Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تہجد کے وقت غیبی خوشبو / ہاتھ اٹھاتے ہی نجات مل گئی

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

میں اپنے گھر میں ہی تہجد اور موتی مسجد کے نفل پڑھنے کی نیت سے اُٹھی اور واش رو م میں جاکر وضو کرنا شروع کیا اچانک ہی کہیں سے گلاب کی خوشبوآناشروع ہوگئی جواتنی تیز تھی کہ بیان کرنے سے قاصر ہوں،واش روم سے باہر آکر میںنے نماز شروع کردی ،میری آنکھیں بند تھیںاور میں موتی مسجد کے نفل پڑھ رہی تھی توانتہائی اچھی خوشبو نے پورے کمرے کو معطر کردیا،مجھے موتی مسجد کا صحن اور گنبد صاف طور پر نظر آنا شروع ہو گیا۔
حکیم صاحب! اللہ آپ کوہمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے،جناب کچھ عرصہ پہلے میری منگنی ٹوٹ گئی،اس کا مجھے ایسا دھچکا لگا کہ جیسے میرا سب کچھ اُجڑ گیا۔میںنے کھانا پینا چھوڑ دیا،مایوسی کی کیفیت طاری ہوگئی میرے دل ودماغ پر ایک کاری ضرب لگی تھی،جس کومیں باوجود بہت برداشت کے سہہ نہ سکی۔آپ کے بتائے ہوئے اللہ تعالیٰ کے مبارک نام لیتی رہی پھر موتی مسجد گئی اور اللہ پاک سے استقامت کیلئے دعا کی اور تمام حالات اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کئے کہ یا اللہ! آپ ہی میرا آخری سہارا ہیں آپ ہی میرے غموں کا مداوا کرسکتے ہیں،یااللہ! میں تو مجبور ہوں مگرآپ تو مجبور نہیں۔۔۔۔میں بے بس و لاچار ہوں مگر آپ تو بے بس نہیں۔۔۔۔۔آپ ہی میری کوئی چارہ گوئی فرمائیے اور میرے مسائل کا بوجھ میرے کندھوںسے اُتار دیجئے۔آہستہ آہستہ میری زندگی میں بدلاؤ آنا شروع ہوااوراسطرح میری زندگی یکسر بدل گئی۔میری زندگی کا رُخ بے حقیقی دنیا سے اُچاٹ ہوکر آخرت کی حقیقی زندگی کی طرف مائل ہوگیا،میں نے اپنے رب کی محبت اور رحمت کو پہچان لیا، مایو سی کی کیفیت ختم ہوگئی ،ایک نئی اُمنگ اورپرجوش ولولے کے ساتھ زندگی کا آغاز کیا،فوری شادی کیلئے رشتہ بھی آگیا اب بات بھی طے ہوچکی ہے اور شادی بھی عنقریب ہونے والی ہے ۔یہ سب میرے مالک کاکرم ہے اور رسول ﷺ کےفرمان کا وا ضح ثبوت ہے کہ اللہ پاک اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرتے ہیں۔ (لبنیٰ)
ہاتھ اٹھاتے ہی نجات مل گئی
میرے دفتر میں جو میرےباس تھے وہ نہایت ہی سخت مزاج اور دنیادار تھے،میری اکثر ان سے کسی نہ کسی بات پران بن ہوجاتی جس کی وجہ یہ تھی کہ میں طبیعتاًدین دار تھااور اکثرشرعی احکام کی پابندی کرتا تھا ۔یہ سب چیزیںان کو سخت ناگوار گزرتی تھیں۔آہستہ آہستہ اُنہوںنے میرے کام میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کردیں اور ضدپر اتر آئے۔میں بے بس تھا کچھ بھی نہ کرسکتاتھا وہ عہدے میں مجھ سے بڑے تھے اور میں ان کے ماتحت کام کرتا تھا ۔خیر میرا کسی کام سے لاہور جاناہوا ،میں نے موتی مسجد کے بارے میں سناہوا تھا۔موتی مسجد گیا اور وہاں جاکر نوافل اداکئے ،اللہ پاک سے خوب رو رو کر دعائیں کیں،آفیسر کی ہدایت کےلئے دعاکی اور اُس کےشرسے محفوظ رہنے کی دعائیں بھی کیں۔ جب میں واپس کراچی آیا تو پتہ چلاکہ اس آفیسرکا تبادلہ ہوگیا ہےاورجس آفیسر کو میں چاہتا تھا وہی آفیسر ہمارے دفترمیں آگئے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 781 reviews.