑا مسئلہ ‘ ساری ٹینشن ختم ہوگئی‘ میں نے رات کو پڑھ کر پھونک ماری اور کہا صبح نماز کیلئے اٹھ جائیے گا کہتے ہیں انشاء اللہ (میں نے دل میں شکر کیا‘ آج اونچی آواز میں کہا ہے) صبح میری ایک آواز پر اٹھ گئے میں نے پھر اللہ کا شکر ادا کیا اور شکرانہ کے نفل ادا کیے‘ اب میں صبح و شام پھونک مار دیتی ہوں اور وہ صبح ایک ہی آواز پر بالکل فریش اٹھ جاتے ہیں۔
پوشیدہ مرض کا کلونجی سے علاج: میں نے عبقری میں ایک کلونجی کا ٹوٹکہ پڑھا تھا۔ مجھے پیریڈز کی تکلیف بہت زیادہ ہوتی تھی‘ ہرقسم کے ٹوٹکے کرکے دیکھ لیے‘ پھر بھی کچھ فرق نہیں پڑتا تھا۔ مجھے پانچ یا چھ دن تک پین کلر کھانی پڑتی تھیں میں روز ایک چٹکی کلونجی درود شریف پڑھ کر اور یہ کہہ کر کہ یااللہ تیرے نبی کریم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے کہ موت کے علاوہ کلونجی میں ہر بیماری سے شفاء ہے‘ ان کا فرمان سچا ہے‘ پھر کھاتی۔ پیریڈز کے دنوں میں چھوڑ دیتی‘ پین بالکل ختم ہوگئی لیکن ہر روز چند دانے نہار منہ کھالیتی ہوں۔ پین کلر سے بھی جان چھوٹ گئی ہے اور درد بھی بالکل نہیں ہوتا۔میرا ایک بڑا بھائی ہے پتہ نہیں کیاوجہ تھی وہ ہر کسی سے لڑتا رہتا تھا‘ میں نے اس کو اذان اور سورۂ مومنون کی آخری چار آیات پڑھ پڑھ کر اُس کا تصور کرکے اسے ہدیہ کرنی شروع کردیں۔ اب الحمدللہ اس کے ساتھ صلح ہے‘ مجھے فون بھی کرتا ہے‘ میرا حال بھی پوچھ لیتا ہے اور نماز بھی پانچ وقت پڑھنی شروع کردی ہے۔ (مسز ضیاء الحسن‘ کراچی)۔
ہربیماری کیلئے آزمایا لاجواب پایا
بعض مستند کتب میں حضور نبی اکرمﷺ کی یہ حدیث ملتی ہے کہ جو شخص بارش کا پانی لیکر اس پر سورۂ فاتحہ (سترمرتبہ) آیۃ الکرسی (سترمرتبہ) سورۂ اخلاص (سترمرتبہ) اور معوذتین (سورۂ فلق و ناس) ستر مرتبہ پڑھ کر دم کرے تو آپ ﷺ نے قسم کھا کر ارشاد فرمایا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام میرے پاس تشریف لائے اور مجھے خبر دی کہ جو شخص یہ پانی سات روز تک متواتر پیے گا اللہ رب العزت اس کے جسم سے ہر بیماری کو دور فرمادیں گے حتیٰ کہ اس کے گوشت پوست اور اس کی ہڈیوں بلکہ تمام اعضاء سے بیماریاں نکال دیں گے اور اسے صحت وعافیت عطا کریں گے۔ (الدرالعظیم)۔
خالہ کی رسولیاں ختم: یہ پانی ہمارا اپنا آزمایا ہوا ہے۔ میری ایک خالہ کو رسولیاں تھیں اور انہیں کافی تکلیف تھی تو امی نے یہ پانی دم کرکے دیا‘ ان کی رسولیاں نہ صرف ختم ہوگئیں بلکہ ان کو چھوٹے پیشاب کی بھی تکلیف تھی وہ بھی ختم ہوگئی۔ اب انہیں کوئی بھی تکلیف ہو تو وہ اپنا بارش کا پانی استعمال کرتی ہیں اور جیسے ہی ختم ہونے کے نزدیک ہوتا ہے تو فوراً فون پر کہہ دیتی ہیں کہ پانی اور بھجوادیں۔
بھابی کی بہن کا سردرد ٹھیک:میری بھابی کی بڑی بہن کے سر میں شدید قسم کا درد ہوتا تھا۔ امی کو بھابی کی بہن نے کہا کہ باجی بتارہی تھی کہ آپ پانی دم کرتی ہیں تو براہ مہربانی مجھے بھی بھجوادیں۔ یقین جانیے وہ درد جو بڑے سے بڑے اسپشلسٹ نہ سمجھ سکے صرف سات دن لگاتار یہ پانی پینے سے ختم ہوگیا اب تو وہ پہلے امی کو دعائیں دیتی ہیں پھر بعد میں بات کرتی ہیں۔
ہارٹ‘ فالج اور شوگر کا مریض صحت یاب:میرے ابو فالج‘ ہارٹ اور شوگر کے مریض تھے وہ یہ پانی استعمال کرتے تھے‘ ان کا دل کام چھوڑ چکا تھا مگر ابو اس کے باوجود دکان پر بھی جاتے تھے‘ انہیں بیٹھنا منظور ہی نہ تھا حالانکہ دل کے مریض کو زیادہ چلنے سے منع کیا جاتا ہے مگر وہ فالج کے مریض ہونے کے باوجود پیدل چلتے‘ ہم لوگ ساتھ ہوتے تو ہم کہتے ابو ہم اور نہیں چل سکتے تو وہ ہمیں رکشہ میں بٹھا دیتے اور خود پیدل گھر آتے۔ موت برحق ہےاور ابو اپنا ٹائم پورا کرکے چلے گئے مگر جس وقت وہ فوت ہوئے اُس سے صرف ایک گھنٹہ پہلے بھی وہ دکان سے آئے تھے۔ موت کا کوئی علاج نہیں مگر یہ پانی کسی معجزے سے کم نہیں‘ یقین کامل شرط ہے کیونکہ آج کل ہمیں اپنے دین کی بجائے معالجین پر زیادہ اعتبار ہے مگر کوئی معالج کچھ نہیں کرسکتا کیونکہ راولپنڈی کے سب سے بڑے ہارٹ اسپیشلسٹ نےکہا تھا کہ ’’ابو کا دل کام کرنا چھوڑ چکا ہے‘‘ مگر اس کے باوجود ابو تین ماہ زندہ رہے اور اپنا کاروبار‘ نماز‘ قرآن حسب معمول کرتے رہے۔ ان کے فوت ہونے کے بعد بھائی نے بتایا کہ ڈاکٹر یہ پہلے کہہ چکا تھا۔ مہینے بعد پھر ابو دوائی کیلئے گئے تو ڈاکٹر ٹیسٹوں کی رپورٹیں دیکھ کر حیران رہ گیا کیونکہ پچھلی مرتبہ اس نے کہا تھا دل تقریباً ختم ہے مگر بارش کا پانی پینے کے بعد پھر جب ابو چیک اپ کیلئے گئے اور ابو کی تمام رپورٹیں ٹھیک تھیں۔ سستا اور شرطیہ علاج ہے‘ بس یقین کامل شرط ہے اور ویسے بھی جس چیز کی ہمارے نبی کریم ﷺ نےقسم کھائی اس میں شک کی گنجائش ہی نہیں ہے ہر بیماری کیلئے آزمایا اور لاجواب پایا۔ آپ بھی آزمائیے۔ فیس: نیک دعاؤں میں یاد رکھیے۔ (بنت جمشید چغتائی)۔
یرقان کا حیران کن تیربہدف ٹوٹکہ
اس مرض میں کبھی چہرہ اور آنکھیں‘ کبھی تمام بدن پیلا ہوجاتا ہے۔ علامات: مریض کی آنکھوں کا رنگ پیلا ہوجاتا ہے۔ اس کے ناخن سفید اور دبانے سے خون کی کمی کا احساس ہوتا ہے۔ مریض کو بھوک لگنا بند ہوجاتی ہے۔ مریض کےچہرے کا رنگ زرد ہوجاتا ہے۔ مریض کے پیشاب کا رنگ زرد یا زردی مائل بھورا ہوجاتا ہے۔ نسخہ: کلونجی چالیس گرام‘ کاسنی بیس گرام‘ مہندی دس گرام اور قسط شیریں دس گرام۔طریقہ استعمال: ان سب کو پیس کر سفوف تیار کرلیں اور آدھا چمچ صبح و شام تازہ پانی کے ساتھ بیس دن استعمال کریں ۔ (محمد کامران‘ تلہ گنگ)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 695 reviews.