دعائے بصارت
حسن بن سالم رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میری دادی اندھی تھیں ان کے پاس رات کو ایک شخص نے آکر کہا کہ میں تجھ کو ایسا وظیفہ بتاتا ہوں جس سے خداوند تعالیٰ تیری بینائی واپس کردے میری دادی نے کہا اللہ تیری مغفرت کرے اس نے کہا اپنے ہاتھ اٹھا کر یہ دعا پڑھو‘ پھر ہاتھوں کو اپنے منہ پر اور آنکھوں پر مل لے چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کی بینائی واپس کردی اور اس نے اپنے آگے ایک بزرگ کو کھڑے ہوئے دیکھا پھر وہ غائب ہوگئے اور میری دادی نے مرنے سے چند دن پہلے اس دعا کو بیان کیا اور یہ دعا شروع سورۂ حدید سے عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ(حدید6) تک اور آخر ی آیات سورۂ حشر ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے کسی نے ایسی دعا کی نسبت سوال کیا جو حضور ﷺ نے خاص آپ کو تعلیم کی ہو۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا مجھ کو یہ خیال نہیں تھا کہ کوئی مجھ سے اس کا سوال کریگا پھر فرمایا شروع سے سورۂ حدید کی چھ آیتیں اورسورۂ حشر لَوْ اَنْزَلْنَا ہٰذَا الْقُرْاٰنَ سے لیکرآخر تک پڑھ کے کہےاَللّٰھُمَّ یَامَنْ ھُوَکَذَا وَکَذَا اِفْعَلْ لِیْ کَذَا وَکَذَا پھر جو دعا مانگے قبول ہوگی۔
حصول پوشیدہ اسرار
اسم ظَاہِرُ کا جو شخص ذکر کرے گا اس کو پوشیدہ باتیں معلوم ہوں گی اور باطنی خزانے اس کے ہاتھ آئیں گے ۔ جس کو خواب میں کوئی چیز معلوم کرنی ہو اس کو چاہیے کہ اس اسم کا پوری طہارت کے ساتھ ذکر کرے یہاں تک کہ حال اس پر غالب ہوجائے تب وہ بات اس کو خواب میں معلوم ہوجائےگی۔
حصول کشف
جو شخص اسم بَاطِنُ کا ذکر کرے جس چیز کی طلب رکھتا ہو اس سے حاصل ہو اور قلب اس کا کشادہ ہوجائے اور نور باطن عنایت ہو اور جو شخص اس کثرت سے اس کا ذکر کرے کہ اس کے مؤکلات اس کے ساتھ ذکر کرنے لگیں اس وقت یہ شخص جس جگہ جائے گا وہاں کےلوگ اس کی اطاعت کریں گے اور محبت سے پیش آئیں گے اس اسم میں اہل توحید کے واسطے بہت اسرار ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں