بسم اللہ کو سات سو چھیاسی بار پڑھ کر قدح آب پر دم کرے اور محبوب کو پلا دے اسے محبت شدیدپیدا ہو جائیگی۔
برائے روشنی دل
اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَستَعِینُکَ بِکَ طَاعَتِکَ ہر نماز کے بعد دس دس بار پڑھے۔ انشاءاللہ نور باطن سے سینہ منور ہوجائے گا۔ (صفحہ 180)
دعاءنجات: جو شخص سات بار بعد نماز فجر اور سات بار بعد نماز شام یہ دعا پڑھے گا اگر وہ اسی دن مرجائیگا تو شہیدوں میں اس کا شمار ہوگا۔ اَللّٰہُمَّ اَجِرنِی مِنَ النَّارِ۔
(صفحہ 180)
برائے ہر مطلب
اگر کوئی شخص اکتالیس روز تک یَااَللّٰہ یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ گیارہ سو بار معہ درود شریف اول و آخر گیارہ گیارہ بار پڑھے تو اس کی ہر حاجت پوری ہوگی۔ (صفحہ 181)
برائے محبت و الفت
بسم اللہ کو سات سو چھیاسی بار پڑھ کر پانی کے پیالے پر دم کرے اور دشمن کو پلا دے اسے محبت شدید پیدا ہوجائیگی۔ (صفحہ 181)
زوال غم عشق
جس شخص کو غم عشق لاحق ہوگیا ہو آیت وَکَاَیِّن مِّن نَّبِیٍّ قَاتَلَ مَعَہُ رِبِّیُّونَ کَثِیرُ الخ (پارہ 4، سورئہ آل عمران ع 15) کو قبل طلوع یکشنبہ کے دن پاک برتن میں لکھ کر برف کے پانی سے دھو کر لگاتار تین دن تک اس شخص پر چھڑکا جائے انشاءاللہ تعالیٰ اس کا غم غلط ہو جائے گا۔
برائے تسخیر
جو کوئی اس آیت کو ایک ہزار مرتبہ روغن چنبیلی پر دم کرکے اپنے سر میں ڈالے اور بدن و منہ پر مل کر جس کے سامنے جائے تابع دار ہو جائیگا۔ آیت یہ ہے :
وَاللّٰہُ المُستَعَانُ عَلٰے مَا تَصِفُونَ۔ (صفحہ نمبر 183-184)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔ نوٹ: جو عمل آزمائیں ضرور لکھیں، لاکھوں کا نفع، آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 401
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں