Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

موسیقی اور حرام نے گھر کوجہنم کا گڑھا بنادیا تھا

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

پھر ایسا ہوا کہ مجھے اپنے شوہر کی کئی حرکتوں کا پتہ چلا جو کہ پہلے نہ تھا۔ میں ان سے بہت پیار کرتی تھی‘ جس کا انہیں علم تھا میں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی مگر میں بچ گئی‘ انہوں نے اس بات کو کافی سنجیدگی سے لیا پھر مجھ سے معافی مانگی اور گناہوں سے توبہ کی

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی اور صحت عطا فرمائے اور تسبیح خانے کو تاقیامت آباد رکھے تاکہ ہم جیسے گنہگاروں کیلئے ہدایت کا ذریعہ بنارہے۔
میں اکثر اپنے تجربات و مشاہدات لکھتی رہتی ہوں میں نے جب سےا عمال والی زندگی اپنائی ہے مجھے سکون مل گیا ہے‘ ورنہ میں اپنی زندگی میں تین بار خودکشی کی کوشش کرچکی ہوں‘ گھریلو جھگڑے‘ ہروقت پریشانی جس کی وجہ صرف اور صرف حرام مال تھا۔ جب شادی کے بعدمیں سسرال آئی تو دیکھا کہ حرام مال کی کثرت تھی‘ سسر اور شوہر دونوں ہی حرام مال گھر لاتے تھے‘ چاہے وہ کسی بھی طرح سے آئے۔ اس وقت کم عمری تھی اور کچھ دین کی سمجھ بھی نہ تھی کہ اس کے نقصانات کیا ہیں۔ میں نے ہمیشہ گھر میں بے سکونی ‘دکھ‘ نہ ہی نندوں کے گھر میں سکون تھا نہ ہی وہ اپنے گھر پر ٹکتی تھیں‘ وقت گزرتا گیا‘ میرے شوہر ہر طرح کا عیب کرتے تھے‘ زنا‘ شراب‘ جوا‘ نشہ اور مجھ پر مار پیٹ کرنا ان کا معمول تھا‘ میں نے صبر کیا‘ نہ اپنے والدین کو بتایا نہ کسی اور سے ذکر کرتی۔۔۔ بس صبر کرتی رہی‘ عالم یہ تھا کہ میں اپنے شوہر سے بات کرتے ڈرتی کہ کہیں مارنا نہ شروع کردیں‘ ان میں اچھی عادت جو تھی یہ تھی کہ اپنے بچوں سے بہت پیار کرتے اور کھانے پینے کی کمی نہ ہونے دیتے‘ حرام مال نے اپنا کام کر دکھایا‘ میری صحت خراب ہونے لگی‘ گردے خراب ہوگئے‘ پتھری کی وجہ سے کان خراب ہوگئے‘ نظر کمزور ہوگئی‘ بواسیر اور کئی مسائل۔۔۔۔
پھر ایسا ہوا کہ مجھے اپنے شوہر کی کئی حرکتوں کا پتہ چلا جو کہ پہلے نہ تھا۔ میں ان سے بہت پیار کرتی تھی‘ جس کا انہیں علم تھا میں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی مگر میں بچ گئی‘ انہوں نے اس بات کو کافی سنجیدگی سے لیا پھر مجھ سے معافی مانگی اور گناہوں سے توبہ کی۔ وہ بنا نشہ کیے سونہیں سکتے تھے‘ میں نے انہیں منع کیا اور رات بھر ان کے ساتھ جاگتی‘ ان سے باتیں کرتی اور جب تک وہ سو نہ جاتے میں نہ سوتی۔ آخرکار ان کی نشے کی عادت ختم ہوئی۔ میں اللہ سے رو رو کر عائیں کرتی کہ اللہ تو حلال رزق دے‘ حرام سے بچا‘ کبھی انہیں ناجائز فرمائشیں کرکے تنگ نہیں کیا جو مل گیا اسی پر شکر کیا۔ اللہ نے مدد کی‘ میرے شوہر کو ہدایت ملی‘ نماز پڑھنے لگے‘ حرام مال گھر آنا ختم ہوا۔ مجھے تسبیح خانہ آنا ہوا تو پھر تو زندگی ہی بدل گئی‘ اعمال کرنے شروع کیے‘ میں گھر میں درس لگاتی تھی خصوصاً جب میرے شوہر آتے‘ میں جان بوجھ کر درس لگادیتی‘ آہستہ آہستہ انہوں نے بھی درس پر توجہ دینی شروع کردی پھر تو ان کے اندر اور بھی تبدیلی آنا شروع ہوگئی۔
