مسلم جنرل سلطان صلاح الدین ایوبی نے فلسطین‘ شام‘ اردن‘ لبنان اور مصر پر حکومت کی اور بیت المقدس کو بھی فتح کیا۔ لیکن جب ان کا انتقال ہوا تو قرض لے کر ان کے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔ان کی وفات کے بعد ان کی ذاتی جائیداد کا حساب کتاب کیا گیا تو ایک گھوڑا‘ ایک تلوار‘ ایک ذرہ ‘ ایک دینار اور چھتیس درہم کے سوا کچھ نہ تھا اور وہ شدید خواہش کے باوجود حج نہ کرسکے۔ (محمد یٰسین‘ فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں