Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نفسیاتی گھریلو الجھنیں اورآزمودہ یقینی علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

میں بھی تو ماں ہوں
میری بیٹی کی عمر پندرہ سال ہے‘ بیٹا بھی پندرہ سال کا ہے۔ یہ دونوں جڑواں ہوئے تھے۔ دو بچوں کو ایک ساتھ رکھنا مشکل کام تھا‘ اس لیے بیٹی کو میری ساس نے اپنے ساتھ رکھا۔ پہلے وہ ہمارے ساتھ ہی رہتی تھیں اور پھر دیور کی شادی ہوگئی تو الگ گھر میں رہنے لگیں۔ اس طرح بیٹی کی پرورش الگ گھر میں ہوئی۔ مجھےبیٹے سے بے حد پیار تھا اور ہے بھی اس لیے بیٹی کا خیال کم آیا اور پھر دوسال بعد بھی بیٹی ہوگئی۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ میری ساس بیمار ہیں وہ دوسرے بیٹے کے گھر میں ہیں۔ میری بیٹی تعلیمی مصروفیات کے سبب میرے پاس ہے۔ اسے میرا بالکل احساس نہیں‘ نویں جماعت کی تیاری ایسے کرتی ہے جیسے ایم اے کررہی ہو‘ میں پریشان ہوتی ہوں کہ گھر کا کچھ کام کرے‘ چھوٹی بیٹی میرے ساتھ ہاتھ بٹاتی ہے مجھے دکھ ہوتا ہے کہ بڑی بیٹی خودغرض ہے‘ اسے فکر ہے تو اپنی دادی کی۔ میرا اور بہن بھائیوں کا خیال ہی نہیں۔ اگر بات کی جائے یا نصیحت کریں تو سخت جواب دیتی ہے۔ دادی کی فکر کرتی ہے حالانکہ میں بھی تو ماں ہوں۔ (راشدہ خضر‘ جہلم)
مشورہ: بچے ان رشتوں سے قریب ہوتے ہیں جن سے انہیں محبت ملتی ہے‘ دادی نے بچی کی پرورش کی‘ اپنے ساتھ رکھا‘ اب وہ بیمار ہیں تو ان کی فکر کرنا فطری بات ہے۔ یہ بھی سچ ہے کہ آپ ماں ہیں‘ اسے یقیناً آپ سے بھی محبت ہوگی لیکن آپ کی طرف سے محبت کا وہ اظہار نہیں ہے جو دوسرے بچوں کو ملا۔ آپ نے اس کے رویہ کی سختی یا خامی کو تو محسوس کرلیا لیکن یہ نہیں سوچا کہ وہ ایسا کیوں کررہی ہے۔ ایک بیٹی کا ماں سے دور رہنا عام بات نہیں ہے۔ اتنے زیادہ وقت وہ آپ کی توجہ سے محروم رہی ہے اس کمی کو کچھ تو پورا کرنا چاہیے۔ آپ اس کا خیال رکھیں اگر وہ پڑھتی ہے تو اچھی بات ہے۔ اسے زیادہ سہولیات دیں۔ محبت سے سمجھائیں کہ فرصت کے وقت گھر کے کام کرنے چاہئیں۔ بہن اور بھائی کو بھی تلقین کریں کہ وہ اس سے احترام اور محبت سے پیش آئیں۔ کسی سے تعارف کروائیں تو بہت ہی اچھے اندازسے کہ اسے آپ کی نظروں میں اپنے اہم ہونے کا احساس رہے۔ اس کے ساتھ دادی کی فکر آپ بھی کیا کریں‘ اس طرح آپ اس کی فکر میں حصہ لے سکیں گی اور پھر وہ بھی آپ کے مسائل اور دیگر معاملات میں بھی دلچسپی لے گی۔ بڑوں کو اپنے بہترین رویہ کا اظہار کرنا پڑتا ہے تب ہی بچے بھی اچھے رویے اپناتے ہیں۔
کوئی ضد سی ہے
میرے والد بہت سخت مزاج ہیں۔ بچپن میں‘ میں ان سے بہت پٹتا رہا۔ والدہ بچاتی تھیں تو وہ ان پر بھی بہت غصہ کیا کرتے۔ پھر یہ ہوا کہ وہ مجھے پٹتا چھوڑ کر گھر سے چلی جایا کرتی تھیں۔ اب میں اٹھارہ سال کا ہوں۔ سگریٹ پینے لگا ہوں۔ امتحان کی فیس جمع کروا دی تھی مگر امتحان نہیں دیا۔ جن اوقات میں والد گھر پر ہوتے ہیں‘ میں گھر سے باہر رہتا ہوں‘ یوں لگتا ہے اب وہ مجھے پیٹتے پیٹتے تھک گئے ہیں۔ میں چاہتا ہوں اچھا انسان بن کر رہوں لیکن کوئی ضد سی ہے جو برائی کی طرف لے جاتی ہے۔ (شاکر‘ پشاور)
