Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ نصرالدین اُوچویؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

جوشخص خاص مقصد رکھتا ہو لیکن اپنے ارادے اور مقصد میں کامیاب نہ ہوتا ہو تو عشاء کی نماز کے بعد ایک سو بار سورۂ بقرہ کی آخری آیات اٰمَنَ الرَّسُوْلُ سے آخر تک پڑھے گا اور اس کے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف پڑھے

  روزی میںبرکت کا عمل

برکت یہ ہے کہ تھوڑی رقم میں زیادہ کام انجام پائیں اور مختصر آمدنی میں گھر کے سارے کام انجام پائیں لیکن رقم کم نہ پڑے۔ اول و آخر اکیس اکیس مرتبہ درود شریف درمیان میں سورۂ توبہ کی آخری دو آیات ایک سو بار صبح بعد نماز فجر اور ایک سو بار بعد نماز عشاء پڑھا کرے۔ مسلسل پابندی کے ساتھ کرے‘ ناغہ نہ کرے اور نہ بددل ہوکر چھوڑے‘ انشاء اللہ تعالیٰ دو ماہ کے اندر اندر اس کے فیوض و برکات ظاہر ہوں گے۔

روزی میں زیادتی

اگر کوئی شخص کم آمدنی کے سبب پریشان رہتا ہو اور اس کا گزارہ مشکل سے ہوتا ہو‘ قرض پر قرض چڑھتا جاتا ہے۔ لیکن آمدنی میں اضافہ نہیں ہوتا۔ جتنی محنت اور کوشش کرتا ہے کامیابی نہیں ہوتی۔ اس لیے اکثر فکرمند اور پریشان رہتا ہے۔ آرام و سکون نہیں ملتا۔ قرض خواہ الگ تنگ کرتے ہیں۔ ہرتدبیرالٹ ہوجاتی ہے۔ اس سلسلے میں اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا بلکہ کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔ اس کو کبھی ناکامی نہیں ہوتی اور اللہ تعالیٰ کی ذات پاک پر یقین کامل ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
عمل یہ ہے:۔ اول وآخر گیارہ گیارہ بار درودشریف اور درمیان میں دو سو بار سورۂ اخلاص بعد نمازفجر اور یہی عمل دوبارہ بعد نمازعصر کرے‘ یعنی اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف اور درمیان میں دو سو بار سورۂ اخلاص پڑھے۔ ناغہ نہ کرے پابندی سے عمل کرے گا توغیب سے روزی میں برکت اور اضافہ ہوگا۔ اگر بعدعصر ممکن نہ ہو تو بعد نماز عشاء پڑھ لے۔

قرضے کی واپسی

اگر کسی کی رقم ادھار میں یا قرض میں پھنس گئی ہو اور وہ نہ دینے کے حیلے بہانے کرتا ہو تو اس کے لیے روزانہ باوضو اول ایک سو ایک مرتبہ درودشریف اول و آخر اور درمیان میں گیارہ ہزار مرتبہ یَالَطِیْفُ چالیس دن تک روزانہ پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ قرضہ بھی ادا کرے گا اور معذرت بھی کرے گا۔

روزی میں اضافہ اور برکت

اگر کوئی شخص کم آمدنی اور زیادہ اخراجات کے سبب پریشان ہو اور قرض پر قرض چڑھتا جاتا ہو اس کے سبب طبیعت پر ہروقت بوجھ رہتا ہو‘ سکون برباد ہوگیا ہو اور قرض مانگنے والے ہروقت گھر کے چکر لگاتے رہتے ہوں تو ایسی صورت میں یہ عمل بہت کامیاب ہے‘ وہ عمل یہ ہے۔ فجر کی سنت اور فرضوں کے درمیان پڑھنا ہے۔ نماز فجر کی سنت پڑھ کر پانچ سو بار یَاوَھَّابُ پڑھے اور فرض نماز ختم ہونے کے بعد ایک سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔ یہ عمل چالیس دن کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ پابندی سے عمل کرنےکی برکت سے پانچویں دن روزی میں برکت آنا شروع ہوجائے گی۔ اس عمل کے ساتھ ساتھ اگر کسی مسجد کی صفائی اور خدمت بھی ہوسکے تو انشاء اللہ تعالیٰ زیادہ جلدی کامیابی شروع ہوجائے گی۔

نسل در نسل امیر ہونے کا عمل

اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ نسل در نسل امیر بن جائے اور اس کی دولت کسی صورت میں ختم نہ ہو بلکہ بڑھتی رہے تو اس کیلئے یہ عمل بہت مؤثر اور پُرتاثیر ہے۔ عمل یہ ہے کہ بعد نمازفجر باوضو سورۂ بقرہ مکمل سورۂ روزانہ بلاناغہ پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دولت آنی شروع ہوجائے گی اور اس کا سلسلہ نسل در نسل چلے گا۔

بخار،نظربد، درد جسم اور سر کا درد دور ہونا

اگر کسی شخص کو ایسا بخار چمٹ گیا ہو جو جاتا نہ ہو یا اس کے جسم میں‘ سر میں درد رہتا ہو یا نظربد کے سبب کھانا پینا کم ہوگیا ہو اور طبیعت میں سستی اور کاہلی ہو اور کسی کام کو کرنے کی طرف طبیعت نہ آتی ہو۔ اس کیلئے سورۂ قریش باوضو صبح کو ستر مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کرے اور شام کو بعدنماز مغرب یا بعد نماز عشاء سورۂ قریش ستر مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کرے‘ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن عمل کرنے سے مریض ٹھیک ہوجائے گا۔ جب تک مریض ٹھیک نہ ہو برابر یہ عمل کرتے رہیں۔

لوگوں کی نظر میں باعزت ہونا
جو شخص یہ چاہتا ہے کہ لوگ اس کی بات مانیں‘ اس کی عزت کریں‘ اس کا دل سے احترام کریں اور اس کے ساتھ محبت وچاہت کا برتاؤ کریں تو اس کے لیے یہ عمل بہت مفید ہے۔ یہ عمل نیاچاند دیکھنے کے بعد پہلی جمعرات کی فجر کی نماز سے قبل کرنا ہے۔ روزانہ بعد نمازسنت فجر پڑھ کر درودشریف اکتالیس بار اول اور اکتالیس بار آخر میں پڑھیں درمیان میں سورۂ فاتحہ اکتالیس بار پڑھیں۔ یہ عمل اکتالیس دن متواتر کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے لوگوں کے دلوں میں عزت و عظمت قائم ہوگی۔ رزق کی تنگی دور ہوگی‘ رزق زیادہ مقدار میں ملے گا۔ اگر حکیم یا ڈاکٹر اس عمل کو روزانہ پابندی کے ساتھ کرے تو زیادہ سے زیادہ مریض آئیں گے اور ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے شفاء ملے گی اور بہت زیادہ لوگ پڑھنے کی طرف متوجہ ہوں گے۔ اس دوران عامل اپنی نگاہ کو بدنظری سے بچائے اور سفید رنگ کا لباس پہنے تو زیادہ فائدہ ہوگا۔

ہرمقصد میں کامیابی کیلئے

جوشخص خاص مقصد رکھتا ہو لیکن اپنے ارادے اور مقصد میں کامیاب نہ ہوتا ہو تو عشاء کی نماز کے بعد ایک سو بار سورۂ بقرہ کی آخری آیات اٰمَنَ الرَّسُوْلُ سے آخر تک پڑھے گا اور اس کے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف پڑھے گا اور اپنے مقصد میں کامیابی کی دعا کرے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔ اگر کسی مسجد میں بیٹھ کر عمل کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 368 reviews.