محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ پچھلے پانچ سال سے پڑھ رہی ہوں۔ اس رسالے سے میں نے بہت طبی اور روحانی فوائد حاصل کیے ہیں۔ خاص طور پر ’’مراقبہ‘‘ کیا تو میں تو حیران ہی رہ گئی۔میں پچھلے تقریباً ایک سال سے مسلسل مراقبہ کی مشقیں کررہی ہوں۔ اب الحمدللہ مجھے مراقبہ کے دوران بہت سی زیارتیں بھی ہوئی ہیں اور میری بہت سی پریشانیاں بھی مراقبہ کی وجہ سے ختم ہوئی ہیں۔
چند ماہ پہلے میرے شوہر کو کاروبار میں بہت نقصان ہورہا تھا تو میں نے اس کیلئے مراقبہ کرنا شروع کردیا۔ صر ف تین ماہ ہی مسلسل دوران مراقبہ اللہ سے کاروبار کی بہتری کیلئے دعا کی تو اب الحمدللہ میرے شوہر کا کاروبار دن بدن بہتری کی طرف گامزن ہے اور جتنی رکاوٹیں آرہی تھیں سب ختم ہوگئی ہیں۔ (جویریہ رشید)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں