Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کا پیدائشی دوست

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

پھر میں نے ان سے کہا آپ کی خیر اسی میں ہے کہ آپ مسلمان ہوجائیں اور ایمان لے آئیں۔ اتنے میں دو بیہوش بھی ہوش میں آگئے اور چیخ چیخ کر رونے لگے‘ اپنا جسم اور بال نوچنے لگے کہ ہمیں اب تک بتانے والا تھا ہی نہیں ہم نے تو سب کچھ اسی کو سمجھا ہوا تھا‘ ہم نے یہی جانا کہ اسی میں سب کچھ ہے۔ ہم برباد ہوگئے‘ وہ سینہ کوبی کررہے تھے‘ وہ چیخ و پکار کررہے تھے‘ وہ رو رہے تھے۔ ان کی زندگی کی مجھے شام نظر آرہی تھی کہ وہ مرجائیں گے اور ابھی ختم ہوجائیں گے… میں سوچتارہا‘ کہ اب ان کا کیا کیا جائے؟ اور انہیں مسلسل اسلام کی خوبیاں بتانا شروع کیں۔ آخر وہ سب مسلمان ہوگئے۔ میرے ساتھ کچھ اولیاء جنات بیٹھے ہوئے تھےمیں نے ان کے ذمے لگایا کہ ان کو اپنے رابطے میں رکھو اور ان کو دین سکھانا شروع کرو۔
 ان میں سے ایک کہنے لگا اگرمیرا خاندان مسلمان ہونا چاہے تو آپ کرلیں گے؟ میں نے ان سے کہا ہاں زبردستی نہ کرنا اگر وہ اپنی رضا سے ہونا چاہیں تو میں ضرور کرلوں گا۔ تو کہنے لگا ٹھیک ہے دوسرے دن تمام جنات اپنے ساتھ چوالیس سو تئیس جنات مزید لے آئے مسلمان کرنے کیلئے۔ ایک جن میرے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور رو رہا تھا بوڑھا جن تھا۔ وہ تو روتے روتے تڑپنا شروع کردیتا‘ میں نے اسے اٹھایا اپنے سینے سے لگایا۔ بوسہ دیا‘ اس کے آنسو صاف کیے‘ میں نے پوچھا آپ کی عمر کتنی ہے‘ کہنے لگے نو سوسال سے کچھ کم ہے‘ پوچھا کیوں رو رہے ہیں کہا ایک اپنا گناہ یادآیا‘ میں نے پوچھا کیا اس نے آہستگی سے بتایا کہ میں گھی کا کام کرتا تھا‘ یعنی گھی چاول‘ چینی اور اس طرح کی کھانے پینے کی چیزوں کا ہول سیل کا بیوپاری ہوں۔ میں ایک کام کرتا تھا میرے پاس انسان تاجر بھی آتے تھے میں انسان کی شکل بنا کر ان سے تجارت کرتا تھا‘ انہیں کبھی علم نہ ہوسکا اور جنات میں بھی میرا بہت بڑا کاروبار تھا‘ میں ایک کام کرتاتھا کہ جن لوگوں کو خاص طور پر انسانوں کو اگر میں نے گھی کے سو ٹین دئیے میں چپکے سے ان میں سے پانچ ٹین اٹھا لیتا تھا۔ اس وقت جب مال ان کے گودام میں پہنچ جاتا تھا اور انہیں قطعی علم بھی نہیں ہوتا تھا۔ اس طرح ہر کھانے پینے کی چیز کے ساتھ میں ایسا کرتا تھا اور سالہا سال سے میں ایسا کررہا ہوں۔ ساری زندگی میں نے دھوکہ فریب چوری سے اپنا گھر بھرا۔ آج پتہ چلا کہ میں تو بہت نقصان میں ہوں اور میں بہت گھاٹے میں ہوں‘ بس وہ دن اور آج کا دن مجھے بہت بڑی ندامت کا سامنا ہورہا ہے اب میں اتنے بندے کہاں سے لاؤں گا جن لوگوں کے ساتھ میں نے دھوکہ کیا۔ مجھے تو یاد ہی نہیں صدیوں سے میں کام کررہا ہوں۔ انسانوں کی نامعلوم کتنی نسلیں ختم ہوچکی ہیں اور انسانوں کی کتنی نسلوں کو میں نے دھوکہ دیا وہ رو رہا تھا اور مسلسل چیخ و پکار کررہا تھا۔ میں نے اسے تسلی دی اور کہا حقوق العباد بہرحال حقوق العباد ہوتاہے جو جو آپ کو یاد ہے ان کی لسٹ بناؤ ان کو لوٹاؤ جو یاد نہیں ہے جتنا یاد ہے ان کی طرف سے صدقہ کردو اور مجھے ابھی ابھی پتہ چلا کہ وہ ایسا مسلسل کررہا ہے۔ بیٹھے بیٹھے یاد آیا کہ قارئین! کیوں نہ آپ کو جنات کے رمضان کی کچھ کیفیات‘ معمولات‘ مجاہدے‘ قربانیاں‘ مانگنا‘ گڑگڑانا‘ رونا‘ قرآن پڑھنا‘ تراویح پڑھنا‘ ذکر کرنا‘ صدقہ وخیرات کرنا‘ غریب پروری میں آگے آگے بڑھ کر چلنا‘ یہ سب معمولات واقعی آپ کو ضرور بتائے جائیں۔
