Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سادہ اصول

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

آدمی کی جتنی زیادہ معلومات ہوں‘ اتنی ہی زیادہ ترقی اس کے حصہ میں آتی ہے اور زیادہ معلومات اسی آدمی کو ملتی ہیں جوہمیشہ زیادہ جاننے کی کوشش میں لگا ہوا ہو

امریکہ کی ایک خاتون آرٹسٹ ہے۔ وہ 1925ءمیں پیدا ہوئی۔ اس نے کامیاب آرٹسٹ بننے کا ایک سادہ اصول بتایا ہے تاہم یہ اصول صرف ایک آرٹسٹ کیلئے نہیں ہے وہ ہر میدان میں کام کرنے والے آدمی کیلئے ہے۔ وہ سادہ اصول یہ ہے۔ ’’زیادہ دیکھو اور زیادہ بن جاؤ‘‘See more, be more۔تجسس تمام ترقیوں کی جان ہے۔ آدمی کو چاہیےکہ وہ ہمیشہ کچھ اور جاننے کی کوشش کرے۔ وہ زیادہ دیکھے‘ زیادہ سنےا ور سوالات پیدا کرکے اپنی معلومات میں اضافہ کرے۔ آدمی کی جتنی زیادہ معلومات ہوں‘ اتنی ہی زیادہ ترقی اس کے حصہ میں آتی ہے اور زیادہ معلومات اسی آدمی کو ملتی ہیں جوہمیشہ زیادہ جاننے کی کوشش میں لگا ہوا ہو۔
بیشتر لوگوںکا حال یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی لاعلمی سے بے خبر رہتے ہیں۔ وہ نہ جانتے ہوئے بھی یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ ہم جانتے ہیںیہ ذہنیت کسی آدمی کیلئے قاتل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ایسا آدمی جاہل ہوتا ہے مگر وہ اپنے کو عالم سمجھتا ہے۔ وہ نادان ہوتا ہے مگر یقین کرلیتا ہے کہ وہ ایک دانا انسان ہے۔ ایساانسان خود اپنے آپ کو خواہ کتنا ہی زیادہ قیمتی سمجھے مگر خارجی دنیا کے اعتبار سے اس کی کوئی قیمت نہیں۔سب سے بہتر بات یہ ہے کہ آدمی اپنے آپ کو طالب علم سمجھے علم کی تلاش سے وہ کبھی نہ تھکتا ہے ہو‘ اس کیلئے سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ وہ ہو جب کہ وہ کوئی نئی چیز دریافت کرے۔ جب کہ اس کے علم کے ذخیرہ میں کسی نئی بات کا اضافہ ہوجائے۔ جو شخص زیادہ جانے گا وہ اس دنیا میں زیادہ بنےگا۔ فکری اضافہ آدمی کے عمل میں اضافہ کرتا ہے۔ فکری اضافہ آدمی کو معمولی انسان سے اٹھا کر غیرمعمولی انسان بنا دیتا ہے۔ اس دنیا میں معلومات کی کوئی حد نہیں۔ اس لیے معلومات میں اضافہ کی بھی کوئی حد نہیں ہوسکتی۔ آدمی کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ اپنے آپ کو نہ جاننے والا سمجھے تاکہ اس کی جاننے کی خواہش کبھی ختم نہ ہونے پائے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 656 reviews.