اس وقت فجر کی اذانیں ہورہی تھیں‘ ماں مصلے پر نماز پڑھنے کی تیاری کررہی تھی۔ میں دوڑ کر ماں سے لپٹ کر چلایا۔۔۔ ماں۔۔۔ میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔ ماں میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔ ماں۔۔۔ میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔۔!!!
ہمارے علاقے میں ایک معذور لڑکا تھا۔ میں نوکری کے سلسلے میں گاؤں سے باہر تھا۔ کافی عرصہ بعد اس سےملا تو وہ بالکل ٹھیک ٹھاک تھا۔ میں بڑا حیران ہوا۔۔۔۔ اُس سے پوچھا تو وہ مسکرا کر کہنے لگا بیٹھو میں تمہیں بتاتا ہوں۔ پھر یوں گویا ہوا۔۔۔:۔
آپ کو تو معلوم ہے کہ میں شروع سے ہی معذور تھا۔ جب اور لڑکوں کو کھیلتے اور بھاگتے دیکھتا تو میرے دل میں بھی یہی خواہش ہوتی تھی کہ میں بھی ان کی طرح بھاگوں دوڑوں۔۔۔۔ میں اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ دعا کرتا کہ یااللہ! مجھے صحت و تندرستی عطا فرما۔ایک دن میں گھر کے سامنے کرسی پر بیٹھا اور لوگوںکو چلتا پھرتا حسرت سے دیکھ رہا تھاکہ ایک مولوی صاحب جوکہ بڑے عالم معلوم ہوتے تھے ان کے ساتھ چار آدمی اور تھے‘ وہاں سے گزر رہے تھے۔ مجھے دیکھا تو قریب آئے‘ سلام کیا‘ معذوری کی وجہ پوچھی‘ میں نے روتے ہوئے اپنی بے بسی کی داستان ان کو سنائی۔ پھر وہ کہنے لگے ایک عمل آپ کو بتاتا ہوں‘ انشاء اللہ آپ بالکل ٹھیک ہوجاؤ گے پھر وہ کہنے لگے: بیٹا ہر مسلمان کو سلام کیا کرو‘ چھوٹے بڑے‘ بوڑھوں سب کو کوئی بھی بندہ تم پر سلام کے بغیر نہ گزرے۔ یہ بظاہر بڑا آسان سا عمل تھا‘ میں نے اس کو بڑی پابندی سے شروع کیا‘ یقین کیجئے اتنے عرصہ میں کوئی شخص مجھ پر بغیر سلام کیے نہیں گزرا۔ کچھ عرصہ بعد میں نے خود میں ایک نئی طاقت اور تبدیلی محسوس کی‘ پھر آہستہ آہستہ میری معذوری ختم ہوتی رہی اور ایک صبح جب میں نیند سے بیدار ہوا تو میں نے دیکھا کہ میں بالکل صحیح سلامت ہوں۔
اس وقت فجر کی اذانیں ہورہی تھیں‘ ماں مصلے پر نماز پڑھنے کی تیاری کررہی تھی۔ میں دوڑ کر ماں سے لپٹ کر چلایا۔۔۔ ماں۔۔۔ میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔ ماں میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔ ماں۔۔۔ میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔۔!!!
ماں نے حیرانگی اور پریشانی کی حالت مجھے دیکھا اور پھر خوشی سے انہوں نے مجھے اپنی بانہوں میں لے کر بے تحاشا چوما اور ہم دونوں زور زور سے رونے لگے۔
اس دوران سب گھر والے اٹھ گئے اور دوڑ کر ہمارے پاس آئے پھر سب گھروالوں نے خوشی سے رونا شروع کردیا۔ کسی کو یقین نہیں آرہا تھا کہ میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔
میں آج تک بغیر سلام کیے کسی پر نہیں گزرتا لیکن سلام پورا کرتا ہوں۔ ’’السلام علیکم‘‘ اور آج تک ایک وقت بھی ایسا نہیں گزرا ہوگا جب میں نےاپنے محسن اُس مولوی صاحب کو دعا نہ دی ہو۔ اللہ تعالیٰ اُسے ہمیشہ خوش رکھے‘ آپ کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ اگر اچھی صحت چاہیے ہو تو کسی پر بھی بغیر سلام کے مت گزرو۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں