ربیع الثانی میں اعمال کی اہمیت
ربیع الثانی اسلامی قمری سال کا چوتھا مہینہ ہے۔ یہ بڑی فضیلت اور برکت والا مہینہ ہے۔ اللہ جل شانہ نے جن اہل ایمان کو عقل سلیم بخشی ہے وہ کھڑے، لیٹے اور بیٹھے یعنی ہر حال، ہر جگہ اور ہر وقت اللہ کے ذکر میں مشغول رہتے ہیں۔ بر میں ہوں یا بہر میں، سفر میں ہوں یا وطن میں، رات میں ہوں یا دن میں، صحت میں ہوں یا بیماری میں، فقر میں ہوں یا غناءمیں، فارغ ہوں یا مشغول الغرض ہر لمحہ ان کا دل اللہ کی یاد میں مشغول رہتا ہے۔ گویا کہ ایمان اور عقلِ کامل کی نشانی زیادہ وقت اللہ کی یاد میں رہنا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے تمام تر اوقات میں اللہ کو یاد کرتے تھے۔ ربیع الثانی میں انسان درج ذیل اعمال عنداللہ مقبولیت حاصل کرسکتا ہے۔
ہر حاجت کے حصول کیلئے
لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ
اس کو ایک لاکھ مرتبہ پڑھے۔ اے اللہ میرے ظاہر پر اس کلمہ کی بادشاہی قائم کر اور باطن میں تاکہ مراتب وجود و شہود میں تیرے افعال و صفات کے سوا کسی کو نہ دیکھوں۔ وقت کوئی پابندی نہیں جس وقت پڑھیں چاہیں پڑھ سکتے ہیں توجہ کے ساتھ پھر دعا مانگیں اللہ تعالیٰ اس کی دلی مرادوں کو پورا فرمائینگے۔ ہر روز کا 10 ہزار ورد رکھیں یا 1000 مرتبہ پڑھ لیں۔
پاکیزہ زندگی کیلئے
َاحَیُّ یَاحَیُّ یَاحَیُّ ہر مرتبہ
ایک لاکھ مرتبہ پڑھے اس کا ترجمہ یہ ہے کہ مجھ کو پاک زندگی دے اپنی محبت کا پاکیزہ شربت پلا۔ میری زندگی تجھ میں وابستہ رہے۔ اپنی حیات کا نور میری حیات میں ظاہر کر اور قیامت کے دن میرے باطن کو اپنے باطن سے نفع پہنچا۔ وقت کی کوئی پابندی نہیں جس وقت پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ توجہ کے ساتھ پھر دعامانگے۔
روزانہ دس ہزار کا ورد رکھیں یا ایک ہزار مرتبہ پڑھ سکتے ہیں۔
محبت الٰہی کیلئے
یَااَللّٰہُ یَااَللّٰہُ یَااَللّٰہُ
اس کو ایک لاکھ مرتبہ پڑھے۔ یہ ہے کہ اے اللہ! مجھ کو اپنی طرف راستہ دکھا اور مجھ کو اپنے آگے ادب والا و ثابت قدم بنا اور اپنی محبت دے۔ میرے دل کو اپنی ذات کے لئے مظہر اور اپنے احکام کیلئے سرچشمہ بنا۔ وقت کی کوئی پابندی نہیں جس وقت پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ توجہ کے ساتھ پھر دعا مانگیں۔ روزانہ دس ہزار کا ورد پڑھیں یا ایک ہزار مرتبہ پڑھ سکتے ہیں۔ یہ عمل نہایت توجہ اور گریہ زاری اور خشوع خضوع کے ساتھ کریں۔ اللہ کی محبت دل میں پیدا ہوگی اور مسائل حل ہوجائینگے۔
جادو سے نجات کیلئے
قُلنَا لَا تَخَف اِنَّکَ اَنتَ الاَعلٰیo وَاَلقِ مَافِی یَمِینِکَ تَلقَف مَاصَنَعُوا ط الخ (پ26 ،آیت 28,29 سورة طہٰ) اگر کسی کو شک ہوکہ اس پر جادو کیا گیا ہے یا علامتیں محسوس ہورہی ہوں تو جادو کے اثر کو ختم کرنے کیلئے 11 دن تک 100 دفعہ پڑھ کر اپنے اوپر پھونکیں یا اور کسی پر شک ہوتو اس پر پڑھ کر پھونکیں۔ اس دعا کے دوران کوئی دوسرا عمل نہ پڑھیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 396
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں