لیکن میری بہن نے زبردستی مجھے رسالہ دیا اور کہا کہ صرف ٹائٹل کو دیکھو‘بے شک نہ پڑھنا‘ جب ٹائٹل دیکھا اور.....
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العالمین کا بے حد شکر اور احسان مند ہوں کہ میرا عبقری کے ذریعے آپ سے تعلق پیدا ہوگیا۔ جب میں حمل میں تھی‘ میں نے عبقری رسالے میں پڑھا تھا کہ اگر کوئی دورا ن حمل یہ منت مان لے کہ اگر میرا بیٹا ہوا تو میں نام ’’محمد‘‘ رکھوں گی۔ اللہ نے میری یہ منت قبول کی اور بیٹا عطا کیا۔اللہ کا بے حد شکر اور احسان ہے کہ عبقری میں دئیے ہوئے وظائف سے میرے شوہر کافی حد تک ذمہ دار اور سنجیدہ ہوگئے ہیں‘ روزی رزق میں برکت آگئی ہے‘ مالی حالات پہلے سے بہتر ہوگئے ہیں۔ (اہلیہ نعمان)۔
عبقری لایا شوہر کو راہ راست پر: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! دو ماہ پہلے میری بہن نے مجھے عبقری پڑھنے کا مشورہ دیا لیکن میرا دل ہر چیز سے مایوس تھا لیکن میری بہن نے زبردستی مجھے رسالہ دیا اور کہا کہ صرف ٹائٹل کو دیکھو‘بے شک نہ پڑھنا‘ جب ٹائٹل دیکھا اور اس میں درود شریف کی برکات دیکھیں‘ میں نے متعلقہ صفحہ نکال کر درود شریف کے متعلق مضمون پڑا۔ میرے شوہربے راہ روی کا شکار تھے‘ مجھے خرچہ نہیں دیتےتھے‘ جائز ضروریات بھی پوری نہیں کرتے تھے۔ میں نے لگاتار تین دن عبقری میں دیا گیا درود شریف پڑھا تو اپنے شوہر کو پگھلتے ہوئے دیکھا۔ الحمدللہ! اب میرے شوہر کافی حد تک سدھر چکے ہیں۔ (ج،ر)۔
عبقری نے تہلکہ مچادیا: محترم حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے رسالہ عبقری نے توزندگی میں تہلکہ مچادیا ہے۔ زندگی میں انقلاب نےایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ زندگی نئی سڑکوں پر سفر کررہی ہے لیکن رسالہ تو سڑک اور سمندر کی طرح اپنے کونوں کو چھوہی نہیں رہا۔(غلام عباس‘ لالہ موسیٰ)۔
ہررکا کام ہوگیا: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے‘ اللہ پاک آپ کو صحت و سلامت اور اپنی حفاظت میں رکھے۔ ہمیں جب سے عبقری رسالہ ملا ہے‘ہمارا ہر رکا کام ہوگیا۔ پچھلے تین سالوں سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں اور مجھے یاد نہیں پڑتا کہ پچھلے تین سالوں سے میرا کوئی کام رکا ہو۔الحمدللہ! اس میں موجود وظائف نے ہمارے لیے بہت آسانیاں پیدا کی ہیں۔ (محمد یونس)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں