Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

محمد رسول اللہ نہ پڑھتی تو بیوہ ہوچکی ہوتی!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

رات کو تقریباً دو اڑھائی بجے میری اچانک آنکھ کھلی تو میں نے ان کو بستر پر نہیں پایا‘ میں نے شوہر صٓاحب کو آواز دی‘ جواب نہ ملنےپر مجھے فکر ہوئی‘ میں آٹھی آہستہ آہستہ باتھ روم کھولا تو کیا دیکھتی ہوں کہ شوہر جناب فرش پر گرے پڑے ہیں‘ بالکل مردہ حالت میں

محمد رسول اللہ نہ پڑھتی تو بیوہ ہوچکی ہوتی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر صاحب کا زیادہ وقت واش روم میں گزرتا تھا‘ واش روم میں ان کا وقت کیوں گزرتا ہے یہ بھی بتاتی چلوں‘ ان کو اپنی مونچھیں سیٹ کرنے کا بہت شوق ہے‘ میں کیا بتاؤں کہ انہیں اپنی مونچھیں سیٹ کرنے میں کیا لذت ملتی ہے‘ گھنٹوں گھنٹوں واش روم میں کھڑے مونچھوں کو دے بیٹھتے ہیں۔ایک رات حسب معمول ہم سب گھروالے سوگئے اور شوہر موصوف واش روم میں مونچھیں سیٹ کررہے تھے‘ میں یہ سوچ کر سوگئی کہ ابھی آکر یہ بھی سوجائیں گے۔ رات کو تقریباً دو اڑھائی بجے میری اچانک آنکھ کھلی تو میں نے ان کو بستر پر نہ پایا‘ میں نے شوہر صاحب کو آواز دی‘ جواب نہ ملنےپر مجھے فکر ہوئی‘ میں اُٹھی آہستہ آہستہ باتھ روم کھولا تو کیا دیکھتی ہوں کہ شوہر جناب فرش پر گرے پڑے ہیں‘ بالکل مردہ حالت میں‘ ان کا سر نلکے کے بالکل نیچے اور ہلکا سا نلکا کھلا ہوا اور پانی ان کے سر پر پڑرہا‘ ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے کسی نے انتہائی ترتیب کے ساتھ ان کو گرایا ہو‘ اگر بندہ نارمل طریقے سے اس جگہ گرے تو چوٹ لازمی لگتی ہے مگر میرے شوہر کو خراش تک نہ آئی تھی ایسے لگ رہا تھا جیسے خود ہی ایسی ترتیب سے لیٹے ہوئے ہیں۔
میں نے شوہر صاحب کی یہ حالات دیکھی تو میرے تو ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے‘ یہاں یہ بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ خاص طور پر اس میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میرا پسندیدہ ہے اور اس میں آنے والے وظائف میں ضرور پڑھنے کی کوشش کرتی ہوں‘ ان دنوں میں محمدرسول اللہ کا ورد کررہی تھی‘ لاکھوں کی تعداد میں پڑھ چکی تھی اور مزید وظیفہ جاری تھا۔ میں جلدی سے بیٹھی‘ شوہر کو ہلایا تو بالکل بے سدھ‘ آوازیں دیں‘ چہرے کو تھپتھپایا مگر وہ ایسے جیسے کوئی ڈیڈباڈی ہوتی ہے‘ میں نے زور زور سے محمدرسول اللہ پڑھنا شروع کردیا اور اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں سے اس طریقے سے دل کی جگہ جھٹکے دینا شروع کردئیے جیسے ڈاکٹر مریضوں کے بند دل کو زندہ کرنے کیلئے جھٹکے دیتے ہیں اور ہر جھٹکے پر میں زور سے محمدرسول اللہ پڑھتی‘ میں نے صرف تین مرتبہ ہی زور زور سے محمدرسول اللہ پڑھا اور ساتھ جھٹکے دئیے کہ میرے شوہر جھٹکے سے ہلے اور آنکھیں کھولیں‘ان کو بمشکل اٹھایا‘ ان کے کپڑے تبدیل کروا کر ان کو بستر پر لٹایا‘ بات کرنے کے قابل بالکل نہ تھے‘ خاموشی سے چھت کو دیکھتے ہوئے سوگئے‘ میں بقیہ رات ان کے سرہانے بیٹھ کر محمدرسول اللہ پڑھتی رہی اور ان پر دم کرتی رہی۔ صبح ہوئی تو کچھ نارمل تھے‘ پھر دوپہر تک ماشاء اللہ بالکل نارمل ہوگئے‘ ہسپتال لے کر گئے‘ ای سی جی کروائی بالکل نارمل آئی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر نے مکمل چیک اپ کیا ہر چیز نارمل۔ چیک اپ کے بعد جب گھر واپس آئے تو مجھے کہنے لگے تم نے جب مجھے جھٹکا دیا اور ساتھ محمدرسول اللہ پڑھا تو اس وقت کوئی چیز مجھے اندھیرے کی جانب کھینچ رہی تھی مگر دوسری جانب تم یعنی (میں) مجھے پکار رہی تھی‘ تو میں واپس تمہاری طرف مڑا ہوں اور میں نے آنکھیں کھول دیں۔محترم حکیم صاحب ! اکثر اپنے دروس میں بیت الخلاء کی دعاکا فرماتے ہیں اور یہ بھی فرماتے ہیں کہ شیاطین جنات کی پسندیدہ جگہ بیت الخلاء ہے۔ اس لیے ہمیں اس کو صرف ضرورت کے وقت ہی استعمال کرنا چاہیے اور جب بھی جائیں بیت الخلاء کی مسنون دعا پڑھ کرجائیں اور اس میں فضول وقت ہرگز نہ گزاریں۔(پوشیدہ‘ لاہور)
تبادلے کے مسائل ایسے حل ہوتے ہیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر سلامت رکھے اور آپ کے عزت و وقار میں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے! مجھے عبقری کا ہر ماہ شدت سے انتظار رہتا ہے‘ طویل انتظار کے بعد یکم تاریخ آتی ہے اور پھر کہیں جاکر میرا پسندیدہ میگزین عبقری ہمارے ہاتھوں میں آتا ہے‘ ماہنامہ عبقری جب بھی میرے ہاتھوں میں آتا ہے تو میں سب سے صفحہ نمبر39 کھولتا ہوں جہاں میرا پسندیدہ مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ ہے۔ اس مضمون میں علامہ لاہوتی پراسراری کے بتائے تمام وظائف پڑھنے کو دل کرتا ہے۔ میں ایک سرکاری ملازم ہوں اور کافی سالوں سے میرا تبادلے کا مسئلہ حل نہیں ہورہا تھا‘ میں بہت پریشان تھا‘ ان دنوں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے اپنی مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں ایک عمل وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾ پڑھنے کو بتایا‘ میں نے یہ آیت ہروقت کھلا پڑھنا شروع کردی‘ پھر میں نے یَاقَادِرُ یَانَافِعُ بھی ملا کر پڑھنا شروع کردیا۔ میں حیران ہوا کہ صرف 22 دن میں میرا مہینوں پرانا تبادلے کا مسئلہ حل ہوگیا۔(عبدالسلام عادل‘ حیدرآباد)
رشتہ دار معافیاں مانگتے نظر آتے ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عرصہ 18 سال سے جادو جنات سے لڑرہے ہیں‘ بہت علاج کروائے‘ پیسہ پانی کی طرح بہایا مگر فائدہ ذرا بھر نہ ہوا۔ ہم چار بہنوں کے رشتے نہیں ہورہے تھے‘عمریں بیتی جارہی تھیں۔پھر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب بتایا وظیفہ یاقہار سب گھر والوں نے پڑھنا شروع کردیا‘ شروع میں گھر کے مختلف افراد کو خوابوں میں دور کے رشتہ دار روتے‘ بھاگتے‘ اور معافیاں مانگتے نظر آئے۔پھر یہ سلسلہ بند ہوا مگر گھر والوں نے پڑھنا نہ چھوڑا‘پھر ایک بہن کا رشتہ آیا‘ گزشتہ تجربات کی بنیاد پر ہم زیادہ پرامید نہ تھے کیونکہ ہم عادی ہوچکے تھے لوگ آتے تھے دیکھ کر چلے جاتے تھے پھر بات ختم‘ مگر اس مرتبہ تو رشتہ بھی پکا ہوگیا اور چند ماہ میں شادی بھی ہوگئی۔اللہ تعالیٰ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو جزائے کثیر عطافرمائے۔ (پوشیدہ‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 646 reviews.