Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مِس عبقری‘‘ کی چند کھٹی میٹھی باتیں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جس دن سے عبقری شروع ہوا میں اس دن سے اس کی دیوانی ہوں‘ ہروقت ہر کسی سے صرف عبقری کی ہی باتیں کرتی ہوں‘ کسی کو کوئی مسئلہ ہے فوراً عبقری میں آیا کوئی ٹوٹکہ‘ نسخہ یا وظیفہ بتادیتی ہوں۔ جس سے سب کو فائدہ تو رہا مگر بعض میرے منہ سے عبقری سن سن کر اکتا بھی جاتے ہیں مگر میں کہاں باز آنے والی ہوں۔ اب تو پورے خاندان میں میرا نام ہی ’’مس عبقری‘‘ پڑگیا ہے۔ میں وظائف اور نسخہ جات بتاتی تو سب کو ہی لیکن جو عمل کرتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے۔ میری بیٹی ماشاء اللہ ڈاکٹر بھی ہے اور حافظہ بھی‘ اس نے ماہنامہ عبقری میں پڑھ کر حمل کے نو ماہ ہر نوچندی جمعرات کو سورۂ بقرہ پڑھی الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے اسے بیٹا عطا فرمایا۔ میری دوسری بیٹی کے دانت میں درد تھا اس کی سگی بہن جو کہ دانتوں کی ہی ڈاکٹر ہے اس نے کہا روٹ کینال ہوگی‘ وہ بیچاری ہر روز آگمنٹن گولیاں کھاتی‘ ٹکور کرتی مگر درد ٹھیک نہ ہوا‘ ساتھ الٹی بھی آتی‘ بخار بھی‘ میں نے کہا بیٹی میری مانو جامن کے پتوں کے پانی سے غرارے کرو‘ گلا ٹھیک اور الٹی بھی نہ آئی۔ میں نے عبقری پبلی کیشنز کی مشہور کتاب ’’کھنڈرات سے ملی خاندانی بیاض‘‘ دفتر عبقری سے منگوائی ہوئی ہے۔ اس میں سے ایک نسخہ گائے کی ہڈی والا منجن بناتی ہوں‘ ہر عید قربان پر پائے اکٹھے کرتی ہوں اور اس کی ہڈی کا منجن بنالیتی ہوں‘ وہی منجن میری بیٹی نے لگاتار رات کو استعمال کیا‘ اللہ کے حکم سے درد بالکل ٹھیک ہوگیا‘ وہ دن اور آج کا دن پھر درد نہیں ہوا‘ میں ہر سال یہ منجن بنا کر ملنے والوں کو مفت تقسیم کردیتی ہوں۔ واہ رے عبقری واہ! تیرے لکھنے‘ بنانےوالے کو اللہ اجر دے‘ ڈھیروں دعائیں آپ کو ملتی رہیں۔ (ج۔ب)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 623 reviews.