Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مراقبے سے علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادکٓھٰیٰعٓصٓ(مریم) حٰمٓعٓسٓقٓ (الشوریٰ) کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔

مراقبے سے فیض پانے والے

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری کی تین سال سے مسلسل قاریہ ہوں اور مراقبہ کرنا میں نے تقریباً ایک سال پہلے سے شروع کیا۔ شروع کے تین چار ماہ میں نے مسلسل مراقبہ کیا لیکن میرا دھیان ہی نہیں بنتا تھا یا بنتا تھا تو فوری ٹوٹ جاتا ہے۔لیکن جب میں نے کچھ لوگوں کی مراقبے کی کیفیات پڑھیں تو اللہ سے عرض کرتی کہ اے اللہ اگر آپ ان کو مراقبہ میں خانہ کعبہ‘ جنت دکھا سکتے ہیں تو مجھ جیسی گنہگار کو بھی دکھادیں‘ روتی گڑگڑاتی رہی‘ پھر اسی رمضان میں نے مراقبہ شروع کیا اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
مراقبہ میں مجھے بڑی بڑی کمال کی چیزیں اور منظر نظر آئے۔جنت کے بےشمار باغات‘محلات اور خاص طور پر روزہ دار کیلئے بننے والے محل تو دیکھنے کے لائق ہیں اس قدر روشنیاں ہیں کہ آنکھیں کھولنے کا دل ہی نہیں چاہتا۔
پہلی بار جنت اور دوزخ مجھے وقفے وقفے سے نظر آئی جنت جتنی خوبصورت ہے دوزخ اتنی ہی خوفناک اور اس کے منظر ایسے ہیں کہ صرف دیکھنے سے ہی اس کی حدت کا احساس ہورہا تھا۔لاوے کے دریا‘ خون او پیپ کے نالے‘ آگ کے سمندروں کے سمندر‘ اللہ پاک اس خوفناکی سے ہر انسان کو بچالے۔ (آمین)ایک دن میں مراقبے میں بیٹھی تو مجھے بہت بڑے میدان میں ڈھیروں کی تعداد میں پرندے نظر آنے شروع ہوگئے‘ وہ پرندے غالباً کبوتر کی طرح کے تھے وہ یک دم سے اڑنا شروع کرتے ہیں اور آسمانوں کی طرف کا رخ کرتے ہیں جب زمین اور آسمان کے آدھے راستے تک گئے تو منظر بدل گیا اور کچھ بزرگ نظر آئے جن میں سے دو بزرگ غصے والے جلالی تھے اور ایک تو مجھے نرم مزاج‘ تیکھے نقش و نگار‘ رنگ گورا اور وہ جائے نماز پر بیٹھے دعا مانگ رہے تھے۔ دعا سے فارغ ہوئے اور میری طرف بڑی شفقت کی نگاہ سے دیکھنے لگے۔ اتنے میں پھر منظر بدلا اور وہی کبوتر اڑتے اڑتے مزید اور اوپر کی طرف جانے لگے جہاں عجیب وغریب منظر تھے۔ بڑے بڑے بادل‘ آسمان اور پتہ نہیں کیا کیا… اللہ مجھے روحانیت کی ترقی کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
مراقبہ اور زیارت رسول ﷺ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں تقریباً تین سال عبقری کی قاریہ ہوں‘ مجھے مراقبے کا شروع سے ہی شوق تھا‘ اس پر میں نے بہت ریسرچ بھی کی اور اکثر مراقبہ کرتی بھی تھی لیکن میری توجہ نہیں بنتی تھی‘ جب میں نے عبقری میں مراقبے کا کالم دیکھا تو میری خوشی کی انتہا نہیں رہی‘ میں نے عبقری میں دیا ہوا مراقبہ دل سے کرنا شروع کردیا‘ آہستہ آہستہ میری توجہ بنتی گئی ابھی پچھلے ماہ اپنے گھر میں مراقبہ کیا مراقبے کے دوران میں نے ایک دم روشنی دیکھی اور پھر خانہ کعبہ پہنچ گئی پھر اس کے بعد مدینہ منورہ گئی۔ وہاں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محفل سجی ہے۔ نبی پاک ﷺ موجود ہیں‘ میں وہاں بیٹھ جاتی ہوں۔ حضور نبی اکرم ﷺ مجھے قرآن پاک دیتے ہیں اور میں وہ لے کر پھر اپنی جگہ پر بیٹھ جاتی ہوں۔ روضہ رسول ﷺ کے سامنے کھڑی ہوں ایک صاحب آتے ہیں دل میں ہے کہ یہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ ہیں وہ میرے پاس کھڑے ہوتے ہیں پھر ایک خاتون آتی ہیں میرے پاس کھڑی ہوتی ہیں روزہ اطہر کی جالیوں کے سامنے اور دل میں ہے کہ یہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہیں میں نے ان کے چہرے واضح نہیں دیکھے ۔(س۔ب)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 331 reviews.