اگر کسی کی آنکھوں میں پانی بھر آتا ہو اور لکھنے پڑھنے میں مشکل پیش آتی ہو تو ہر نماز کے بعد سات مرتبہ مندرجہ ذیل درود شریف پڑھے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ السَّاجِدِینَ وَسَیِّدِ الرَّاکِعِینَ سَیِّدِ الکَامِلِینَ وَ عَلٰی اٰلِہ وَ اَصحَابِہ اَجمَعِینَ
ادائیگی قرض اور قرض وصولی کیلئے
اگر کسی کا قرض دینا ہو یا کسی سے قرض وصول کرنا ہو لیکن ادائیگی اور وصولی کی کوئی صورت بنتی نظر نہ آتی ہو تو چالیس دن تک اس درود شریف کو روزانہ 3125 مرتبہ پڑھے۔ انشاءاللہ فوراً مسئلہ حل ہو جائے گا۔ درود شریف یہ ہے۔ مَولَایَا صَلِّ وَسَلِّم عَلَیھِم تَسلِیمًا وَّ ھَب لَنَا بِالصَّلوٰةِ عَلَیھِم اَجرًا عَظِیمًا
کشف ِ قبور سے استفادہ کیلئے
کشف ِ قبور اور صاحب ِ مزار سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے یہ درودِ مکرم بہت موثر ہے۔ مسجد میں یا کسی صاحب ِ اثر مزار پر اس طرح بیٹھے کہ اس کے قلب کے متوازی ہو اور یہ تصور استفادہ کا 121‘ یا 313 بار آنکھیں بند کر کے پڑھے ‘ چند ہی روز میں اثرات نمایاں ہوں گے۔ انشاءاللہ۔ درود شریف یہ ہے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِیِّ وَعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمّدِ نِ الَّذِی ھُوَ اَ بھٰی شُمُوسَ الھُدٰی نُورًا وَّ اَبھَرُھَا وَ اَسِیرُ الاَ ۰نبِیَائِ فَخرًا وَّ اَشھَرُھَا وَ نُورُہ اَزھَرُ اَنوَارَ الاَ ۰نبِیَائِ وَ اَشرَقُھَا وَ اَوضَحُھَا وَ اَزکَی الخَلِیقَةِ اَخلَاقًا وَّ اَطھَرُھَا وَ اَکرَمُھَا خَلقًا وَّ اَعدَلُھَا۔
آنکھوں میں پانی آنا
اگر کسی کی آنکھوں میں پانی بھر آتا ہو اور لکھنے پڑھنے کے وقت مشکل پیش آتی ہو تو ایسی صورت میں ہر نماز کے بعد سات مرتبہ مندرجہ ذیل درود شریف پڑھے۔ انشاءاللہ شکایت دور ہو جائے گی اور آنکھوں کی روشنی میں بھی اضافہ ہو گا۔ درود شریف یہ ہے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ السَّاجِدِینَ وَسَیِّدِ الرَّاکِعِینَ سَیِّدِ الکَامِلِینَ وَ عَلٰی اٰلِہ وَ اَصحَابِہ اَجمَعِینَ
کینسر ‘ فالج‘ بواسیر اور تنگی رزق وغیرہ
مایوس اور لا علاج مریض کیلئے وہ خود یا کوئی اور شخص پڑھے۔ ایک ہزار مرتبہ انشاءاللہ اسی رو زآرام ہو گا۔ مستقل شفاءکیلئے پڑھتے رہیں جب تک مکمل آرام نہ ہو جائے۔ پیچیدہ امراض کیلئے یہ درود شریف بہت مفید ثابت ہوا ہے مثال کے طور پر کینسر‘ ہر قسم کا پھوڑا‘ فالج‘ غدود‘ پتھری‘ دائمی دردِ سر اور بواسیر کے علاوہ تمام جسمانی و روحانی بیماریوں کیلئے اس کا کثرت سے ورد کرنا مجرب ہے۔ ناجائز مقدمات سے نجات کیلئے اس درود شریف کو صبح نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھیں اور اسی طرح نمازِ عشاءکے بعد بھی‘ انشاءاللہ مشکل سے مشکل مقدمہ آپ کے حق میں ہوگا۔
تمام برے کاموں سے نجات پانے کیلئے اس درود شریف کو کثرت سے پڑھیں‘ یا کسی سے طاق اعداد میں پانی پر دم کرا کر پی لیں انشاءاللہ تمام برے کاموں سے نجات مل جائے گی۔ قرض کی ادائیگی اور تنگی رزق سے نجات پانے کیلئے صبح کی نماز کے بعد جتنا ہو سکے پڑھیں۔ کم از کم سو مرتبہ ضرور پڑھیں شرط یہ ہے کہ پہلے دن جتنا پڑھیں آئندہ بھی اتنی ہی تعداد میں پڑھتے رہیں۔ چند دنوں میں اس درود شریف کی برکت سے آپ مالا مال ہو جائیں گے۔ انشاءاللہ۔ درودِ پاک یہ ہے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ اِنِّی مَغلُوب فَانتَصِریَااَرحَمَ الرَّاحِمِین
