Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دعا کی قبولیت کا انوکھا واقعہ (مسز اظہر اقبال قادری‘ لالہ موسیٰ)

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کی گزشتہ تین سال سے قاری ہوں‘ رسالے میں کئی سچی کہانیاں اور معجزے پڑھے‘ ایک معجزہ میرے سامنے رونما ہوا تو خدا کی خدائی پر حیرت زدہ ہوگئی۔ اس معجزے کا تعلق انمول خزانے سے ہے اس میں وظیفہ نمبر ایک میں گزشتہ 10 سال سے پڑھ رہی ہوں۔ میرے گھر کے حالات دیکھتے ہی دیکھتے بدل گئے‘ خالی جیبیں بھر گئیں۔ ایمان کی بیش بہا دولت اور نیک سیرت اولاد بھی اللہ نے دی۔ مجھے اس وظیفے پر پختہ یقین سے کئی لوگوں کو پڑھنے کیلئے دے چکی ہوں۔ مگر اس وقت میں ایک اہم واقعہ کی طرف آپ کی توجہ دلانا چاہتی ہوں میری ایک کلاس فیلو جو کبھی کبھی مجھ سے اپنی بچی کی پڑھائی کے سلسلے میں ملنے آتی تھی۔ (میںٹیچر ہوں) اس کا شوہر فوج میں ملازم تھا جوائنٹ فیملی میں رہتی تھی اس کے پانچ دیور تھے سب شادی شدہ۔ سب بھائیوں نے مل کر فیصلہ کیا کہ چار بھائیوں کو حصہ دے کر دو بھائی اس مکان میں رہیں اور باقی الگ گھر بنائیں۔ طے شدہ رقم میری دوست کا شوہر لے کر کیا کرتا جو ایک گھر تو کیا اس کی جگہ خریدنے کیلئے ناکافی تھی۔ اسے مزید پیسے جمع کرنے تھے تاکہ زمین خرید سکے کئی رشتے داروں سے مانگے کہیں کامیابی نہ ہوئی۔ اسی سلسلے میں وہ میرے پاس آئی باقاعدہ پیسے تو نہ مانگے مگر سارا واقعہ سنایا۔ اس کی بات جب جاری تھی تو میں دل میں سوچ رہی تھی کاش! میں اس کی مدد کرسکتی اور سوچنے لگی شاید یہ مجھ سے مدد کی توقع رکھتی ہے اس کی بات مکمل ہونے پر میں نے پوچھا تم پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہو۔ اس نے کہا ہاں! میں نے اس کو انمول خزانے فرضوں کے بعد پڑھنے کو کہا اور تاکید کی کہ سچے دل سے دعا کرنا وہ تو شکریہ کہہ کر چلی گئی۔ مگر میں بہت پریشان ہوئی کہ میں اس کی مالی مدد نہ کرسکی چندمنٹ کے بعد مغرب کی اذان ہوگئی۔ میں نے وضو کیا مغرب کے تین فرض پڑھنے کے بعد میں نے اللہ سے باتیں شروع کردیں اور کہا یااللہ! میں نہیں جانتی وہ کس نیت سے میرے پاس آئی ہے۔ اللہ تو اس کی مدد کر جس کی کوئی مدد نہیں کررہا‘ کوئی معجزہ دکھا دے‘ تیرے کلام پر اس کا ایمان مزید پختہ ہوجائے دل بھر کر اس کیلئے دعا کی۔ صبح 9 بجے میرے سکول میں مجھ سے ملنے آئی تو اس کی آنکھوں میں آنسو تھے اور مجھے گلے لگا کر چومنے لگی۔ میں اس وقت حیرت زدہ ہوگئی جب اس نے بتایا کہ گزشتہ رات میرے شوہر کو ہیڈکوارٹر سے فون آیا کہ اس کا نام اس ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جو امریکہ جارہی تھی۔ تنخواہ کے علاوہ اس کو وہاں سے بھی ڈالرز میں اچھی خاصی رقم ملے گی جگہ خرید کر آرام سے گھر بناسکتا ہے۔آج اس بات کو ڈیڑھ سال ہوچکا ہے۔ اس کا شوہر سال پہلے ہی امریکہ جاچکا ہے۔ آج انہوں نے اپنا گھر بھی بنالیا ہے اور ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔ میں نے اسے کہا یہ وظیفہ ساری زندگی جاری رکھنا انشاءاللہ تمہاری ہر کام میں خدا مدد کرے گا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 178 reviews.