Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

اپریل کے جوابات 1۔ محترم جناب شبیراحمد صدیقی صاحب یقینا پیٹ میں پانی پڑجانا ایک گھمبیر مرض ہے اور واقعی ایک وقت ایسا آتا ہے کہ ڈاکٹر اس مریض کو لاعلاج قرار دیتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے مایوسی کو گناہ قرار دیا ہے اور قدرتی جڑی بوٹیوں میں اس مرض کا شافی علاج رکھا ہے۔صدیقی صاحب آپ اپنے ماموں کو دبیرالورد‘ جوارش زرغوانی ادویات پر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق 5 ماہ تک استعمال کرائیں۔ یہ ادویات اس مسئلے کا آخری اور موثر حل ہے۔ (وحیداحمد‘ کراچی) 2۔محترم جبار صاحب اللہ آپ کی پریشانیاں دور کرے۔ آپ سب سے پہلے پانچ وقت کی نماز کا اہتمام کریں اور روزانہ 1900 بار بسم اللہ مکمل اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ کم از کم 40 روز۔ انشاءاللہ 40 دن میں ضرور کوئی سبب بنے گا۔ توجہ اور یقین ضروری ہے۔ آپ جتنی توجہ اور یقین کے ساتھ یہ وظیفہ پڑھیں گے اتنی ہی جلدی آپ کے باہر جانے کے سبب پیدا ہونگے۔ (مولانا شکیل‘ کراچی) 3۔بیٹا آپ نماز نہ چھوڑیں۔ دو انمول خزانے روزانہ 21 بار پڑھیں پابندی سے۔ بیٹا میرا کاروبار بھی دن بدن خراب ہوتا چلا جارہا تھا۔ مجھے میرے ایک رشتہ دار نے دو انمول خزانے پڑھنے کیلئے دئیے ابھی میں نے چند دن ہی توجہ اور یقین کے ساتھ پڑھے تھے کہ میرا کاروبار پہلے سے بھی اچھا ہوگیا۔ آپ روزگار اور جادوکیلئے دو انمول خزانے کا ورد جاری رکھیں۔اس کے علاوہ روزانہ 800 بار بسم اللہ مکمل اول آخر درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ (محمدعبیداللہ‘ سکھر) 4۔بہن ! میری پھوپھی جان کو بھی جوڑوں کی بڑی سخت تکلیف تھی۔ وہ نہ نماز پڑھ سکتی تھیں اور نہ ہی سیڑھیاں چڑھ سکتی تھیں۔ ہم نے ماہنامہ عبقری کے دفتر سے روحانی پھکی لے کر شہد کے ساتھ ملا کر اپنی پھوپھی جان کو کچھ عرصہ استعمال کرائی۔ اللہ تعالیٰ کے کرم سے ان کے جوڑوں کے درد اب بالکل ٹھیک ہیں۔ آپ بھی اپنی والدہ کو روحانی پھکی شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کرائیں۔(ماریہ ‘ لاہور) مئی کے سوالات 1۔ میری کزن غیر شادی شدہ ہیں‘ ان کو بریسٹ کینسر ہوگیا ہے اس کا آپریشن ہوگیا ہے۔ ٹیومر نکال دیا گیا ہے۔ لیکن اب ایک طویل علاج شروع ہوگیا جس میں سخت دوائیاں‘ انجکشن وغیرہ ۔ اگر قارئین کے علم میں کوئی دعا وظیفہ‘ روحانی علاج یا کوئی ایسا ٹوٹکہ ہو تو ضرور بتائیں جس سے اس علاج کا سائیڈ ایفیکٹ نہ ہو جیسے بال گرنا‘ معدے پر اثر‘ ماہانہ نظام کا بند ہوجانا وغیرہ شامل ہیں۔ ایسا نسخہ بتائیں کہ آئندہ یہ تکلیف دوبارہ نہ ہو اور کبھی آپریشن بھی نہ ہو۔ہم اپنی کزن کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ قارئین سے درخواست ہے کہ دعاوں میں خاص طور پر یاد رکھیں۔ (پلوشہ‘ آزادکشمیر) 2۔ قارئین! میں جب بھی بات کرتا ہوں تو میرے منہ سے تھوک کی چھینٹیں نکل کر سننے والے کے منہ پر پڑتی ہیں جس سے بڑی شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ اس شرمندگی کی وجہ سے میں کسی سے جلدی ملتا بھی نہیں ہوں۔مہربانی فرما کر اس کا حل یا علاج بتائیں۔ (صفدر خان‘ گوجرانوالہ کینٹ) 3۔ میری والدہ کو پچھلے 13 سال سے شوگر ہے۔ ہم پچھلے 13 سالوں سے ہر جگہ علاج کروا کروا کر تھک گئے ہیں لیکن میری والدہ کی شوگر کنٹرول نہیں ہورہی۔ طرح طرح کی ادویات کھا کھا کرمیری والدہ کا دل اور دماغ بہت ہی کمزور ہوگیا ہے۔ میں شوگر ہونے کی وجہ سے خمیرہ وغیرہ بھی نہیں دے سکتی۔ دل اور دماغ کی طاقت کیلئے بغیر میٹھے کے کوئی چیز بتادیں اور کوئی ایسی چیز جو شوگر کا مریض کھاسکتا ہو۔ براہ مہربانی شوگر کے علاج کیلئے کوئی طبی یا روحانی نسخہ ضرور بھیج دیں۔ (ش۔ یہ۔ ا۔ لاہور) 4۔ میں نہاتے ہوئے کان میں پانی ڈال لیتا تھا جس وجہ سے اگر نماز آہستہ پڑھوں تو سننے میں دقت ہوتی ہے اس لیے اونچی آواز میں پڑھتا ہوں لیکن ساتھ والے نمازی بھائیوں کو بہت دقت ہوتی ہے۔براہ مہربانی کان سے پانی نکالنے کا کوئی آسان سا نسخہ ارسال کردیں میں ہمیشہ آپ کو دعائیں دوں گا۔ (قاری عبدالحفیظ‘ گجرات) ٭٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 196 reviews.