امراضِ دل اور آنکھوں کے امراض کیلئے
دل کی ہر قسم کی بیماریوں کیلئے مندرجہ ذیل درود شریف آزمودہ ہے۔ بعض حضرات کو دل دھڑکنے‘ دل ڈوبنے‘ دل تڑپنے‘ دل بڑھنے اور دل بیٹھنے جیسے کئی قسم کے امراض لاحق ہوتے ہیں‘ ان کو چاہیے کہ یہ درود پاک ۵۱۳ مرتبہ روزانہ پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ امراضِ قلب سے شفاءدے گا‘ انشاءاللہ۔
سیدنا ”محمد“ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح ہر نماز کے بعد تین بار پڑھے‘ امراضِ چشم سے نجات ہو‘ ہمیشہ ورد میں رکھے تو بینائی محفوظ رہے گی۔
آنکھوں میں سرمہ لگاتے وقت اس درود شریف کو پڑھنے سے آنکھیں روشن رہتی ہیں اور تمام بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں۔ مولف ”مجلّی الاسرار“ نے حضرت احمد بن عربی رحمتہ اللہ علیہ کی ایک روایت یوں بیان کی ہے کہ سرمہ لگاتے وقت اس دورد پاک کے ورد سے آنکھوں کی تمام بیماریوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اس درود مکرم کے ساتھ اس دعا کا اضافہ کر لیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ اَللّٰھُمَّ بِرَبِّ الکَعبَةِ بَاَینَمَانُورِ بَصرِی وَبَصِیرَتِی وَسِرِّی وَسَرِیرِیصبح کی نماز میں سنت اور فرضوں کے درمیان ۱۴ بار پڑھے۔
سرمہ دانی میں ایک لونگ معہ ٹوپی کے ڈال دیں ایک ماہ کے بعد علیحدہ کر دیں‘ دوسرا لونگ ڈال دیں اور اسی طرح ہر لونگ ہر ماہ بعد تبدیل کرتے رہیں اور وہی سرمہ لگایا کریں۔ نظر کمزور نہیں ہو گی۔ آنکھوں کی تکلیف نہیں رہے گی۔ چشمہ اتر جائے گا۔ ہر لونگ کو سرمہ دانی میں ڈالتے وقت ۱۲ مرتبہ یہ درود پاک پڑھ کر دم کر دیا کریں۔ پھر نظارہ دیکھیں۔ درود شریف یہ ہے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَ دَوَائِھَا وَعَافِیَةِ الاَبدَانِ وَشِفَائِھَا وَنُورِالاَبصَارِ وَضِیَا ئِھَا وَعَلٰی اٰلِہ وَصَحبِہ وَبَارِک وَسَلِّم تَسلِیمًا
ہر مشکل کیلئے
حضرت مولانا محمد ابراہیم رضا خان جیلانی میاں رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے درود شریف کے یہ صیغے اَللّٰہُ رَبُّ مُحَمَّدٍ صَلّٰی عَلَیہِ وَسَلَّمًا بعض تصانیف اور دلائل الخیرات سے اخذ کئے ہیں اور سفرِ حج سے پہلے ان کا ورد کیا کرتا تھا۔ حج کے دوران طوافِ کعبہ کے دوران حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور بآواز بلند فرمایا” نَحنُ عِبَادُ مُحَمَّدٍ صَلّٰی عَلَیہِ وَسَلَّمًااس کے بعد میرا معمول ہو گیا کہ جب بھی اَللّٰہُ رَبُّ مُحَمَّدٍ صَلّٰی عَلَیہِ وَسَلَّمًاپڑھتا ہوں تو اس کے ساتھ نَحنُ عِبَادُ مُحَمَّدٍ صَلّٰی عَلَیہِ وَسَلَّمًا بھی پڑھتا ہوں۔ یہ بہت ہی بابرکت درود شریف ہے۔ اس کا ورد گویا اسم اعظم کا ورد ہے۔ روزانہ سو مرتبہ پڑھنے سے ہر مشکل آسان ہو گی۔ کامیابی قدم چومے گی ناکامی کبھی دور سے بھی نہیں گزرے گی‘ انشاءاللہ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 266
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں