Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لڑکی پر آیا جن اور یاقہار

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

ہاسٹل میں ایک لڑکی ہے جس کے امی ابو نہیں ہیں‘ اس کی طبیعت اکثر خراب ہوجاتی تھی لیکن ہاسٹل والے اس کو ہر بار ہاسپٹل لے کر جاتے۔ ایک بار رات کو لیٹ ٹائم اس کی طبیعت خراب ہوگئی اس رات میں بھی موجود تھی۔ اچانک اس نے سر پکڑ لیا کہنے لگی کہ میرا سر درد سے پھٹا جارہا ہے اور دل تنگ ہورہا ہے‘ باجی اسے روم سے باہر لان میں لے آئی اور اسے بنچ پر سلایا میں بھی ساتھ تھی‘ طبیعت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ وہ بے ہوش ہوگئی‘ میں نے پہلے تو خزانہ نمبر 1کاورد اس پر شروع کردیا لیکن وہ آنکھیں نہیں کھول رہی تھی میں حیران پریشان… کہ انمول خزانہ نمبر1کیسے اثر نہیں کررہا…؟؟؟
اچانک اس کی طبیعت کے پیش نظر میں نے تیز آواز میں یَاقَہَّارُ کا ورد شروع کردیا اور سب لڑکیوں سے یہ ورد کرنے کا کہا… ٹیچر اور سب لڑکیاں بہت زیادہ پریشان تھیں کہ اتنی رات گئے اسے کیسے ہسپتال لے کر جائیں میں نے سب کو تسلی دی اور یوں سب سے یَاقَہَّارُ کا ورد شروع کروادیا۔ کچھ ہی وقت گزرا تھا کہ لڑکی کے بے سدھ جسم میں حرکت شروع ہوئی اور یوں اس کے بدن نے دائیں بائیں کروٹیں بدلنا شروع کردیں اور بالکل وہی آثار جیسے کسی پر جن ہوں اور جن کے جاتے ہوئے اس کے بدن پر تکلیف کے آثار ہوتے ہیں جیسے بہت سختی سے بدن سے کوئی چیز نکل رہی ہو۔ لڑکیاں پریشان کہ اب کیا ہوگا…؟؟؟ اس کے جسم کو کیا ہوگیا تب میں سمجھ گئی کہ ضرور اس پر جنات کے اثرات ہیں جو یَاقَہَّارُکے سامنے اب نہیں ٹک سکتے۔ حالانکہ اس کی باجی کہہ رہی تھی کہ اس پر جنات کے اثرات نہیں ہیں یوں ہم مسلسل پندرہ بیس منٹ تک ورد کرتے رہے آخر کار اس نے آہستہ آہستہ آنکھیں کھولنا شروع کردیں تو سب کی جان میں جان آئی۔ حالانکہ اس سے پہلے پوری ڈاکٹری ٹریٹمنٹ لے کر طبیعت بحال ہوتی تھی۔ آخر (وہ لڑکی) بینچ سے اٹھ کھڑی ہوئی اور یوں آنکھیں ملنا شروع کردی جیسے نیند سے بیدار ہوئی اور اردگرد لڑکیوں کو دیکھ کر ہنسنے لگی کہ کیا بات ہے جو سب جمع ہیں۔ میں نے ازرائے مذاق کہہ دیا کہ تم نے نیند پوری کرلی اب تم کتاب اٹھاؤ اورپڑھو ہم آرام کریں گے۔ اس کی باجی اور میڈم سب بہت خوش تھیں کہہ رہی تھیں کہ (ص) کی موجودگی میں اب ہمیں کسی ڈاکٹر کی ضرورت نہیں رہی۔ سب کو پھر سمجھایا کہ صرف (ص) نہیں بلکہ جو کوئی بھی یہ ورد کرے گا سب کو فائدہ ہوگا اور اس لڑکی کو نصیحت کی کہ تم اکثر اوقات یہی ورد کرتی رہو طبیعت بحال رہے گی۔ انشاء اللہ…(ص، کوہاٹ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 735 reviews.