پتے کا علاج: محترم قارئین السلام علیکم! میرے پتے میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے تکلیف ہے‘ الٹراساؤنڈ میں انفیکشن اور سویلنگ بتایا‘ ہومیوڈراپس استعمال کیے لیکن اب تقریباً سال بعد الٹراساؤنڈ کروایا تو دس پندرہ چھوٹے چھوٹے ذرے بتائے ہیں‘تکلیف بھی رہتی ہے۔ براہ مہربانی مجھے جلد ازجلد اس بیماری کا علاج بتائیں۔ نوٹ: چہرے کی جھائیوں کیلئے بھی کسی اچھی سی کریم کا نام بتادیں۔ (ن‘ پاکپتن)۔
جواب:پتا ہمارے جسم کا ایک نہایت اہم عضو ہے۔ جگر جو صفرا پیدا کرتا ہے وہ اس میں جمع رہتا ہے اور غذا میں چربی والے حصے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ پتے سے ایک نالی آنتوں میں کھلتی ہے۔ اس نالی کی مدد سے پتاآنتوں میں گرتا ہے اور ہضم کا فعل مکمل ہوتا ہے۔ آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں انشاء اللہ اس سے بہت جلد شفاء پائیں گی۔
ھوالشافی:صبح کے وقت میگنیشم سلفیٹ چار چمچ چار گلاس پانی میں ڈالیں اور فریج میں رکھ دیں۔1۔ شام چھ بجےایک گلاس اس میں سے پی لیں۔پھرشام چھ بجے آدھا کپ لیموں کا رس اور آدھا کپ زیتون کا تیل ملا کر فریج میں رکھ دیں۔2۔ رات آٹھ بجے لیموں ، تیل ملا آمیزہ فریج میں سے نکال کر پی لیں اور ساتھ ایک گلاس پانی بھی میگنیشم سلفیٹ والا پی لیں۔ 3۔ رات دس بجے پھر ایک گلاس پانی میگنیشم سلفیٹ والا پی کر سیدھا لیٹ جائیں‘ رات کا کھانا ہرگز نہ کھائیں۔4۔ صبح نہار منہ پانی کا ایک بچا ہوا گلاس میگنیشم سلفیٹ پی لیں۔ اس طرح چاروںگلاس پورے ہوئے۔5۔ صبح چھ یا آٹھ بجے انشاء اللہ پتھری پاخانہ کے ساتھ نکل جائے گی۔آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔یہ میرا آزمایا ہوا نسخہ ہے‘ مجھے اسی نسخہ کی وجہ سے تکلیف دہ مرض سے نجات ملی تھی۔ آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔(عظمیٰ شریف‘ لاہور)۔
دل کا مرض: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا ستارہ اقبال ہمیشہ چاند کی مانند چمکتا رہے۔تمام ادارے کیلئے دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو اور اس ادارے کو بہاروں کے سائے میں رکھے‘ بھٹکتے ہوئے ریگستان کے پیاسے عبقری چشمہ حیات سے جس طرح گھونسلوں میں بیٹھے بے پروں والے اللہ پاک کے حکم سے کھارہے ہیں اسی طرح گھر بیٹھے اللہ تعالیٰ نے بیماروں کیلئے عبقری وسیلہ حیات بنا دیا ہے اور پراسراری صاحب نے شمولیت فرما کر قارئین کے گلشن میں ایسے پھول لگادئیے ہیں جن پر کبھی خزاں نہیں آئے گی کیونکہ نام تمام ہی خزاں سے پاک ہیں۔میرا قارئین سے سوال ہے کہ میں دل کا مریض ہوں‘ پٹھوں کی کمزوری‘ معدہ کی تکلیف کے ساتھ ٹھنڈے پسینے آتے ہیں اور سانس کی تنگی شروع ہوجاتی ہے‘ 2012ء سے مختلف ادویات کھارہا ہوں ۔براہ مہربانی! اس بیماری سے نجات کیلئے کوئی اچھاسا نسخہ اور وظیفہ بتائیں۔ (محمدافضل‘ چنیوٹ)۔
جواب:آپ درج ذیل قہوہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں انشاء اللہ بہت جلد اس کے مثبت اثرات آپ پر ظاہرہوںگے۔ ھوالشافی: ادرک تازہ کدو کش کرلیں‘ اگر ادرک 50 گرام ہو تو اس میں پانی 2کلو ڈالیں اور انہیں دھیمی آنچ پر تقریباًبیس منٹ ابالیں پھر اتار کر دو بڑے چمچ شہد ملا کر تھرموس میں محفوظ رکھیں۔ آدھا کپ یا اس سے کم چسکی چسکی پئیں دن میں دو سے چار بار استعمال کریں۔ حسب طبیعت اس میں دودھ بھی ملاسکتےہیں۔
کمزوری نظر: میری نظر کمزور ہے براہ مہربانی قارئین مجھے کوئی کمزوری نظر سے نجات کا وظیفہ بتائیں۔ (ش،کوئٹہ)۔
