Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

تین وقت کے فاقہ زدہ ایک وظیفے سے مالامال

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

جب ہم غربت‘ گھریلو جھگڑوں اور معاشرتی طور پر ذلت و رسوائی کا شکار تھے۔ لوگ ہم سے بلاوجہ دشمنی کرتے‘ حیلوں بہانوں سے تنگ کرتے‘ نفرت کرتے‘ ہمارے گھر کھانے کیلئے کچھ نہ ہوتا‘ ہم میں سے کوئی بہن کسی کے گھر قرآن خوانی پر جاتی تو جو لاتی اس کو مل بانٹ کر کھاتے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو آپ کے اہل و عیال‘ کاروبار اور زندگی کے نصب العین کو ہمیشہ اپنی رحمت کی چھاؤں تلے رکھے اور آپ کی خوشیاں بنا مانگے پورے کردے‘ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو دنیا وآخرت میں کامیاب کرے۔ میں آپ کو سورۂ طٰہٰ کا ایک عمل بتانا چاہتی ہوں جس سے ہمیں یعنی مجھے اور میری بہنوں کو اس وقت فائدہ ہوا جب ہم غربت‘ گھریلو جھگڑوں اور معاشرتی طور پر ذلت و رسوائی کا شکار تھے۔ لوگ ہم سے بلاوجہ دشمنی کرتے‘ حیلوں بہانوں سے تنگ کرتے‘ نفرت کرتے‘ ہمارے گھر کھانے کیلئے کچھ نہ ہوتا‘ ہم میں سے کوئی بہن کسی کے گھر قرآن خوانی پر جاتی تو جو لاتی اس کو مل بانٹ کر کھاتے‘ ذلت کی انتہا یہ تھی کہ اگر شادی پر جانا ہوتا تو ہم بہنوں کی کوشش ہوتی کہ خشک کھانا نان وغیرہ چھپا کر لے آئیں تاکہ کچھ وقت پیٹ کی آگ بجھا سکیں لیکن اس عمل کو کرنے سے حالات اتنے بہتر ہوگئے کہ ہم نے کبھی سوچا نہ تھا ہم شہر کے اچھے سکولوں میں پڑھانے لگیں‘ بچے گھر پر ٹیوشن پڑھنے آئے غرضیکہ اللہ پاک نے برکت کا ایک نظام چلادیا‘ میں نے اپنی ایک جاننے والی کو بتایا اکتالیس دن کے اندر اندر اس کا حسب خواہش بہت اچھی جگہ رشتہ ہوگیا حالانکہ اس سے پہلے وہ لوگ ایک عرصے سے پریشان تھے جس نے مجھے یہ عمل بتایا تھا انہوں نے عورتوں اور لڑکیوں کےلیے خصوصی طور پر کہا تھا آگے آپ صاحب علم ہیں‘ عمل اس طرح ہے۔ نوٹ: یہ عمل ہرصورت فجر کی اذان سے پہلے پہلے ختم کرنا ہے‘ پانی وغیرہ پھینک کر فارغ ہونا ہے۔ ’’عمل: دو دھات یا اسٹیل کے گلاس تازہ پانی کے بھرلیں‘فجر کی اذان سے دو گھنٹے پہلے اٹھ کر وضو کریں اور پھر قبلہ رخ جائے نماز پر بیٹھ کر ایک، تین، سات یا گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھیں پھر پوری سورۂ طٰہٰ مع تعوذ و تسمیہ پڑھیں۔ سورۂ ختم کرنے کے بعد ہاتھ اٹھا کر گڑگڑا کر رو کر دعا کریں یااللہ! مجھ پر جتنی بندشیں ہیں‘ انہیں ختم کردے‘ یااللہ! میرے بخت جگادے‘ دنیا و آخرت میں میرے درجات بلند سے بلند کردے اور اپنے رشتے کیلئے یا اپنے مقصد کیلئے دعا کریں‘ دعا توجہ سے اور دیر تک کریں۔ پھر جتنا شروع میں درود پاک پڑھا تھا اتنا پڑھیں۔ دوسری بار پھر ایسا ہی کریں‘ یعنی پہلے درودپاک سورۂ طٰہٰ شریف دعا اور پھر درودشریف پھر جو تازہ پانی کے دو گلاس سامنے رکھے تھے ان پر دم کرکے ایک گلاس پی لیں اور دوسرے سے بالترتیب چہرہ‘ گردن‘ سینہ‘ دونوں بازو‘ کہنیوں تک ہاتھ پاؤں ٹخنوں تک دھولیں۔ پانی کسی کیاری یا گملے میں ڈال دیں۔ ناغہ کے دنوں میں ماں یا بہن لڑکی کو پڑھ کر دے اور لڑکی پانی پی لے اور چہرہ وغیرہ دھو لے‘ انشاء اللہ اکتالیس دن کے اندر اندر کام ہوجاتا ہے۔ مجھے جس نے بتایا تھا خدا اسے جزائے خیر دے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کسی خاتون کا بیٹا نہیں تھا اس لیے خاوند نے اسے گھر سے نکال دیا تھا‘ سورۂ طٰہٰ شریف پڑھنے سے اس کا بیٹا ہوگیا۔ خاوند اسے بہت عزت سے نہ صرف واپس لے گیا بلکہ گھر بھی اس کے نام کردیا اگر ناغہ کے دنوں میں کوئی اور پڑھ کر نہیں دے سکتا تو یہی وظیفہ اکیس دن کرلیں کام انشاء اللہ ہوجائے گا۔ 

دوسرا اسی آپی نے بتایا تھا کہ رزق کیلئے سورۂ واقعہ اول و آخر درودپاک کے ساتھ طاق اعداد میں۔ عشاء کے بعد پڑھ کر رزق کیلئے دعا کرلیا کرو۔ عشاء کے بعد میں بہت مشکل سے پڑھتی تھی۔ اس کے بعد تلاوت کرنا میرے لیے ناممکن تھا۔ میں مغرب کے بعد ایک بار پڑھ لیا کرتی تھی بلکہ ہم سب بہنیں ۔اللہ پاک نے اتنا کرم کیا کہ بیان سے باہر ہے۔ میرا عربی کا تلفظ وغیرہ اچھا نہیں ہے‘ بس پڑھ لیتی ہوں ہم لوگ جھوٹ‘ غیبت وغیرہ سے پاک نہیں تھے‘ ہمارے کپڑے اترن ہوئے تھے جو نجانے کیسی کمائی کے ہوں گے‘ چوری کا تھا‘ پھر بھی اس کریم نے اتنا کرم کیا۔ نوٹ: وظیفہ شروع کرنے سے پہلے سٹیل یا دھات کے گلاس لیں‘ میٹریل ایسا ہو جو ٹوٹے نہ کیونکہ پورا وظیفہ انہیں ہی استعمال کرنا ہے۔ اپنے پاس مناسب لائٹ کا بندوبست کرلیں‘ موم بتی‘ ایمرجنسی لائٹ یا موبائل تاکے بجلی جانے کی صورت میں پریشانی نہ ہو۔ الارم وغیرہ لگا کر جلدی اٹھنے کی کوشش کریں اندازہ کرلیں کہ آپ کتنی دیر میں سورۂ مبارکہ پڑھ سکتی ہیں۔ کام ذرا سا مشکل لگتا ہے لیکن نتائج سوفیصد یقینی ہیں۔ انشاء اللہ۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 632 reviews.