Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج -- طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

میرےپوشیدہ مسائل حل کردیجئے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کو سات سال ہوگئے ہیں تیسری بیٹی کی پیدائش کے بعد مجھے بوجھ پڑنا شروع ہوگیا ہے ڈاکٹر کہتے ہیں بچہ دانی نیچے آگئی ہے خطرہ ہے کہ آپریشن نہ کرنا پڑجائے ایام حیض میں بلیڈنگ بھی زیادہ ہونا شروع ہوگئی ہے‘ کمر میں درد اور پانی بھی پڑتا ہے۔ مہربانی کرکے کوئی علاج بتادیں‘ آپ کو عمر بھر دعائیں دوں گی۔ (پوشیدہ،سرگودھا)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ سفوف جوہرشفاء مدینہ‘ روحانی پھکی لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ اس کے علاوہ خون صفاء اور اکسیرالبدن گولیاں لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے مسائل کا حل چند ہفتوں میں ہی نکل آئیگا۔
قبض نے پریشان کررکھا ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری دعا ہے اللہ عزوجل آپ کو صحت اور عمر میں برکت عطا فرمائے۔ میرا اور میری زوجہ کا ایک مسئلہ ہے ہمیں قبض بہت رہتی ہے اور آنتوں میں خشکی ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ میرا ایک بیٹا ہے جس کی عمر چھ ماہ ہے وہ دودھ ہضم نہیں کرتا۔(حافظ محمد عرفان، شیخوپورہ)
مشورہ: قبض کیلئے یہ نسخہ انتہائی مفید ہے۔ ھوالشافی: اسپغول چھلکا دو چمچ‘ زیتون کا تیل ایک چمچ دونوں کو ملا کر صبح اور شام استعمال کریں‘ بے شمار امراض کا مجرب ہے‘ نہایت مزیدار بھی ہے‘ مگر مستقل مزاجی چاہیے۔ اگر آپ کا بیٹا دودھ ہضم نہ کرتا ہو تو جب دودھ ابالیں تو ایک گلاس میں ایک چٹکی سونف ڈال دیں‘ ان شاء اللہ بچہ جتنا بھی دودھ پیے گا وہ ہضم ہوجائیگا۔
رحم کمزور! کونسی دوا کھاؤں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اکثر عورتوں کو حمل کے شروع شروع یعنی دوسرے سے تیسرے ماہ میں پانی آنا شروع ہو جاتا ہے جو ساتوں آٹھویں ماہ تک آتا رہتا ہے اس کا حل بتائیں ساتھ یہ بھی بتائیں کہ جن عورتوں کا رحم کمزور ہوتا ہے تو وہ کونسی دوائی کا استعمال کریں ۔(حافظ عمران،ملتان)
مشورہ: جن خواتین کو دوران حمل پانی کی شکایت ہوتی ہے وہ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’لیکوریا شفاء‘‘ دوران عمل مستقل مزاجی سے استعمال کریں‘ اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں‘ جبکہ کمزور رحم کی خواتین عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’پوشیدہ کورس‘‘ مستقل مزاجی سے کچھ عرصہ استعمال کریں۔ یہ دونوں ادویات بارہا مرتبہ کی آزمودہ ہیں اور ان کا کسی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے۔
نوجوانوں کے روگ کا آسان علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہےآپ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر دے آپ کی نسلوں کو ہمیشہ ایمان کی سلامتی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے۔ عبقری پڑھتے ہوئے چار ماہ ہوگئے ہیں میں آٹھویں جماعت میں پڑھتا ہوں میری عمر پندرہ سال ہے ۔ میں پچھلے دو سال سے احتلام کی بیماری میں مبتلا ہوں کافی جگہ سے علاج کروایا مگر فائدہ کچھ بھی نہیں ہوا۔ والد صاحب غریب آدمی ہیں انہوں نے میری بیماری پر کافی پیسہ لگا دیا ہے کوئی اچھی دوائی تجاویز کردیں۔ (م۔ح،مظفرگڑھ)
