Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاعلاج ترین جادو کا کامیاب ترین علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

گھر آکر نانا نے امی کو یہ سب بتایا اور امی نے پھر دو رکعت نماز پڑھی ، اس کی برکت یہ ہوتی ہے کہ امی کے زندہ بچنے کی امید نہیں تھی وہاں امی کو صحت یابی عطا ہوئی اور امی کے نگاہ کے سامنے وہ شال ریزہ ریزہ ہو کر ختم ہوئی۔

لا علاج جادو کا علاج

(عائشہ کلثوم)
محترم حکیم صاحب! میری امی کی طبیعت خراب رہتی تھی توہم لوگ اپنے نانا کے گھر رہتے تھے، میرے نانا دارالعلوم کراچی میں دارافتاء میں ملازم تھے اس لئے ہمارا بچپن وہاں گزرا ہے۔ میرے نانا امی کے لئے ایک شال لے کر آئے تھے تو شال دیکھ کر میرے نانا کے دوست اوروہاں پر مقیم ایک بڑے اللہ والے نے نانا سے کہا کہ مولانا! آپ اپنی بیٹی کو کہئے گا کہ دو رکعت نماز حاجات پڑھ لیں تو بحکم اللہ آپ اس کی برکت دیکھئے گا۔ یہ ہمارا معمول ہے کہ ہم گھر میں کوئی بھی نئی چیز لے کر آتے ہیں تو دو رکعت صلوۃ الحاجت ضرور پڑھتے ہیں۔ گھر آکر نانا نے امی کو یہ سب بتایا اور امی نے پھر دو رکعت نماز پڑھی ، اس کی برکت یہ ہوتی ہے کہ امی کے زندہ بچنے کی امید نہیں تھی وہاں امی کو صحت یابی عطا ہوئی اور امی کے نگاہ کے سامنے وہ شال عرصہ دراز بعد ریزہ ریزہ ہو کر ختم ہوئی۔ عمل: دو رکعت نماز حاجات نفل پڑھیں اور پھر مکمل کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمدوثناء اور نبی کریم ﷺپر درود بھیجئے۔ پھر یہ پڑھیں۔
لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم، اَلْحَمْدُلِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، اَسْئَلُکَ مَوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مِغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَالسَّلَامَۃَ مِنْ کُلِّ اِثْمٍ لَاتَدَعْ لَنَا ذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَہُ وَلَا ھَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَہٗ وَلَا حَاجَۃً ھِیَ لَکَ رِضًا اِلَّا قَضَیْتَھَا یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ پھر درود شریف پڑھیں۔

حاسد کے حسد سے بچنے کا مجرب عمل

(ایک بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
سورۂ اخلاص‘ سورۂ فلق‘ سورۂ ناس تین تین مرتبہ فجر اور مغرب کی نماز کے بعد پڑھ لیا کریں‘ اللہ پاک ان کی برکت سے تمام دشمنوں اور حاسدوں کے نقصان سے محفوظ رکھیں گے۔
تمام ضرورتوں کو پورا کیے جانے کامجرب عمل
یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ کو کثرت سے اٹھتے بیٹھتے وضو بے وضو کثرت سے پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ جل شانہٗ تمام جائز ضرورتوں کو غیب سے پورا فرمائیں گے۔ انشاء اللہ۔
بیماری سے صحت پانے کیلئے: روزانہ صبح و شام 142 مرتبہ یَاسَلَامُ پابندی سے پڑھیں۔ اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ۔ اللہ تعالیٰ انشاء اللہ ضرور شفاء دیں گے۔
شر سے حفاظت کیلئے: اول و آخر درود شریف تین بار۔ سورۂ فاتحہ تین بار‘ آیۃ الکرسی تین بار‘ سورۂ اخلاص تین بار‘ سورۂ فلق تین بار‘ سورۂ ناس تین بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں‘ جو نہ پڑھ سکے اس پر کوئی دوسرا دم کرے اور پانی پر دم کرکے پلادیں‘ صبح و شام یہ عمل کرلیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ جل شانہٗ ہر قسم کے شر سے آپ کی حفاظت ہوگی۔ (بحوالہ: بکھرے موتی)

