Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے اولاد حضرات کے پانچ انتہائی طاقتور تعویذ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرےوالدمحترم روحانیت کا بہت شوق رکھتے تھے‘ ساری عمر بغیر کسی لالچ لوگوں کو عملیات ‘ تعویذ ات اور نقش دیتے‘ بے شمار کے رب کریم کے فضل سے دکھ درد دور ہوئے‘ ان کے پاس اجازت یافتہ لاتعداد نقش‘ تعویذات‘ عمل‘ وظائف تھے۔ ان کی وفات کے بعد ہمارے گھر میں کوئی بھی ایسا نہ تھا جو ان کے کارخیر کو مزید آگے بڑھاتا ہے۔
جب ہم نے عبقری پڑھنا شروع کیا تو عبقری میں ہمیں اپنے والد کے مشن کی جھلک نظر آئی‘ ماہنامہ عبقری میں ایسے ایسے راز کے وظائف‘ نقش و تعویذات شائع ہوتے ہیں کہ پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ آج کے دور میں اگر کسی کےپاس یہ نقش ہوتووہ اس کو سنبھال سنبھال اور چھپا چھپا کر رکھے لاکھوں کے عوض بھی نہ بیچے مگر عبقری مخلوق خدا کی خیر کیلئے سرعام چھاپ رہا اور لوگوں کو بناکسی مفاد کےدے رہا۔
میرے والد کے پرانے صندوق میں پڑی بوسیدہ ڈائری میں انتہائی طاقتور نقش و تعویذات اور عملیات کے موتی پڑے ہیں‘ ایڈیٹر عبقری کی بخل شکنی کے مشن میں ان کا ساتھ دیتے ہوئے میں یہ تمام ڈائری عبقری قارئین اورمخلوق خدا کیلئے عام کررہی ہوں‘ عبقری رسالہ میں وقتاً فوقتاً تمام نقش‘ تعویذات اور عملیات بھیجتی رہی ہوں گی۔
بے اولاد حضرات کے لیے پانچ تعویذ
یہ تعویذ انتہائی مقبول اور طاقتور ہے‘ نیچے لکھے گئے الفاظ کو ایک کاغذ پر لکھیں اور اسی طرح پانچ تعویذ بنالیں‘ ایک تعویذ گلے میں ڈالیں اور چار تعویذ کوزے میں بند کرکے گھر کےچاروں کونوں میں دبادیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد خوشخبری ملے گی۔ خوشخبری ملنے پر حسب توفیق شیرینی پکا کر محلے کے بچوں یا گھر میں سب کھالیں۔ طریقہ یہ ہے:۔
مرد اولادِ در طفیلی پانچ تعویذ لکھیں ایک گلے میںڈالے چار کو کوزے میںبند کرکے گھر کے چاروںگوشتوں میں دبا دے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم حسبی اللہ وکفی باللہ ایاکَ نعبد وایاک نستعین۔ لاحول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم۔ انہٗ من سلیمٰن و انہٗ بسم اللہ الرحمن الرحیم الا تعلوا علی واتونی مسلمین قال عفریت من الجنِ انا اٰتیک بہٖ قبل ان تقوم من مقامک و انی علیہ لقوی امین۔فاللہ خیر حافظا وھو ارحم الرحمین یاشافی یاشافی یاشافی
میرےوالد محترم سے بے شمار خواتین یہ تعویذ لے کر گئیں‘ کچھ ہی عرصہ کے بعد ان پر لگی اولاد کی بندش ٹوٹی اور آج وہ صاحب اولاد ہیں۔ایک خاتون کی شادی کو گیارہ سال ہوگئے تھے‘ اولاد نہ ہورہی تھی‘والد صاحب نے یہی پانچ تعویذ بنا کر دئیے‘ صرف دو سال بعد وہ عورت بچے کے ہمراہ ہمارے گھر آئی اورمٹھائی کے ٹوکرے لائی‘ اگر اس تعویذ کے ساتھ ہی درج ذیل نقش بھی استعمال کیا جائے تو اولادان شاء اللہ گارنٹی ہے کہ اولاد نرینہ ہوتی ہے۔

 

والد مرحوم کا اولاد نرینہ کے لیے آزمودہ نقش!