مشورہ: یہ ضد جس کا ذکر کیا‘ یہ والد کے سخت رویے کے نتیجے میں ہے۔ زیادہ سختی سے بغاوت جنم لیتی ہے۔ اب آپ شعور کی منزلوں میں قدم رکھ چکے ہیں۔ والد نے بھی رویہ بدل لیا ہے یا آپ نے ان کا سامنا کرنا چھوڑ دیا جو بھی ہوا پہلے جیسے حالات نہ رہے۔ آپ اپنی زندگی سنواریں‘ اس کا سب سے زیادہ فائدہ آپ کو خود ہی ہوگا۔ جذبہ بغاوت پر قابو پانے کی مکمل اور کامیاب کوشش سے اچھے انسان بن سکتے ہیں۔ سب سے پہلے سگریٹ نوشی ترک کردیں‘ فوراً ارادہ کرکے آئندہ کبھی سگریٹ کو ہاتھ نہ لگائیں۔ ایسے لوگوں میں نہ بیٹھیں جو سگریٹ نوشی کرتے ہوں۔ پھر بروقت امتحان دیں۔ اپنے منفی جذباتی رویے کو مثبت میں بدلنے والے لوگ ہی مضبوط ہوتے ہیں۔
مریضانہ رویہ
کئی ماہ سے میرے شوہر کی حالت بہت عجیب ہوگئی ہے۔ بار بار کہتے ہیں کہ میں بہت پہنچا ہوا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کیا ہونے والا ہے۔ پوری پوری رات جاگتے ہیں بڑبڑاتے رہتے ہیں۔ آسمان کو دیکھ کر اشارے بھی کرتے ہیں۔ سسرال میں لوگوں کا خیال ہے کہ ان پر کسی جن وغیرہ کا سایہ ہوگیا ہے۔ لوگ ان سے اپنی باتیں پوچھتے ہیں یہ بڑی حد تک صحیح بتادیتے ہیں لیکن کاروبار کی طرف توجہ نہیں رہی۔ یوں لگتا ہے جیسے اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہی ختم ہوچکا ہے میرے تو ابھی بچے بھی چھوٹے ہیں۔ شوہر کی باتوں سے لگتا ہے جیسے دماغ ٹھیک نہیں رہا۔    (رخسانہ شیخ‘ سبی)
مشورہ: اگر یہ مان لیں کہ جن کا سایہ ہے تو بھی یہ بات نہیں مانی جاسکتی کہ وہ آنے والے وقت کے بارے میں کچھ بتاسکتے ہیں کیونکہ علم غیب تو جنوں کو بھی نہیں۔ محض اتفاق ہوتا ہے جو کوئی بات پوری ہوجاتی ہے ورنہ آپ کے شوہر کے رویے سے ذہنی مریض ہونے کی نشاندہی ہورہی ہے۔ خود کو پہنچا ہوا شخص سمجھنا‘ بڑے بڑے دعوے کرنا اور حقیقت میں ذمہ داریوں کو فراموش کردینا اور کاروبار کی بھی پروا نہ کرنا تو مریضانہ رویہ ہی ہے۔ آپ انہیں دماغ کے ڈاکٹر کو دکھا سکتی ہیں۔
میرے مسئلے کا بھی حل ہوگا؟
میری عمر پچیس سال ہے‘ دیکھنے میں پینتیس سال کا لگتا ہوں‘ وہ اس لیے کہ میرے سر میں بہت زیادہ سفید بال ہیں۔ ہم عمروں میں بہت عجیب سا لگتا ہے۔ جب لوگوں کے ہر مسئلےکو حل کیا جاسکتا ہے تو میرے مسئلے کا بھی حل ہوگا۔ (رشیدعلی‘ ملتان)
مشورہ: آج کل بال سفید ہوجانا کوئی اتنا بڑا نقصان نہیں ہے کہ انسان پریشان ہوجائے۔ آپ جلد کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور ان کی ہدایت کے مطابق دوا یا غذا پر توجہ دیں۔ اس کے علاوہ ان سے ایسے ہیئر کلر کے بارے میں بھی معلوم کرسکتے ہیں جس کے مضراثرات نہ ہوں یا بہت کم ہوں ورنہ مہندی وغیرہ بھی لگائی جاسکتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 015 reviews.