آیۃ الکرسی کا استخارہ عجیبہ

(احمد رضا شاہ‘ سوات)
کسی دینی یا دنیاوی معاملہ سے اللہ تعالیٰ سے مشورہ کو شریعت مطہرہ میں استخارہ کہا جاتا ہے‘ آیۃ الکرسی سے استخارہ کرنے سے اس معاملے کے حل کیلئے وظیفہ بھی ملتا ہے۔ اس کا پڑھنے کا طریقہ اس طرح ہے کہ گیارہ بار درود شریف بمعہ بسم اللہ آیۃ الکرسی اس طرح پڑھنی ہے کہ جب یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ پر پہنچے تو اس حصہ کی تکرار اپنے نام کی تعداد بحساب ابجد کریں یعنی میرا نام احمد رضا شاہ ہے تو میں نے اس حصہ کی تکرار 1360 بار کرنی ہے یہ میرے نام کے اعداد بحساب ابجد ہے۔ اب ہر آدمی کو اپنے نام کی تعداد کے مطابق اس کی تکرار کرنا ہوگی۔ جب تعداد پوری ہو تو آیۃ الکرسی پوری پڑھ کر گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ سونے سے پہلے کا وقت ہو اور خاص بات یہ ہے کہ اس دوران دن میں قرآن مجید کی تلاوت کم از کم آدھا پارہ کرنا ہوگی۔ تین چار راتوں میں پتہ چل جائے گا۔ اگر وظیفہ سامنے آجائے جو کہ لازمی سامنے آئے گا اس کو بھی اپنے نام کی تعداد کے مطابق پڑھنا ہوگا۔ درود شریف کے اہتمام کے ساتھ اب وظیفہ تو ہے مگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو اس صورت میں اپنا جائزہ لینا ہوگا۔ حرام رزق‘ بدنگاہی یا توجہ اور یقین کی کمی تو نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کے کلام کے سچے ہونے میں کوئی کلام نہیں۔ کوئی کمی ہے تو ہماری غلطی ہوگی۔

نبویؐ عمل برائے دفع جنات و زہر بچھو

(نجمہ عامر‘ گوجرانوالہ)
حضور ﷺ فرماتے ہیں کہ اگر بچھو کاٹے تو سات مرتبہ الحمدشریف پڑھ کر اس پر دم کرو۔ (ترمذی)
حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں۔ حضور ﷺ کے پاس بچھو کے زہر کو اتارنے کا ایک عمل تھا جس کی ہم کو اجازت دی اور فرمایا کہ یہ جنات کے مواثیق یعنی عہدوں سے ہے یعنی حضرت سلیمان علیہ السلام سے جنات نے عہد کیا تھا کہ اس کے پڑھنے والے کو ضرر نہیں پہنچائیں گے۔ عمل یہ ہے:

۔بِسْمِ اللہِ شَجَّۃٌ قَرْنِیَّۃٌ مِلْحَۃَ بَحْرٍ قَفْطَا۔یہ پڑھ کر جس جگہ بچھو نے کاٹا ہو وہاں دم کردیں۔ (طبرانی اوسط)ایک مرتبہ حضور نبی کریم ﷺ کو بچھو نے نماز کی حالت میں ڈنگ مارا جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو پھر فرمایا اللہ بچھو پر لعنت کرے یہ نہ نمازی کو چھوڑتا ہے اور نہ غیرنمازی کو۔ پھر آپ ﷺ نے پانی اور نمک منگوایا اور ڈنگ کی جگہ پر ملا اور سورۂ کافرون ‘ سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھ کر دم کیا۔ (طبرانی صغیر)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 257 reviews.