Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجھے عامل مل گیا

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتوں کا سایہ رکھے دُکھی انسانیت کی خدمت کرنے پر خداوند کریم بہت بڑے اجر سے نوازے آپ کا ماہنامہ عبقری مزید ترقی کرے‘ پچھلے دو ماہ سے عبقری لینا شروع کیا ہے سب سے پہلے عبقری کسی جاننے والے کے ہاں سے پڑھنے کیلئے ملا اس میں یَاقَہَّارُ کے ذکر کے بارے میں پڑھا تو مجھے اپنا مسئلہ حل ہوتا ہوا نظر آیا۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا گھر بڑے عرصے سے جادو ٹونے کی نذر ہورہا ہے میرے پاس دو کمرے زیراستعمال ہیں جس میں میرے ساتھ بیوی بچے رہ رہے ہیں۔ میرے پانچ بچے ہیں۔ چار بیٹیاں اور ایک بیٹا۔ باقی دو کمرے میرے والدین کے زیراستعمال ہیں۔ ہمارے گھرمیں ہروقت بے چینی اور بے سکونی رہتی تھی‘ کبھی خون کے قطرے گرتے تھے‘ کبھی سوتے میں کوئی چیز ڈراتی تھی‘ کبھی میری بیوی کا گلا دبا دیا جاتا‘ کبھی کمروں سے بہت گندی بدبو آتی‘ کبھی ہانڈی پکانے کی خوشبو آتی‘ کبھی کسی جگہ سے تعویذ نکلتے…میرا کاروبار چلتے چلتے رک جاتا پھر کسی عامل سے رجوع کرتا تو اچانک کاروبار بڑی تیزی سے چلتا لیکن میںہمیشہ قرض دار ہی رہا … ہر شخص گھر میں چھوٹی چھوٹی بات پر لڑائی جھگڑے کیلئے تیار رہتا۔ حالانکہ ہمارے گھر کے سارے افراد نماز پنجگانہ اور قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں محلے کے بچے میری امی کے پاس پڑھتے ہیں۔ گھر میں وقفے وقفے سے ختم القرآن بھی کراتا رہتا ہوں… لیکن…!!! جس وقت یَاقَہَّارُ کے بارے میں پڑھا تو ہم سب گھر والوں نے مل کر یَاقَہَّارُ گیارہ گیارہ سو مرتبہ صبح و شام پڑھنا شروع کردیا اور اب تک اس کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار ہوگئی۔ ذکر کے دوران ایک دن میرے خواب میں آیا کہ ایک بڑا چوہا میرے پاؤں کوکاٹ رہا ہے لیکن مجھ سے اٹھا نہیں جارہا‘ میری بیوی جو دوسرے کمرے میں سورہی ہے میں اسے پکارتا ہوں لیکن وہ سنتی نہیں چوہا میرا پاؤں چھوڑ کر میری کمر کی طرف آتا ہے جب وہ میری کمر کے نیچے آتا ہے تو میں اسے خوب مسل دیتا ہوں۔ اسی دوران میری آنکھ کھل جاتی ہے حالانکہ میں اپنے بستر پر روزانہ آیۃ الکرسی اور چاروں قل‘ درودشریف کا ورد کرکے سوتا ہوں۔ دوسرے دن میری بیوی نے بتایا کہ رات سوتے میں میرے بستر کے اوپر چوہیاں آئیں اور میں نے ماردیں… میں نے گھر والوں کو یقین دلایا کہ یَاقَہَّارُ کی برکت سے شیطانی چیزیں ہمارا گھر چھوڑ رہی ہیں اور انہیں ذکر جاری رکھنے پرآمادہ کیا۔
لیکن…!!! جب ذکر ایک لاکھ چالیس ہزار کی تعداد کو پہنچا تو فجر کی نماز کے بعد حسب معمول میں نے یَاقَہَّارُ کا ذکر کیا اس کے بعد میں تسبیح رکھ رہا تھا میری بیٹیاں سکول کی تیاری کررہی تھیں کپڑے نکالنے کے لیے الماری کھولی تو میری بڑی بیٹی کے کپڑوں پر تین عدد تعویذ جو سرخ سیاہی سے لکھے ہوئے ہیں ملے اس کے بعد تین تعویذ میری دوسری بیٹی کی اردو کی کتاب سے ملے جو کالی سیاہی سے لکھے ہوئے تھے۔ جو سرخ تعویذ نکلے ان پر ہدایت درج تھی… الگ الگ ایک پینے کیلئے ایک گلے میں ڈالنے کیلئے ایک کے اوپر درج تھا کہ والدہ کیلئے۔ میرا یقین کامل ہوگیا ہے کہ مجھے وہ عامل مل گیا جس کی مجھے تلاش تھی۔ میرا مسئلہ اب 80فیصد حل ہوچکا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ (مظہرحسین)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 732 reviews.