حضرت عزیر علیہ السلام کا ایک بستی سے گزر ہوا انہوں نے دیکھا کثیرتعداد میں لوگ موت کی نیند سوئے ہوئے ہیں‘ حضرت عزیر علیہ السلام کو اللہ رب العزت پر یقین تو تھا مگر دل کے اندر خیال ابھرا کہ اللہ رب العزت کیسے ان کو زندہ کریں گے؟ اللہ رب العزت نے حضرت عزیر علیہ السلام کو موت دے دی۔ پھر اللہ رب العزت نے حضرت عزیر علیہ السلام کو زندہ کیا اور پوچھا اے عزیر علیہ السلام کتنی دیر موت کی آغوش میں رہے‘ حضرت عزیر علیہ السلام فرمانے لگے ایک دن یا دن کا کچھ حصہ۔۔۔ اللہ رب العزت نے فرمایا اے عزیر (علیہ السلام) اپنی سواری کی طرف دیکھا تو وہ بوسیدہ ہوچکی تھی۔ نشانات باقی تھے۔ پھر فرمایا کھانے کی طرف دیکھ تو وہ تازہ تھا۔ جیسے کسی نے چند لمحات پہلے پکا کر رکھا ہو کہ کوئی آئے اور اس کو نوش کرے۔ حضرت عزیر علیہ السلام کے دل کے اندر جو خیال ابھرا تھا وہ ختم ہوگیا آج کے پرفتن دور کے اندر جن لوگوں نے اللہ رب العزت پر یقین سالم کیا وہ کامیاب ہوئے۔
٭ ایک مرتبہ سیدۃ النساء جگر گوشہ نبی کریم ﷺ حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا گھر میں تشریف فرما تھیں کہ دروازے پر سائل نے اپنا مطالبہ ظاہر کیا تو سیدۃ النساء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس ایک انار تھا وہ انہوں نے سائل کو دے دیا۔ وقت کی گھڑی نے اپنی تھوڑی سی رفتار کاٹی اوردروازے پر دستک ہوئی۔ حیدر کرار‘ شجاعت و بہادری کی بینظیر شخصیت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے دروازہ کھولا تو ہدیہ دینے والا سامنے کھڑا تھا۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے ہدیہ لیا اور دیکھا وہ انار تھے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے دو انار علیحدہ کرلیے اور بقیہ اپنی بیوی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو دے دئیے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے دیکھا کہ انار شمار و تعداد کے اندر آٹھ ہیں۔ فرمانے لگیں: اے علی رضی اللہ عنہٗ دو انار کہاں ہیں؟ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا وہ میں نےعلیحدہ رکھے ہیں۔ پھر فرمایا اے سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ آپ کو کیسے پتہ چلا؟ فرمایا: اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ میرے راستہ میں ایک دو گے میں رب اس کو دس گنا زیادہ دوں گا۔ میں نے ایک انار اللہ کی راہ میں دیا تو واپس اللہ نے دس دئیے تھے نہ کہ آٹھ۔۔۔ اس طرح یقین کامل کرو گے اللہ رب العزت دونوں جہانوں میں کامیابی دے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں