Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صرف تین پھونکیں‘ نہ ڈکیتی‘ نہ چوری ‘ نہ آگ

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

زندگی میں کوئی مشکل وقت آیا میں نے صرف تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ لی۔ میری مشکل ایسے دور ہوئی جیسے تھی ہی نہیں۔ اگر رات کو سفر کیا‘ راستے میں چور ڈکیت‘ کتے وغیرہ ہوتے ہیں توآیۃ الکرسی پڑھنے کی برکت سے ان میں اتنی ہمت بھی نہیں ہوتی کہ وہ آپ کی طرف دیکھ بھی لیں
ایس‘ ایم‘ ایم‘ ایبٹ آباد

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!   چند ماہ پہلے عبقری کا پرانا رسالہ میری نظر سے گزرا۔ میں نے پڑھا اور بہت پسند آیا۔ میں اب یہ رسالہ ہرماہ خریدکر پڑھتا ہوں۔ اسی طرح اگر رات کو نیند نہ آتی ہو تو یہ ماہنامہ عبقری میرا ساتھی بن جاتا ہے۔ سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے دن میں وقت نہیں ملتا۔ میں مقامی سرکاری سکول میں ٹیچر ہوں۔
محترم حکیم صاحب! ایک مرتبہ میرےایک کلاس فیلو جو کہ محکمہ پولیس میں ہے اس نے مجھے آیۃ الکرسی پڑھنےکیلئے کہا‘ جوکہ میں آج تک روزانہ تین سے دس مرتبہ لازمی پڑھتا ہوں۔اس کے بارے میںمیں نے سنا تھا کہ ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھنے والا سیدھا جنت میں جائے گا۔ اس کیلئے جو رکاوٹ ہے وہ صرف موت ہے۔یہ میرا بھی یقین اور ایمان ہے۔ میں نے آیۃ الکرسی سے بہت کچھ پایا ہے۔ جن حضرات کو معلوم نہیں ان کیلئے میرا یہ پیغام بہتر ثابت ہوگا۔ باقی آج کل دنیا میں ہر انسان کے پاس وسیع علم ہے‘ میری زندگی میں کوئی مشکل وقت آیا میں نے صرف تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ لی۔ میری مشکل ایسے دور ہوئی جیسے تھی ہی نہیں۔ اگر رات کو سفر کیا‘ راستے میں چور ڈکیت‘ کتے وغیرہ ہوتے ہیں توآیۃ الکرسی پڑھنے کی برکت سے ان میں اتنی ہمت بھی نہیں ہوتی کہ وہ آپ کی طرف دیکھ بھی لیں۔اگر گھر سےباہر جارہےہیں تو گھر پر تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر پھونک مارکر جائیں اللہ تعالیٰ آپ کے گھر کی حفاظت فرمائیں گے‘ نہ آگ لگے گی‘ نہ چوری ہوگی۔ میری پولیس والوں‘ راہگیر اور آرمی والوں سے گزارش ہے‘خطرہ کے وقت تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ لیں۔ آپ کو کچھ نہ ہوگا۔  پہلے تو دشمن آپ پر حملہ نہیں کرے گا اور وار کر بھی دیا تو خطا ہوگا‘ اثر نہ ہوگا۔ یہ میرے ذاتی تجربے ہیں۔ اگر واقعات کی میں تفصیل لکھنا شروع کردوں تو پورا رسالہ اسی تحریر سے بھر جائے گا۔ہاں اگر آپ سفر میں ہیں نماز کیلئے گاڑی روکنی ہے یا کسی اور حاجت کیلئے کیونکہ اکثر ہمارےبسوں کےڈرائیور حضرات بس نہیں روکتے‘ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے۔ آپ گاڑی والے کو نہ کہیں کہ گاڑی روکےبلکہ آپ صرف آیۃ الکرسی چار سے پانچ مرتبہ پڑھ لیں‘ گاڑی کسی وجہ سے فوراً رک جائے گی۔ آپ نمازپڑھ سکتے ہیں‘ پیشاب وغیرہ کرسکتے ہیں‘ اگر کسی کو بخار ہے‘ درد ہے‘ کسی موذی چیز نےکاٹ لیا‘ منہ کا کوئی بھی مرض ہو آپ پورے یقین سے آیۃ الکرسی پڑھا کریں‘ پھونک ماریں‘ ٹھیک ہوجائے گا‘ آرام آجائے گا۔
ٹوٹکہ:آئندہ آم کا سیزن آرہا ہے‘ دیہات میں جو باغات والے ہیں ان کیلئے سخت طوفان‘ جھکر‘ خطرناک ہے جس کی وجہ سے کچے آم گرجاتے ہیں اگر وہ چاہیں کہ آندھی طوفان رک جائے تومالی کو چاہیے جھاڑو لے اور اپنا سانس بند کرکے یعنی ایک سانس سے ایک چارپائی کے پائے کے نیچے جھاڑو لگائیں آخری پائےکے نیچے جھاڑو لگا کر جھاڑوچارپائی کے ہیر(پیند) کے نیچے رکھ دیں۔ آندھی طوفان نہ چلےگا‘ شرط: آندھی شروع ہوتے وقت ہی یہ عمل شروع کرنا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 357 reviews.