Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حل مشکلات کے اعمال

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

اگر کسی شخص کو کوئی سخت مشکل پیش آئے جو کسی طرح حل نہ ہوتی ہو اور وہ اس کے پورا کرنے کے لیے سرگرداں ہو تو لازم ہے کہ غیروں کے در کو چھوڑ کر اپنے خاص مالک کے آستانہ عالی کی طرف رجوع کرے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”واستعینوا بالصبر والصلوة“ صدق دل کے ساتھ گناہوں سے توبہ کرے اور احکام الٰہی کی پوری پابندی لازم کرے اور گناہوں سے بچنے کیلئے جس قدر زیادہ مقدار میں ہوسکے تیسرا کلمہاور استغفار کو پڑھے۔ انشاءاللہ رحم کیا جائے گا اور اس کو مشکلات سے نجات ملیں گی۔ لیکن اس کے ساتھ ہی بالکل تقدیر پر ہی معاملہ نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ کچھ تدبیر بھی کرنی چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہاتھ پائوں کام کرنے اور اوروں کی مدد اور اپنے آپ کی کفالت اور حفاظت کیلئے بھی عطا فرمائے ہیں اس لیے چند ایک اورادو وظائف ایسے بھی لکھے جاتے ہیں جن پر عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو مشکلات و مہمات سے نجات بخشتا ہے اور حاجتوں کو پورا کرتا ہے۔ صلوة الحاجت اول وضو کرے اور دو رکعت نماز نفل ادا کرے پھر مصلّے پر بیٹھ کر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد ہزار مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ کی تلاوت کرے اور سو مرتبہ کہے”اَللّٰہُ صَمَدِی خُذبِیَدِی “ پھر گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ دوسرے دن دورکعت نماز حاجت ادا کرے اور گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھ کر ایک ہزار مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ کی تلاوت پھر سو بار سَلَام قَولًا مِّن رَّبٍّ رَّحِیمٍ پڑھے۔ اور گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھے۔ تیسرے دن پھر دو رکعت نماز نفل حاجت کے ادا کرے گیارہ مرتبہ درود شریف اور ہزار مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ کی تلاوت کرکے سو مرتبہ کہے لاَ اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ اور پھر گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھے۔ (صفحہ نمبر 18) (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ) ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 175 reviews.