محترم حکیم صاحب! خدا کی قسم میرے گھر فروٹ بوری میں آتا تھا اور ایک لڑکا ساتھ جاتا تھا جو کہ ساتھ فروٹ اٹھا کر لاتااور فریج بھر جاتا اور پھر رکھنے کو جگہ نہ ہوتی‘ بچے سارا دن فروٹ ہی کھاتے‘ اتنی کثرت تھی مگر وہ تھا تو حرام ہی۔۔۔ میرے اللہ کا شکر ہے اب حرام نہیں‘حلال کمائی آتی ہے۔ حضرت کثرت نہیں ہے پر برکت ہے۔فروٹ لانے کی گنجائش نہیں ہوتی‘ گھر میں فروٹ بہت ہی کم آتا ہے مگر میں بہت بہت بہت خوش ہوں کیونکہ وہ حرام کھا کر پلنے سے حلال کا لقمہ کھا کر پلنا بہتر ہے۔ میں درس میں ہر جمعرات شامل ہوتی ہوں‘ میںنے دیکھا ہے کہ اب میں سارا دن کام کرتی ہوں‘ اپنے وظائف بھی پڑھتی ہوں‘ صبح فجر کے بعد سوتی نہیں‘ رات عشاء کے بعد دس بجےسوتی ہوں مگر خود کو تندرست محسوس کرتی ہوں‘ پہلے میں بیمار رہتی تھی مگر اب لگتا ہے کہ پھر سے جوان ہوگئی ہوں۔ یہ سب حرام کے چھوڑنے‘ اعمال کرنے‘ نماز پڑھنے‘ درس میں آنے اور سب سے بڑھ کر ان مصیبتوں پر صبر کرنے سے ملا جو مجھ پر آئیں۔ میرے اللہ نے اب ایسا کرم کیا ہے کہ میرے شوہر جو کہ مجھے ہر بات پر ڈانٹ اور مار پیٹ کرتے اور غیرعورتوں سے تعلقات بنا کر خوش تھے اب وہ میرے بنا نہیں رہتے ہر کام میں اپنی مرضی سے کرتی ہوں‘ وہ دخل نہیں دیتے‘ سارے پیسے میرے ہاتھ میں دیتے ہیں‘ اعمال کرتے ہیں۔ درودپاک کثرت سے پڑھتے ہیں مگر یہ سب مجھے لمبا عرصہ صبر کرنے پر ملا ہے۔ سچ ہے اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور بہتر اجر دیتا ہے۔ حرام مال کا جن گھر سے نکلا تو سکون ہوگیا۔ گھر میں موسیقی بند کردی‘ بت ہٹادئیے‘ تمام کھلونے تصاویر ہٹا دیں‘ کبھی ایسا دور تھا کہ میرے گھر پر ہونے کا پتا موسیقی سے چلتا تھا‘ تمام گھر والے موسیقی سنتے صبح اٹھتے ہی گانے چل جاتے او کہا جاتا کہ گانے کی آواز آئے تو سمجھ لو کہ میں گھر پر ہوں اب گانے کی آواز سن کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے کان پھٹ جائیں گے میں مرجاؤں گی اور اگر گانے سنتے مرگئی تو میرا کیا بنے گا۔ اب جس دن فجر کی نماز رہ جائے تو مجھے ڈر لگنے
لگتا ہے کہ بس میرا اللہ مجھ سے ناراض ہوگیا پھر میں اللہ سے معافی مانگتی ہوں باتیں کرتی ہوں حضرت سچ کہوں تو اب مجھے اپنے اللہ سے مانگنا آگیا ہے‘ اللہ سے پیار کرنا آیا ہے۔ آپ دعا کریں میری نسلیں گناہوں سے بچ جائیں اور درس اور اعمال میں لگ جائیں۔ میری زندگی کامقصد اب تسبیح خانے کا پیغام ہے کہ اعمال سے بننا ہے‘ اعمال سے پلنا ہے اور اعمال سے بچنا ہے اور اللہ کا شکر ہے بن بھی رہی ہوں‘ پل بھی رہی ہوں اور یَاحَفِیْظُ سے بچ بھی رہی ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 682 reviews.