جنات کا رمضان
جنات کی زندگی میں رمضان کا استقبال ایک خاص اہمیت رکھتا ہے اور جنات رمضان المبارک میں ایک ذکر بہت کثرت سے کرتے ہیں حَلِیْمٌ کَرِیْمٌ  عَفُوٌّ کَرِیْم۔ اتنا کرتے ہیں کہ آپ سوچ نہیں سکتے۔ اربوں سے زیادہ یہ ذکر کرتے ہیں‘ کھانے کا انتظام ان کے ہاں بہت زیادہ ہوتا ہے ہر جن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کھلائے‘ پلائے‘ رمضان کے مہینے میں جنات کی زندگی کے معمولات دھیمے پڑجاتے ہیں‘ ان کا کاروبار بہت کم رہ جاتا ہے‘ پورا رمضان وہ تقریباً چھٹی میں گزارتے ہیں‘ ہروقت ذکر و اذکار‘ لاکھوں قرآن پڑھے جاتے ہیں کیونکہ حفاظ زیادہ ہیں۔ اس لیے ان کے ہاں ہرجگہ‘ گھرگھر ہرقبرستان‘ ہر ویرانے‘ ہر جنگل میں اور ہردرختوں کے جھنڈ میں اور ہر پرانی بھٹی میں اور پرانے بھٹے میں‘ ہر پانی کے کنارے‘ دریا اور سمندر میں مصلے پڑھے جاتے ہیں۔ قرآن بہت خوبصورت پڑھتے ہیں اور نہایت عمدہ لہجے کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ جنات میں ہمیشہ قرآن سعودی طرز پر ہی پڑھا جاتا ہے‘ یہ اس دور کی بات ہے جب ابھی شیخ شریم اور شیخ السدیس کا تعارف بھی نہیں ہوا تھا۔ کیونکہ جنات نے خود قرآن حضور اقدس ﷺ سے سنا‘ صحابہ اہل بیت تابعین تبع تابعین محدثین اولیاء صالحین سے خود سنا۔ اس لیے جنات کے ہاں ہمیشہ وہ طرز ہے جس طرز پر سعودی عرب میں قرآن پڑھا جاتا ہے۔ رمضان میں میں نے بہت ختم القرآن میں جانا ہے تھک جاتا ہوں۔ ہرطرف سے تقاضا ہوتا ہے کہ آپ ہمارے ختم القرآن میں آئیں اور دعا کروائیں کچھ کلمات بھی جن میں عظمت قرآن‘ تعارف قرآن اور فضائل قرآن کی بات بھی ہوجائے۔ میں بہت ختم القرآن میں جاتا ہوں ہر جگہ مٹھائی بہت بانٹی جاتی ہے۔ قارئین! کبھی آپ نے غور کیا کہ قرآن کیا اخبار ہے جو روزانہ آپ کے گھر آتا ہے۔ کتنے سینکڑوں ادارے مسلسل قرآن چھاپ رہے ہیں اور انسانی دنیا میں قرآن پڑھنے کا ذوق تو بالکل ختم ہوجاتا ہے پھر یہ آخر چھپا ہوا قرآن کہاں جاتاہے اور بک جاتا ہے؟ جنات ہمیشہ قرآن پڑھتے ہیں اور بہت زیادہ پڑھتے ہیں پھر ایک دوسرے کو لے کر تحفے دیتے ہیں۔ ان کے ہاں قرآن بہت بوسیدہ ہوتے ہیں اس لیے بہت زیادہ بکتے ہیں اور پڑھے جاتے ہیں کئی قرآن مجھے جنات نے تحفۃً دئیے پھر میں ان کو دوسرے جنات کو تحفے میں دے دیتا ہوں۔
 رمضان کے مہینے میں ایک دن میں قرآن ختم کرنے والے‘ آدھا دن میں قرآن ختم کرنے والے بے شمار سے بھی بے شمار ہیں۔ لوگ ملتے ہیں ورنہ دو یا تین دن میں قرآن ختم کرنے والے تو عموماً ملتے ہیں۔ روزے کا ذوق‘ ختم القرآن کا ذوق‘ کروڑوں دفعہ کلمہ‘ کروڑوں بار استغفار‘ کروڑوں بار درود شریف اور اربوں سے زیادہ حَلِیْمٌ کَرِیْمٌ عَفُوٌّکَرِیْم بہت پڑھنے والے ملتے ہیں اور ویسے بھی بقول ایک جوان جن کے جو شخص رمضان میںحَلِیْمٌ کَرِیْمٌ عَفُوٌّ کَرِیْمپڑھے گا اس کا وہ رمضان روزہ اور مجاہدہ اتنا قبول ہوگا کہ دنیا حیران ہوجائے گی۔ اور حیرت انگیز رزلٹ ملتے ہیں مشکلیں حل ہوتی ہیں‘ پریشانیاں دور ہوتی ہیں‘ رزق میں وسعت برکت‘ عزت‘ کامیابی‘ کمال برکت‘ کمال راحت‘ ہرمشکل کا حل ہر پریشانی کا حل‘ زندگی ایسی بن جاتی ہے کہ انسان گمان سے بالا تر ہوتا ہے۔ آپ سب کو اس کی اجازت ہے۔   ( جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 996 reviews.