جواب: یہ دعا فضائل حج کے صفحہ نمبر 160 پر درج ہے۔ دو رکعت صلوٰۃ توبہ پڑھ کر اول و آخر تین بار درود شریف سو بار یہ دعا صبح گڑگڑا کر پڑھیں اور پھر بھکاری بن کر اللہ تعالیٰ سے اپنی آنکھوں کی بینائی مانگیں۔ یہ عمل دن میں ایک بار یا صبح و شام کریں۔ دعا یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَ لُکَ وَاَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ یَامُحَمَّدُ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ بِکَ اِلٰی رَبِّکَ اَنْ تُقْضٰی حَاجَتِیْ ۔
(س،ع۔ ایبٹ آباد)
غیرضروری بال:میرے دو مسائل ہیں جن کی وجہ سے میں بہت پریشان اور شرمند ہوں۔میرا پہلا مسئلہ تو میرے چہرے کے بالوں کا ہے جن کو ختم کرنے کیلئے میں نہ جانے کتنے ٹوٹکے آزمائے مگر سب بے سود۔دوسرا مسئلہ میرے سر کے بالوں کا ہے جو پہلے بہت گھنے اور موٹے تھے مگر اب بہت زیادہ گرتے ہیں اور سفید ہوگئے ہیں۔ (ن۔ح)
جواب:آپ اپنے چہرے کے بالوںکو ختم کرنے کیلئے ’’ہارمونز شفاء‘‘کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے انشاء اللہ آپ کےچہرے کے بال بہت جلد ختم ہوجائیں گے۔ بالوں کے مسائل کیلئے ایسا لگتا ہے کہ بالوں کی صفائی کی طرف سے غفلت برتی گئی ہے۔ جب سر کو خوب اور روز نہ دھویا جائے توسر کی جلد بیمار ہوجاتی ہےاور بالوں کی جڑیں کمزور ہوجاتی ہے۔ بعض امراض بھی ایسے ہوتے ہیں کہ بالوں کی جڑیں کمزور ہوجاتی ہیں۔’’اچھی صحت اوراچھے بال‘‘ یہ نکتہ ہمیشہ یاد رکھیےگا۔ آپ اپنی صحت پر بھرپور توجہ دیں‘ اسے خراب نہیں ہونا چاہیے۔ بالوں کی صفائی بھی اہم نکتہ ہے۔ سرمیں کوئی اچھا سا تیل ضرور ڈالنا چاہیے‘ بال کی جڑ دراصل ایک ننھی گلٹی ہے‘ اس سے بال نکلتا ہے‘ اس میں قدرتی چکناہٹ ہوتی ہے جو بالوں کو نرم اور چمکدار رکھتی ہے۔ تاہم تیل سے اس قدرتی چکناہٹ کو مدد دینی چاہیے۔سفید بالوں کیلئے کوشش یہ کریں کہ ایک آملہ مربہ (درمیانہ سائز) روزانہ صبح کھانا شروع کردیں‘ دو سے تین ماہ کھاتے رہیں‘ انشاء اللہ اس سے بال سفید ہونے سے رک جائیں گے۔(محمد سلیم‘ میرپورخاص)۔
عجیب بیماری: محترم قارئین السلام علیکم!میری عمر پچاس سال کے لگ بھگ ہے‘ دو سال سے ایسی بیماری نے آگھیرا ہے کہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوں‘ شدید اعصابی کمزوری ہے‘ میرا جسم بہت تیزی سے پھڑکتا ہے‘ چل پھر نہیں سکتا‘ ایک گلاس تک نہیں اٹھا سکتا‘ ڈاکٹرز کہتے ہیں حرام مغز کی نسیں دب گئیں ہیں‘ میری ایک سائیڈ بالکل ناکارہ ہوگئی ہے۔اگر کسی کے پاس کوئی علاج یا وظیفہ ہو توضرور بتائیں۔ (فضل داد ‘ کراچی)۔
جواب: فضل داد بھائی! یہ نسخہ چار امراض کیلئے لاجواب ہے جن میں کمر کا درد‘ ڈسک کی تکلیف‘ مہروں کا ہلنا اور ان کے درمیان خلا کا پیدا ہوجانا وغیرہ ۔۔۔ ھوالشافی: اسگندھ ناگوری‘ بدھارہ‘ بکھڑا‘ سنڈھ‘ مغزبادام‘ مغز اخروٹ‘ مغز ناریل‘ موویز منقیٰ‘ ہر ایک سو گرام۔ ترکیب: یہ تمام درج بالا چیزیںآپ نہایت باریک کوٹ پیس کر محفوظ رکھیں۔ ایک چمچ دودھ کے ہمراہ دن میں تین دفعہ یا حسب طبیعت کم و بیش کرسکتے ہیں۔ مستقل توجہ‘ دھیان سے استعمال کرنے سے انشاء اللہ مکمل فائدہ ہوگا۔یہ نسخہ میں نے خود استعمال کیا ہوا ہے الحمدللہ! میں بالکل تندرست ہوں۔ آپ بھی استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔(محمد طارق علی‘چیچہ وطنی)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں