Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سورج کی شعاعوں سےطاقت حاصل کریں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

دنیا پر موجود پانی کے ذخائر میں ایک چوتھائی کا یہ ایک طرف سے پچکا ہوا گول کرہ ارض جسے ہم دنیا کا نام دیتے ہیں اور جس میں سینکڑوں قوموں نے اپنے زور بازو سے حدود بندیاں کرکے چھوٹی بڑی مملکتوں کا نام دے رکھا ہے بذات خود خدائے لایزال کا متحیر کن جیتا جاگتا لامتناہی معجزہ ہے اور پھر اس پر مستزاد دیو پیکر پہاڑ‘ سونا‘ چاندی‘ تانبہ‘ سکہ‘ لوہا وغیرہ اگلتی کانیں‘ گرم اور سرد پانی کے شفاف چشمے‘ ہرے بھرے جنگلات‘ لاتعداد اور لامحدود اقسام کے چرند اور حیوانات جو سب پکار پکار کر زبان حال سے اپنے خالق مطلق کی بے نظیر صناعی کے شاہد ہیں۔
ان مخلوقات کی سہولتوں اور ضرورتوں کیلئے کیا کیا عظیم انتظام اس منتظم اعلیٰ نے کررکھے ہیں کہ کروڑوں سالوں سے اس تسلسل میں سرمو فرق نہیں آپاتا۔ گرمی‘ سردی‘ خشکی اور تری کی کیفیات کو قائم رکھنے کیلئے چاروں موسم سرما‘ گرما‘ بہار اور خزاں بنائے مختلف اقسام کی ہوائیں چلائیں‘ بارشوں کا انتظام کیا۔
غرضیکہ انسان اپنے علم کی بے مائیگی کے باعث ابھی تک عقل کل کا احاطہ کرنے سے قاصر ہے۔ جاننا چاہیے کہ پروردگار عالم نے جہاں چار موسم ترتیب دئیے ہیں وہاں مقرر شدہ بارہ مہینوں میں مختلف تغیرات آتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے مختلف اثرات بدن انسان پر وارد ہوتے ہیں اور ذرا سی بے احتیاطی کے نتیجہ میں مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔
ماہ دسمبر میں صحت کی حفاظت
دسمبر انتہائی سردی کا مہینہ شمار ہوتا ہے صاحب حیثیت حضرات نرم و گرم بستر‘ بھاری بھرکم اونی لباس اور بہترین اقسام کے سامان خوردونوش چونکہ آسانی سے فراہم کرلیتے ہیں اور اس لیے موسم سرما کی شدت ان کیلئے تکلیف دہ نہیں رہتی لیکن غریب لوگ جو اپنی مالی پریشانیوں کے باعث بمشکل پیٹ بھرتے ہیں وہی زیادہ تر اس موسم میں مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اس موسم کے عام امراض کھانسی‘ نزلہ‘ زکام‘ نمونیہ وغیرہ ہیں۔ حفظ ماتقدم کے طور پر سردی سے بچیں‘ کمرے میں سوتے وقت روشن دان کھلے رکھیں۔ صبح لحاف سے اٹھ کر ایک دم باہر نہ نکلیں۔ ٹھنڈا اور باسی کھانا استعمال نہ کریں۔ گرم اثرات رکھنے والی چیزیں جیسے چائے‘ کافی‘ قہوہ‘ انڈا‘ گرم دودھ‘ گوشت‘ مچھلی وغیرہ استعمال کریں۔
زیادہ بادی اور بلغم پیدا کرنے والی ٹھنڈے اثرات کی حامل چیزوں مثلاً ابلے ہوئے چاول‘ گوبھی‘ آلو‘ اروی وغیرہ سے پرہیز کریں۔ نیم گرم پانی سے غسل کریں اور گرم لباس زیب تن کریں۔ خاص طور پر پاؤں میں گرم موزے ضرور پہنیں۔
ذیل میں اس موسم کی بیماریوں کا ابتدائی علاج دیا جاتا ہے مگرمرض کی نوعیت کے لحاظ سے مقامی طبیب سے رجوع کریں تومناسب ہوگا۔
بلغمی کھانسی سے بچیں ‘ درج ذیل جوشاندہ پئیں
عناب پانچ گرام‘ سپستان 100گرام‘ گاؤ زبان 3گرام‘ بنفشہ 3گرام‘ اصل السوس 3گرام‘ پرسیوشاں 3ماشہ تین پاؤ پانی ڈال کر جوشاندہ بنالیں۔ جب دو پاؤ باقی رہ جائے اتار کر مل چھان کر چار خوراکیں بنالیں حسب ضرورت چینی ملا کر دن میں چار مرتبہ نیم گرم پی لیں ملٹھی کی گٹھی یاست ملٹھی منہ میں رکھ کر چوسیں تو گلے کی خراش بند کردیگی۔ آج کل مختلف جوشاندے مارکیٹ میں دستیاب ہیں انہیں گرم پانی یا چائے میں ملا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
نزلہ و زکام
مذکورہ بالا جوشاندے کا نسخہ بنا کر پئیں۔ اگر قبض کی شکایت ہو تو اسی جوشاندہ میں گل سرخ6گرام شامل کرلیں۔ ناک بند ہو تو گرم پانی کا بھپارہ(بھاپ) لیں۔
نمونیہ اور چھاتی کی تکلیف ہو تو۔۔۔۔
تلوںکے تیل کو گرم کرکے چھاتی کے تکلیف زدہ حصہ پر ملیں یا انڈے کی زردی کی مالش کریں۔ روئی کو گرم کرکے چوڑی پٹی کے ساتھ سینے پر باندھ دیں۔ مریض کو سردی سے بچانے کیلئے کمرے کو گرم رکھیں۔ کشتہ بارہ سنگھا (120ملی گرام) کی ہر تین گھنٹہ بعد ایک خوراک کھلائیں۔ ڈاکٹر حضرات بیلا ڈونا پلاسٹر بھی تکلیف والے حصہ پر لگانا مفید بتاتے ہیں۔
ہاتھ پاؤں کی جلد کا پھٹنا
نیم گرم پانی سے دھو کر ویزلین کی مالش کریں۔ شلغم ابال کر پھٹے ہوئے حصہ پر ملیں پاؤں کو جراب اور ہاتھوں کو دستانوںمیں رکھیں۔
نوٹ: سردی کے موسم میں روزانہ دو تین گھنٹے دھوپ میں بھی ضرور بیٹھنا چاہیے۔ سورج کی شعاعیں ہمارے بدن میں نہ صرف حرارت پیدا کرتی ہیں بلکہ طاقت بھی دیتی ہیں اسی کو اہل مغرب سن باتھ کہتے ہیں جو ان کے ہاں بڑا مقبول ہے۔
ماہ دسمبر میں کیا کھائیں؟؟؟
ماہ دسمبر میں خشک میوہ جات استعمال کرنا چاہیے۔ مونگ پھلی کے بارے میں عام تاثر ہے کہ اس کے کھانے سے کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے‘ غلط ہے بلکہ مونگ پھلی خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتی ہے۔ مونگ پھلی کے ساتھ السی کا استعمال کیا جائے تو یہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسٹرائیڈ کی مقدار کو کم کرتے ہیں۔السی میں وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ شہد‘ السی‘ تل‘ کھجور‘ گڑ وغیرہ استعمال کرنا چاہیے۔ 100گرام تل میں ایک گرام کیلشیم پایا جاتا ہے۔ہم اس طرح کی خالص اور سادہ غذاؤں سے بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 372 reviews.