مشورہ:ھوالشافی: تخم کرفس‘ اجوائن خراسانی‘ مغز تخم املی کلاں‘ خوب کلاں‘ کمرکس ہر ایک ایک تولہ‘ سفوف بنا کر بڑے کیپسول بھرلیں۔ ایک کیپسول صبح و شام ہمراہ پانی استعمال کریں۔ احتلام کیلئے کچھ عرصہ استعمال کریں۔ انتہائی لاجواب نسخہ ہے۔ جس جس نے استعمال کیا لاجواب پایا۔
دماغ بے چین‘ سر کی رگیں بند!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عنایت فرمائے تاکہ آپ اسی طرح غریب لوگوں کی خدمت کرتے رہیں۔ میرے سر کی رگیں بند ہیں، دماغ میرا ہر وقت بے چین رہتا ہے ہر وقت غصے میں رہتی ہوں۔ کوئی دکھ یا غم کی بات ہو تو بے ہوش ہوجاتی ہوں کوئی تیز بات کرے تو میرے سر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ میں بہت پریشان ہوں انگریزی دوائیاں استعمال کروں تو ٹھیک رہتی ہوں اور چھوڑدوں تو پھر یہ مسئلہ شروع ہو جاتا ہے۔ (ر۔ا، پشاور)
مشورہ: آپ نماز کی پابندی کریں‘ نماز فجر کے فورا بعد گھر کی چھت یاصحن میں چہل قدمی کی پابندی کریں‘موسمی پھل ضرور کھائیں۔ ساتھ عبقری دواخانہ کا سیر پ’’سکون افزاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی آپ کے مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ چائے کا استعمال بالکل ختم کردیں۔
ماہواری اورچہرے کی چھائیاں! دونوں مسائل حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!چھ سال سے قلت ماہواری کی شکار ہوں ایام کے دنوں میں صرف پہلے دن تھوڑی سی ماہواری ہوتی ہے۔ باقی پانچ دن اسی طرح گزر جاتے ہیں چھ سال پہلے ماہواری صحیح مقدار میں آتی تھی ایک دفعہ کمزوری کی وجہ سے دوائی سے علاج کروایا تھا اس کے بعد ایک دفعہ ماہواری بہت زیادہ ہوئی مگر اس کے بعد طبیعت دن بدن خراب رہنا شروع ہوگئی اور ماہواری کے شدید مسائل پیدا ہوگئے۔میں نے ڈاکٹری علاج بھی کروایا مگر کوئی فرق نہیں پڑا ایک حکیم سے بھی چند ماہ علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ تین سال تک چہرہ صاف تھا مگر پھر ہلکی ہلکی چھائیاں ظاہر ہونے لگی میں بہت پریشان ہوں کوئی علاج بتائیں۔ (ظ۔ا، لاہور)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ دوا ’’ہارمونز شفاء اور خاتون شفاء‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ یہ دونوں ادویات بارہا کی آزمودہ ہیں اور اس کا بہت زبردست رزلٹ ہے‘ بے شمار خواتین کے ہارمونز مسائل صرف انہی ادویات سے ٹھیک ہوئے۔ انہی ادویات سے آپ کا چہرہ بھی چھائیوں سے پاک ہوجائے گا۔ گرم مصالحہ جات‘تلی ہوئی ‘ بازاری اور بیکری کی اشیا ء سے سختی سے پرہیز کریں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے سارے جسم پر بہت سارے بال ہیں گرمیوں کے موسم میں خصوصاً یہ بہت تنگ کرتے ہیں۔ شرم کی وجہ سے دوستوں کے ساتھ کہیں سفر پر بھی نہیں جاسکتا کیونکہ ہر منٹ پر بالوں کی وجہ سے جسم پر بہت زیادہ خارش ہوتی ہے کوئی علاج ہوتو بتا دیں۔ (مولوی محمد ہارون میمن، خیرپور)
مشورہ:

 

مجھے پڑھے بغیر آپ کے طبی مسائل حل نہ ہوں گے؟

مجھے پڑھے بغیر آپ کے طبی مسائل حل نہ ہوں گے؟
اس صفحہ پر امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 661 reviews.