Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

اذان کچھ ایسے ادا کی
خواب: ہم چند دوست ایک جگہ پر ہوتے ہیں جن میں سے میرے تین دوستوں کا روزہ ہوتا ہے اور وقت مغرب کی اذان اور افطار کا وقت ہوتا ہے۔ ان میں سے ایک دوست کہتا ہے کہ میں اذان دیتا ہوں مگر میں نے کہا کہ میں اذان دیتا ہوں اور میں نے اذان دینی شروع کی۔ جناب اذان دینی تو میں نے بالکل ٹھیک طرح سے شروع کی اور بہت پیارے طریقے سے سُر میں اذان دے رہا تھا مگر جب میں نے اذان میں رسولﷺ کی شہادت دینے کے کلمات ادا کیے تو پہلی بار تو یہ ٹھیک کہا مگر دوسری مرتبہ میرے منہ سے یہ کلمات کچھ ایسے نکلے ’’اشھد ان اللہ اکبر‘‘ یعنی میں نے اذان ایسے دی اور اس کے بعد میں نے باقی اذان ٹھیک طرح سے ادا کی۔ (سہیل احمد‘ خیرپور)
تعبیر: آپ کا خواب بہت مبارک ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کو جلد ہی زیارت حرمین شریفین کی سعادت نصیب ہوگی تاہم اس بات کی تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ اپنی زندگی کو سنت رسول ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں آپ درود شریف کثرت سے پڑھا کریں اور کتاب اسوۂ رسول اکرم ﷺ کا مطالعہ کریں۔
منہ میں تعویذ
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں (میں شادی شدہ ہوں) وہاں میں اپنی سوتیلی والدہ سے لڑرہی ہوں‘ اتنے میں مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے دانتوں میں کچھ دبایا ہوا ہے میں زبردستی ان کا منہ کھولتی ہوں اور ان کے دانتوں سے کاغذ کی شکل میں تعویذ نکال لیتی ہوں جس پروہ ہنستی ہیں اور اپنے کمرے میں چلی جاتی ہیں۔ میں اپنی بہن سے کہتی ہوں کہ ہمیں یہ تعویذ کسی کو دکھالینے چاہئیں تاکہ مقصد پتا چلے۔ پھر منظر بدلتا ہے اور اب میری بہن کے ہاتھ میں ایک کاغذ ہوتا ہے جس پر کچھ لکھا ہوتا ہے میری بہن وہ پڑھ کر مجھے بتاتی ہے کہ میری دائیں ران پر سخت جادو ہے پھرمیں اپنی بہن سے کہتی ہوں کہ ہمیں اس کاغذ پر اس کا جواب لکھنا چاہیے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (رخسانہ نور‘ ملتان)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ پر بندش ہے اور اس بات کا اشارہ بھی ہے کہ اگر توجہ سے علاج کرایا گیا تو انشاء اللہ یہ بندش ختم ہوجائے گی۔ آپ معوذتین 313بار روزانہ بعد نماز مغرب پڑھ کرپانی میں دم کرکے پی لیا کریں اور حصول اولاد کیلئے درود شریف ہر نماز کے بعد کثرت سے پڑھا کریں۔
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اور میرا شوہر اپنے کمرے میں بیٹھے ہیں (اس کمرے کی کھڑکی گلی کی طرف ہے) کہ تین یا چار موٹرسائیکل والے وہاں آکر کھڑے ہوتے ہیں اور الٹی سیدھی باتیں شروع کردیتے ہیں جس پر میرے شوہر کو غصہ آتا ہے اور وہ باہر چلے جاتے ہیں تو ان میں سے کوئی موٹرسائیکل سوار میرے شوہر کو گولی مار دیتا ہے۔ میں انہیں دیکھتی نہیں ہوں لیکن مجھے یہی پتہ چلتا ہے۔ اس کے بعد منظر بدلتا ہے اور میرا دیور جو کہ غیرشادی شدہ ہے کمرے سے آتا ہے اور باہر جانے لگتا ہے اسے کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ باہر کیا ہوا ہے۔ میں اسے باہر جانے سے روکتی ہوں تو اتنے میں میرا بیٹا جو دراصل میرے دیور کے پاس ہوتا ہے۔ لیکن کوئی اور ڈاڑھی والا لڑکا آتا ہے جو تقریباً 22-21سال کا ہوتا ہے اسے سلیمان یعنی اپنا دیور سمجھتی ہوں اور اصل دیور سے لےکر یہ کہتی ہوں محسن (میرے بیٹے کا نام) کو سلیمان یعنی اس لڑکے کو دو جسے میں نہیں جانتی۔ دو تین دفعہ ایسے ہی کہتی ہوں لیکن جس نے بچہ اٹھایا ہوتا ہے اسے دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں یہ سلیمان ہے تو تم کون ہو؟
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو کسی پریشانی میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے۔ آپ فوری طور پر صدقہ دیں اور لاحول کی ایک تسبیح بعدنماز فجر پڑھ لیا کریں۔
پرانا گھر اور محلہ کی چڑیل
خواب: ہمارا وہی پرانا گھر اور محلہ ہے جہاں میرا بچپن گزرا ہے۔ اس گھر کے صحن میں ایک ادھیڑ عمر انتہائی خوبصورت عورت میرے پیچھے بھاگتی ہے اور میں اس سے بچنے کیلئے اسے مارتی ہوں اور خوف کی وجہ سے محلے کے دوسرے گھروں میں چھپتی ہوں اور کہتی ہوں دروازہ بند کرلو۔ ایک چڑیل ہے جو حملہ کررہی ہے اور ڈر کے مارے میرا برا حال ہوتا ہے پھر میں دیکھتی ہوں کہ وہی عورت ہمارے پرانے گھر کے صحن میں بیٹھ کر میری رشتہ دار خواتین سے میری شکایت کررہی ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ اب یہ مجھ سے دور بھاگ رہی ہے اور ڈر رہی ہے۔ فلاں وقت اس نے فلاں نیکی کی وہ بھی میں دیکھ رہی تھی اور وہ میری نیکی بتاتی ہے۔ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ میں اپنے موجودہ گھر کے صحن میں کھڑی ہوں اور دس فٹ بلندی پر کپڑے سکھانے کی رسیاں بندھی ہیں ان پر ایک عجیب الخلقت آدمی لٹک کر مجھ پر حملہ کرتا ہے لیکن میں نیچے کھڑے ہوکر ڈنڈے کی مدد سے اس کا وار روکتی ہوں اور خوب ڈنڈے اس کے اوپر مارتی ہوں اور اپنے اوپر حملہ نہیں ہونے دیتی۔ پھر میں دیکھتی ہوں ایک جگہ ہے جہاں ایک نابینا بزرگ اپنی بیٹی کے ساتھ رہتے ہیں میں اپنی والدہ کے ساتھ وہاں جاتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ ان کے گھر بڑے سے صحن میں بہت سی خواتین بیٹھی ہیں میں بھی وہاں بیٹھ کر سوچتی ہوں کہ یہ بزرگ ہم سب خواتین کو جمع کرکے بڑے بابا (بزرگ) کے پاس لے جائیں گے پھر وہ ہماری حاجتیں سن کر ہمیں تعویذ وغیرہ دیں گے۔ پھر منظر بدلتا ہے میں دیکھتی ہوں کہ میں دوبارہ ان کے گھر گئی اور خواتین جمع ہیں لیکن اس بار میں ان نابینا بزرگ کے پاس ہی بیٹھ جاتی ہوں وہ تسبیح پڑھ رہے ہوتے ہیں اتنے میں ان بزرگ کی آواز میرے کانوں میں آتی ہے وہ تسبیح پڑھتے ہوئے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ اے اللہ اس لڑکی کی شادی کردے تو یہ آواز سن کر میں بزرگ کی طرف دیکھتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ یہ تو نابینا ہیں انہیں کیسے پتہ چلا کہ میں ان کے پاس بیٹھی ہوں۔ میں یہ سوچ ہی رہی ہوتی ہوں کہ ان بزرگ کی آنکھوںمیں مجھے جو بند ہوتی ہیں ایک طاقت نظر آتی ہے اور وہ آنکھیں جو بالکل صحیح ہوتی ہیں ادھر ادھر گھومنے لگتی ہیں۔(پروین‘گجرات)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ پر اوپری اثرات ہیں جس کی وجہ سے آپ کے کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے آپ فوری طور پر صدقہ دیں اور سورہ بقرہ روزانہ پڑھ کر پانی میں دم کرکے پی لیا کریں۔ 90دن تک یہ عمل کریں انشاء اللہ حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 007 reviews.