Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

زندگی عذاب بن گئی ہے!!!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

بعداز سلام عرض ہے کہ بندہ تقریباً دو سال سے عبقری کا قاری ہے اور میں تقریباً ہر ماہ اس شمارے میں دکھی خط پڑھتا ہوں اور سوچتا تھا کہ میں بھی اپنا دکھ اور پریشانیاں عبقری میں لکھوں ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ آپ کی دعا اور مسلمان بھائیوں کی تھوڑی سی کوشش سے میرا دکھ اور پریشانی دور کردے۔
محترم حکیم صاحب! عرصہ تقریباً کافی عرصہ پہلے میں ایک ناجائز کیس میں گرفتار ہوگیا‘ تین ماہ مختلف جگہ مجھے رکھا‘ اس عرصہ میں میرے گھر والے مختلف پولیس والوں سے ملتے رہے اور گھر والوں کو ہر پولیس والا تسلی دیتا رہا اور پیسے بٹورتا رہا اور گھر والے کسی نہ کسی سے ادھار پکڑ کر دیتے رہے بلآخر اڑھائی ماہ بعد مجھے خود میرے گھر کے باہر چھوڑ گئے۔
محترم حکیم صاحب میری ایک کتابوں کی چھوٹی سی دکان ہے‘ بہت مشکل سے گھر کا خرچہ چل رہا تھا‘ دکان اب تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ اب تو تقریباً تین لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا ہوں‘ گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے بھی میں نفسیاتی مریض بنتا جارہا ہوں‘ کئی دفعہ خودکشی کرنے کا سوچا لیکن بچوں کی وجہ سے ارادہ بدل دیا۔
محترم حکیم صاحب! ان دو سالوں میں جو بھی کام کیا ہر کام ناکام ہوگیا‘ حکیم صاحب اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں اور تو اور صرف دودھ والے کا 14000قرض دینا ہے‘ بچوں کے کپڑے وغیرہ کافی عرصہ سے نہیں بنوائے‘ بچوں کو دیکھ کر الگ رونا آتا ہے۔ محترم حکیم صاحب تین تین دن ہمارے گھر میں کھانا نہیں پکتا‘ساری ساری رات رو رو کر گزرتی ہے‘ ہم زندگی سے بہت مایوس ہوچکے ہیں۔ پہلے تو کسی نہ کسی سے قرض لے لے کر گزارا کرتے رہے لیکن اب قرض خواہوں نے اتنا تنگ کرنا شروع کردیا ہے کہ وہ گھر کے باہر کھڑے ہوکر اونچی اونچی آواز اتنی ننگی گالیاں دیتے ہیں کہ میرا دل کرتا ہے کہ میں زمین زندہ دھنس جاؤں۔
کچھ قرخ خواہ تو ایسے ہیں جوساتھ سود کا تقاضا بھی کررہے ہیں۔ حکیم صاحب ہمیں ہر طرف سے ناکامی ہی ناکامی ہورہی ہے‘ حکیم صاحب میں اب غربت اورفاقوں سے نہیں گھبرا رہا بس اللہ مجھے ان قرض خواہوں سے نجات دلادیں۔
محترم حکیم صاحب اللہ جل شانہٗ اور رسولﷺ کے بعد آپ آخری امید ہے خدا کیلئے مجھ پر رحم کھائیں اور میری مدد کریں اگر آپ میرے لیے صرف دعا کریں تو مجھے امید ہے میرا قرض اتر جائے گا یا کم از کم اللہ کی رضا کیلئے میرا خط عبقری میں شائع کردیں تاکہ جو مخیرحضرات جن کو اللہ تعالیٰ نے دولت سے نوازا ہے میرے ساتھ تعاون کریں۔
زندگی عذاب بن گئی ہے!!!
محترم حکیم صاحب! ہم لوگ 5بہن بھائی ہیں‘ 2 بہنیں اور 3 بھائی‘ ہماری والدہ کا بچپن میں ہی انتقال ہوچکا ہے‘ ہمیں ان کی شکل تک بھی یاد نہیں‘ ہماری خالہ اور نانی نے ہمیں پالا۔ والد صاحب نے دوسری شادی کرلی‘ سوتیلی ماں جیسی ہوسکتی ہے اس سے بھی بڑھ کر ہے۔ ان کے اتنے مظالم ہیں کہ ہماری زندگی کا ہر دن ایک کہانی لیے ہوئے ہے۔ لوگوں کے سامنے یہ ظاہر کرنا کہ بہت اچھی ا ور پیچھے سے الامان۔ ہماری خالہ اور نانی کی بھی سخت دشمن۔ نانی اماں کا انتقال ہوچکاہے خالہ کی وجہ سے ہم نے شکر ہے تعلیم حاصل کی‘ بڑی بہن ٹیچر ہے میں نے ایم بی اے کیا ہے‘ جیسے تیسے ان کی کوششوں سے شادیاں بھی ہوگئیں‘ ہماری سوتیلی والدہ ہماری تعلیم کے سخت مخلاف تھیں ہم آپ کو بتا نہیں سکتی کہ کیسے ذلیل ہوکر ہم نے پڑھا‘ شادیوں کے بعد بھی اتنے مسائل میں الجھے ہیں کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتی‘ ایک گھن چکر ہے جس میں سے ہم نہیں نکل سکتے‘ ہم نہ کسی کا دل دکھاتے ہیں اور نہ ہی کسی کو تکلیف میں دیکھ سکتے ہیں‘ اس کے باوجود اتنی پریشانیاں ہیں کہ دل چاہتا ہے خودکشی کرلیں۔ ساس اور شوہر کی بے جا سختی کی وجہ سے آئے دن زندگی عذاب بنتی جارہی ہے۔
مجھ سے بڑی بہن کی ساس‘ نند اور جیٹھانی ان سے سخت نفرت کرتی ہیں۔ اس کے شوہر ان کے ہاتھ میں ہیں۔ روز ہی طلاق کی دھمکی دی جاتی ہے‘ خدمت بھی وہی کرتی ہے‘ میری بہن سے ٹیچنگ کی تنخواہ تک چھین لیتے ہیں نہ ہی انہیں خرچہ دیتے ہیں اس کے شوہر جیسے ماں بہن کہتی ہیں وہی کچھ کرتے ہیں۔ پتہ نہیں کیا چکر ہے لگتا ہے ساری پریشانیاں ہمارے لیے ہی ہیں۔ وقت سے پہلے بوڑھے لگتے ہیں‘ ہنسنا ہمیں نہیں آتا‘ ہمارے بچے تک ہم سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ماما آپ ہنستی کیوں نہیں‘
میرا چھوٹا بھائی ہے نہ اس کو کام کراتے ہیں اور نہ ہی خرچہ کیلئے پیسے دیتے ہیں‘ بڑی مشکل سے 28سال کی عمر میں اس کی شادی کی ہے۔ شادی بھی نہیں کرتے تھے۔ والد صاحب سالہاسال گزرچکے ہیں ہم سے بات تک نہیں کرتے ہمیں اپنے گھر آنے سے منع کررکھا ہے۔ ہم کہاں جائیں کہیں سکون نہیں۔
میرے شوہر دوسروں کے کہنے پر مجھ پر شک بہت کرتے ہیں کہ میرا کردار ٹھیک نہیں۔ میں نے قسمیں تک اٹھائی ہیں قرآن تک پر قسم اٹھائی لیکن انہیں یقین نہیں آتا وہ کہتے ہیں کہ میں گھر سے باہر ٹھیک رہتا ہوں لیکن جیسے گھر میں قدم رکھتا ہوں مجھے ڈیپریشن شروع ہوجاتا ہے‘ میرے پٹھے کھینچنے شروع ہوجاتے ہیں کبھی مجھے لگتا ہے جیسے میرے اوپر کسی نے بیٹھے بیٹھے پانی ڈال دیا ہو‘ چھینٹے پڑتے ہیں۔ پہلے میرا بیٹا جو کہ 15 سال کا ہے یہی کہتا ہے۔ ہمارا فیصل آباد میں خراد کاکام تھا وہ برباد ہوگیا‘ اتنا قرض چڑھ گیا جو کہ اب تک باقی ہے‘ پھر ہم لوگ قصور آگئے یہاں کسی سے علاج کرایا تو کچھ کام بہتر ہوگیا۔  
(قارئین الجھی زندگی کے سلگتے خط آپ نے پڑھے ، یقیناآپ دکھی ہو ئے ہو ں گے ۔ پھر آپ خو د ہی جواب دیں کہ ان دکھوں کا مدا و ا کیا ہے ؟)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 993 reviews.