ہمارے ایک جاننے ہیں وہ اپنے ساتھ ایک شخص کو لائے‘ عمر ان کی تقریباً 48 سال ہوگی‘ انتہائی پریشان‘ میرے والد کے پاس آئے‘ میرے والد نے ان سےآنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ میری چار بیٹیاں ہیں‘ بیٹے کی شدید خواہش ہے‘ بےشمار عاملین‘ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کے پاس گئے ہیں مگر ہربار رزلٹ منفی ملا۔ وہ انتہائی پریشان تھا‘ اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ میرے والد نے اسے تسلی دی اور درج ذیل نقش دونوں میاں بیوی کو پہننے اور پینے کے لیے دیا۔ مزید درج بالا پانچ تعویذ انہیں ایک بیوی کے پہننے اور باقی چار گھر کے چاروں کونوں میں دبانے کیلئے بنا کر دئیے۔ وہ شخص چلا گیا۔ میرے والد بتاتے تھے کہ ڈیڑھ سال کے بعد میں گھر میں بیٹھا معمول کے کام کررہا تھا تو دروازہ پر گھنٹی بجی‘ باہرگیا تو وہی شخص کھڑا تھا‘ پہلے تو میں پہچان نہ سکا جب اس نے اس عزیز کا حوالہ دیا کہ میں ان کے ساتھ آپ کے پاس آیا تھا آپ نے مجھے پانچ تعویذ اور ایک نقش دیا تھا۔ پھر ساری کہانی میرے ذہن میں آگئی‘ میں نے اس صاحب کو بیٹھک
میں بٹھایا‘ پانی وغیرہ پلایا۔ پانی پینے کے بعد انہوں نے انتہائی خوشی میں بتایا‘ میں ہر جگہ سے مایوس تھا‘ عمر بیتی جارہی تھی‘ اب تو صورتحال یہ ہوگئی تھی کہ میری بیوی نے کہہ دیا تھا کہ اب جو ملا اسی پر صبرشکر کرلیں‘ بیٹے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں‘ رب کی یہی مرضی ہے‘ مگر مجھے ہر بار یہی خیال آتا ہے کہ میرے جانے کے بعد میرا نام بھی ختم ہوجائے گی‘ میری نسل نہ چل سکےگی‘ میرے گھر بار‘ جائیداد‘ گاڑی کو دوسرے لوگ چلائیں اورسنبھالیں گے ظاہری بات ہے بیٹیوں کے سسرال اور داماد والے حاصل کرلیں گے۔ بس یہ بات جب ذہن میں آتی تو معالجین‘ پیرفقیر‘ درگاہوں‘ خانقاہوں کے چکرکاٹتا۔ پھر مجھے آپ کے عزیز ملے‘ انہیں جب میری پریشانی کا علم ہوا تو انہوں نے آپ کے متعلق بتایا کہ آپ کے پاس لوگ آتے ہیں اور بہت فیض پاتے ہیں‘ میں ان کے ہمراہ آپ کے پاس تقریباً پندرہ سے سولہ ماہ پہلے حاضر ہوا تھا‘ اللہ نے ان دنوں امید لگائی ہوئی تھی‘ بڑی پریشانی تھی کہ کہیں پانچویں بیٹی
بھی نہ ہوجائے‘ یہ بات ہرگز نہ سوچیے گاکہ مجھے بیٹیوں سے محبت نہیں‘ یا ان کی پرورش میں نے کبھی کوئی کمی چھوڑی مگر بیٹے کی تمنا اپنی جگہ قائم تھی۔ آپ نے مجھے پانچ تعوذ اور ایک نقش دیا‘ پہلے تو مجھے آپ پر بھی یقین نہ آیا کیونکہ میں بے شمار جگہوں سے تعویذ لاچکا تھا اب صورتحال یہ تھی کہ یقین ہی اٹھ گیا تھا۔ مگر میرے دوست کے اصرار پر میں نے آخری مرتبہ عمل کرنے کا فیصلہ کیا اور میرا فیصلہ درست ثابت ہوا آج میں الحمدللہ ایک چاند سے بیٹے کا باپ ہوں جو اس وقت ماشاء اللہ سات مہینے کا گول مٹول ہنستا مسکرا تا چاند ہے۔ میرے والد نے مزید بتایا اس نے میرا شکریہ ادا کیا ہاتھ چومے اور میں نے رب کا شکر ادا کیا کیونکہ جو بھی ہوتا ہے رب کے کرم سے ہی ہوتا ہے۔ بے شک! نقش درج ذیل ہے۔ لکھی گئی ترکیب سے استعمال کیجئے۔(سیدہ تابندہ معراج)

 

اولاد نرینہ کے لیے نقش

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 241 reviews.