Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

ذیابیطس پر قابو پانا سیکھئے
میں ایک گاؤں میں رہتی ہوں۔ مردان گئی تو پتہ چلا کہ مجھے ذیابیطس ہوگئی ہے۔ ہم لوگ علاج نہیں کراسکتے‘ بس میں نے گڑ اور شکر کھانی چھوڑ دی ہے۔ آپ مجھے بتائیے کہ گاؤں میں رہتے ہوئے میں کیسی غذا کھاؤں جس سے میری صحت ٹھیک رہے‘ میرے تین بچے ہیں اور مجھے بہت کام کرنا پڑتا ہے۔ (نعمانہ گل‘ دیر)
بی بی! آج کے دور میں ذیابیطس کا مرض عام ہے۔ اس مرض میں مبتلا ہر مریض زندگی میں محرومی کا احساس اور عجیب سی کسک محسوس کرتا ہے۔ ہروقت یہ احساس رہتا ہے کہ ہمیں کیوں ذیابیطس ہوگئی؟ جو لوگ اس مرض سے سمجھوتہ کرکے زندگی گزارتے ہیں وہ کامیاب رہتے ہیں۔ وہ اپنی غذا پر قابو پاکر اور ورزش‘ یوگا کرکے اپنی بیماری پر قابو پالیتے ہیں۔ قدرت کی عطا کردہ چیزوں اور نعمتوں سے اپنے آپ کو روکنا مشکل لگتا ہے۔
ذیابیطس کا خوف اور مایوسی نفسیاتی طور پر مریض کو بے چین کردیتی ہے۔ آپ گاؤں میں رہتی ہیں کام کاج کرتی ہیں‘ پتے دار تازہ سبزیاں‘ کچی اور پکی خوب کھائیے۔ جدید تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ریشے والی غذا زیادہ کھانے سے ذیابیطس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ جامن کا موسم ہے‘ خوب کھائیے۔ اس کی گٹھلیاں بھی سکھا کر پیس کر رکھ لیجئے۔ اس سفوف کو چھوٹے کیپسول میں ڈال لیں اور نہار منہ ایک کیپسول روزانہ استعمال کریں‘ بہت فائدہ مند ہیں۔ گوار کی پھلیاں بھی اس موسم میں ہوتی ہیں۔ آپ تازہ‘نرم پھلیاں کاٹ کر پکائیے۔ تھوڑا سا دہی ڈال کر بھون کر اس میں ہرا دھنیا ملا کر کھائیے۔ گوار کی پھلی کھانے سے خون میں شکر کی بڑھی ہوئی مقدار کم ہوجاتی ہے۔
آپ کی عمر بائیس سال ہے‘ آپ غذا سے بھی ذیابیطس پر آسانی سے قابو پاسکتی ہیں۔ روزانہ خوراک میں کالے چنے کا شوربہ‘ چاروں دالیں‘ بیسن کی روٹی‘ بھنڈی‘ کدو‘ پھول گوبھی‘ بندگوبھی‘ مرچ‘ اروی کے پتے‘ کھیرا‘ پھلیاں‘ توری‘ پالک‘ ٹینڈے‘ کریلے اور ساگ خوب کھائیے۔ شکر‘ گڑ سے پرہیز کیجئے۔ شکرقندی‘ مٹھائی‘ گنا‘ انگور‘ کھجور‘ شربت‘ سفید چنے اور ماش کی دال نہ کھائیے۔ آپ کو چاہیے کہ ہفتے میں ایک دن مردان جاکر خون میں شکر کی مقدار ضرور چیک کرائیں۔ غذا سے آپ ذیابیطس پر قابو پاسکتی ہیں‘ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس عمر میں بہت سارے لوگ غذا میں احتیاط کی وجہ سے صحت یاب ہوجاتے ہیں۔
اللہ کی خاص رحمت
میری والدہ سخت بیمار تھیں‘ ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا۔ ایسے میں انہیں کسی نے دعاؤں کی چھوٹی سی کتاب دی اور کہا کہ عشاء کی نماز پڑھ کر جائے نماز پر بیٹھے بیٹھے دعاؤں کا ورد کریں اور یہ سوچیں کہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت ان پر ہے بیمار کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ میری امی نے ایسا ہی کیا۔ ایک ہفتہ میں ان کے چہرے پر رونق آگئی۔ دوسرے ہفتے انہیں بھوک لگنے لگی دو ماہ بعد جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئیں تو وہ بھی حیران رہ گیا ان کی آدھی سے زیادہ بیماری ختم ہوچکی تھی۔ ڈاکٹر نے وٹامن کی چند گولیاں تجویز کیں۔ اب میری والدہ صحت یاب ہیں۔ یہ نہایت حیرانی کی بات ہے کہ دعاؤں کے ذریعے ایک لاعلاج موذی مرض سے انہیں شفاء مل گئی۔ کیا واقعی عبادت میں شفاء ہے؟؟؟ (رمشہ‘ ساؤتھ افریقہ)
بہن! آپ کومبارک ہو کہ آپ کی والدہ صحت یاب ہوگئیں۔ آج کل جدید طبیب وڈاکٹر علاج کے ساتھ ساتھ عبادت اور دعا پر بھی زور دے رہے ہیں۔ امریکہ کے ہارورڈ میڈیکل اسکول میں طب کے پروفیسر ڈاکٹر ہربرٹ بسنین نے ایک کتاب دی ریلیکس ریسپانس لکھی جس نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ آپ حیران ہوں گی کہ اس کی 35لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔کتاب میں ڈاکٹر نے بڑے اچھے طریقے سے روحانی اور مذہبی طب کے بارے میں بتایا ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ بہت ساری بیماریاں ذہنی تناؤ سے جنم لیتی ہیں۔ ذہنی دباؤ سے دماغ پر بوجھ پڑتا ہے‘ دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے۔ یہ تناؤ آج سے نہیں بلکہ جب سے دنیا وجود میں آئی ہے‘ موجود ہے۔ جب انسان غاروں میں رہتا تھا تو صرف خوف کے وقت یہ تناؤ بڑھتا تھا۔ آج کے تیز رفتار دور میں ہر لمحہ انسان کو تناؤ کی ایسی گرفت میں جکڑ لیتا ہے کہ اس سے نجات نہیں ملتی۔ ایسی صورت میں عبادت‘ دعا اور مراقبے سے ذہنی تناؤ ختم ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر ہربرٹ نے ایک اور نئی کتاب ٹائم لیس ہیلنگ لکھی ہے جو طبی حلقوں کے علاوہ عام لوگوں میں بھی بہت مقبول ہورہی ہے۔ تیس سالہ تجربات‘ واقعات‘ مشاہدات اور تحقیقات کے بعد یہ کتاب رقم کی گئی ہے۔ دعا سے بہت اثر ہوتا ہے آپ کی امی اس حقیقت کو جان گئی ہیں۔ دوسروں کیلئے دعا کی جائے تو اس کا بھی بہت اثر ہوتا ہے۔ قرآن پاک میں بہت ساری دعاؤں کا ذکر ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم مسلمان ہیں اللہ پر یقین رکھتے ہیں اور یہی یقین ہماری دعاؤں کو شرف قبولیت بخشتا ہے۔ اپنی امی سے کہئے کہ وہ پابندی سے عبادت کرتی رہیں بلکہ جب بھی انہیں وقت ملے تو جاکر دوسرے مریضوں کی عیادت کریں او ان کو بھی دعا اور عبادت کی تلقین کریں۔
ناک پر دانے
میرا چہرہ صاف ہے مگر ناک پر سیاہ کیل ہیں جو برے لگتے ہیں۔ مجھے اس کا علاج بتائیے۔ میرے ہونٹوں کے کونوں اور اندر کی طرف دانے ہوجاتے ہیں جو بہت تکلیف دیتے ہیں۔ میں ایک گاؤں میں رہتی ہوں مجھے بتائیے کہ میں کیا کروں؟؟؟ (صائمہ)
بی بی! ناک کے مساموں میں میل جم جاتا ہے جو سیاہ کیلوں کی طرح لگتا ہے۔ بھاپ دے کر روئی کی مدد سے دبا دبا کر یہ میل نکالا جاتا ہے۔آپ یوں کیجئے کہ ایک چمچہ بیسن میں آدھے لیموں کا رس ملائیے اور تھوڑا سا پانی ملا کر ناک پر اچھی طرح لگائیے۔ پانچ منٹ بعد انگلی سے اچھی طرح مل مل کر اتارئیے‘ اس کے بعد ٹھنڈا پانی یا برف کی ڈلی لے کر لگائیے‘ اس سے مسام سکڑجائیں گے۔ ہفتے میں تین بار یہ عمل کیجئے‘ ناک کا میل صاف ہوجائے گا۔ ہونٹوں پر دانے فولک تیزاب کی کمی سے نکلتے ہیں۔ آپ فولک ایسڈ کی گولیاںمنگا کر کھائیے‘ اس سے آرام آجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 004 reviews.