Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اکیس سال پرانا جادو ختم / نعلین پاک کی زیارت

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ بہت پرانا تھا‘ میری شادی کواکیس سال ہوگئے ہیں‘ ان اکیس سالوں میں مجھے کبھی سکون نہیں ملا‘کبھی کبھی پاگلوں کی طرح حرکت کرتی تھی‘ پہلے گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑے تھے‘ جھگڑوں کے دوران بیماری کے جھٹکے لگتے تھے مثلاً اچانک ایک سو چار پر بخار یا سانس کی بیماری اتنی شدید ہوتی تھی‘ سانس لینا مشکل ہوجاتا تھا‘پھر پورے ایک سال میرے شوہر اور میرے بچوں پر زبردست جادو ہوا ‘قرآن پاک سب نے پڑھا ہوا ہے کسی کا دل نہیں کرتا تھا قرآن پاک پڑھنے کو ۔۔۔ سکون بالکل نہیں تھا۔ پچھلے سال آپ کا عبقری رسالہ پڑھا ‘ دل کو بڑی خوشی ہوئی‘ آپ کے رسالے کے ایک مضمون ’’جنات کاپیدائشی دوست‘‘ میں ’’ یَاقَہَّارُ‘‘ پڑھا ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھتی ہوں۔ اللہ کے کرم سے نماز کی پابندی کررہی ہوں‘ پہلے سے بہت زیادہ فرق ہے۔گھر میں اب قرآن کھلنا شروع ہوگیا ہے۔مجھے اب امید کی کرن  یَاقَہَّارُکی شکل میں نظر آئی ہے اور ہمارے مسائل کافی حد تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔(ب،ج)

نعلین پاک کی زیارت
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!چند ماہ پہلے اپنی ایک دوست کے گھر میں عبقری دیکھا‘ پڑھا تو بہت پسند آیا میں یہ رسالہ اپنی دوست سے مانگ کر اپنے گھر لے آئی اور اسے پڑھا۔ اس کے بعد باقاعدہ سے میں ماہنامہ عبقری لے کر پڑھ رہی ہوں۔ میں نے اس کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم والا عمل پڑھا۔ تب سے لے کر روزانہ میں رات کو لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم 11 مرتبہ پڑھ کر اور یَابَاعِثُ یَانُوْرُ پڑھ کر سوتی ہوںتو اللہ کے حکم سے مجھے خواب میں میرے کمرے میں نعلین مبارک نظر آتے ہیں‘ میں جانتی ہوں یہ صرف میری نعلین پاک سے عقیدت اور محبت ہے کہ میں نے دیکھا کہ نعلین پاک سے نور کی شعاعیں نکل رہی ہیں اور میرے اندر جذب ہورہی ہیں اور میں بہت زیادہ خوش ہورہی ہوں مجھے سچ مچ حضور نبی اکرم ﷺ کی نعلین مبارک کا دیدار ہوا۔ خواب میں میرے کمرے کی دیواروں پر لگی ہوئی ہیں اور نور ہی نور پھیلا ہوا ہے۔ یہ خواب مبارک ہے۔
اس کے علاوہ میںجادو‘ حاسدوں اور گندے لوگوں کی نظروں میں پھنس کر رہ گئی تھی۔ میں نےعبقری رسالہ سے دیکھ کر یَاقَہَّارُکا تعویذلگایا‘ اور ہر وقت یَاقَہَّارُ کا ورد جاری رکھا۔ اللہ کے حکم سے ایسی ایسی حقیقتیں سامنے آئی ہیں کہ جن کو بیان کرنا مشکل ہے۔ جب سے یہ تعویذ لگایا تو مجھے ایسا لگا کہ عرصہ دراز کا جادو یا بندش ٹوٹ گئی ہے اور میرے دل کو دلی مسرت ہوئی‘ میرے اللہ نے کس ذریعے سے میری مدد کی۔ ابھی بھی کچھ اثرات باقی ہیں کبھی کبھی کبھار گھر میں لڑائی ہوجاتی ہے لیکن بچ بچاؤ ہوجاتا ہے۔ میرے سارے کام رکے ہوئے تھے اور بنتے ہی نہیں تھے مگر اللہ تعالیٰ کے حکم سے یَاقَہَّارُ کے ورد سے تو کمال ہی ہوگیا۔ میرے لیے ترقی کے دروازے کھل گئے۔ ماشاء اللہ میرے شوہر افسر بنادئیے گئے ان کا ماشاء اللہ 17واں گریڈ ہوگیا ہے۔ یہ سب میرے اللہ کی مہربانی اور میرے مرشد کی دعا سے ممکن ہوا ہے اور سب سے بڑی بات اللہ اور اللہ کے رسول ﷺکی محبت‘ چاہت نے مجھے وہ سب کچھ عطا کیا کہ میں بیان نہیں کرسکتی۔(ع،ش)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 772 reviews.