محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے پہلی ملاقات تسبیح خانہ میں ہوئی‘ تب سے اب تک جو وظائف آپ نےدئیے باقاعدگی سے کررہی ہوں۔دوسری بار ملاقات ہوئی تو آپ نے جمعرات کے روز تسبیح خانہ میں ہونے والے درس میں شرکت کرنے کا کہا‘ تب سے آج تک جمعرات کا درس ضرور سنتی ہوں‘ اگر کسی مجبوری کی وجہ سے تسبیح خانہ نہ آسکوں تو نیٹ پر ضرور سنتی ہوں۔ درس سنتے ہوئے میری جوکیفیت ہوتی ہےمیں بتا نہیں سکتی کہ کتنی پرسکون اور پرکیف ہوتی ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں اکیلی بیٹھی ہوں اور آپ مجھے نصیحت فرمارہے ہیں۔ الحمدللہ! درس سننے
سےبہت بہت بہت مسائل حل ہورہے ہیں۔ پانچ وقت کی نماز پڑھنی شروع کردی ہے‘ روزانہ قرآن پاک کی تلاوت بھی معمول ہے۔ شجرہ طیبہ‘ منتخب احادیث بھی ضرور پڑھتی ہوں۔ رزق کے معاملات کافی حل ہوئے ہیں۔ ایک بیٹا الحمدللہ جرمنی چلا گیا۔ ایک بیٹی کی شادی ہوگئی وہ بھی ماشاء اللہ اپنے گھر بہت خوش ہے۔ گھر میں سکون آگیا ہے۔ اب تو ہر مہینے عبقری میں چھپنے والی روحانی محفل بھی کرتی ہوں۔ (ریحانہ سعادت‘ لاہور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں