حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے عرش بنایا اور فرشتوں کو اسے اٹھانے کا حکم دیا تو فرشتوں کو عرش بہت وزنی محسوس ہوا اس وقت فرشتوں کو سبحان اللہ پڑھنے کو کہا چنانچہ اس کو پڑھتے ہی عرش اٹھانا آسان ہوگیا فرشتے برابر اس کلمے کو پڑھتے رہے یہاں تک کہ حضرت آدم علیہ السلام وجود میں آئے اور ان کو چھینک آئی تو الحمدللہ پڑھنے کا حکم دیا اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا یرحمک اللہ۔ فرشتوں نے یہ کلمہ سنا تو سبحان اللہ کے ساتھ الحمدللہ بھی پڑھنے لگے‘ حضرت نوح علیہ السلام کا زمانہ آیا تو بت پرستی کیخلاف اللہ نے حکم دیا کہ قوم کو لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی تلقین کرو۔ فرشتوں نے اس کو بھی ملا کر پڑھنا شروع کردیا حتیٰ کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا زمانہ آیا حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا حکم ملا۔ تعمیل کرنے لگے تو جنت سے جبرائیل علیہ السلام دنبہ لیکر آئے کہ اسماعیل علیہ السلام کی جگہ اس کو قربان کردو۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زبان سے خوشی سے نکلا اللہ اکبر۔ فرشتوں نے اس کو بھی ملالیا اور یوں پڑھنے لگے یہاں تک کہ حضرت محمدﷺ کا زمانہ آیا۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے یہ واقعہ آپ ﷺ کو سنایا تو آپ ﷺ نے اظہار تعجب کیلئے فرمایا لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ فرشتوں نے یہ بھی ساتھ ملا لیا اور یوں تیسرا کلمہ مکمل ہوا۔ اس میں بے شمار فضائل ہیں کم از کم صبح و شام اس کی ایک ایک تسبیح ضرور پڑھنی چاہیے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیم اس آیت کے حروف کا مجموعہ بھی 19ہے اس میں پہلا لفظ بسم ہے جو قرآن پاک میں 19 بار آیا ہے دوسرا لفظ اللہ کا مجموعہ ہے جو 2698 ہے جو کہ 19 پر پورا تقسیم ہوتا ہے۔ تیسرا لفظ الرحمن کا مجموعہ 57 جو کہ 19 پر پورا تقسیم ہوتا ہے چوتھا لفظ الرحیم ہے جو کہ 114 مرتبہ ہے اور 19 پر پورا تقسیم ہوتا ہے۔
ماں کی دعا: حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ کے جلیل القدر پیغمبر تھے آپ علیہ السلام کوہ طور پر اللہ تعالیٰ سے ہم کلام ہونے کیلئے جاتے تھے تو آپ کی سلامتی کی دعا آپ کی ماں کے مقدس لبوں پر تھی۔ والدہ محترمہ کے انتقال کے بعد جب آپ کوہ طور جارہے تھے تو غیب سے آواز آئی ’’اے موسیٰ‘‘ ذرا سنبھل کر اب تمہارے لیے دعا کرنیوالے لب خاموش ہوچکے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں