Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان کے روزے اور میری پریشانی پورے جسم پر کالے نشان قارئین! میری آٹھ بیٹیاں ہیں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

مارچ کے جوابات
محترم بیگم مخدوم شیرعالم صاحبہ! میری والدہ صاحبہ کے پتہ میں پتھری تھی‘ ڈاکٹر ز نے آپریشن ہی علاج تجویز کیا تھا‘ مگر ہم نے عبقری دواخانہ جب رابطہ کیا تو انہوں نے ہمیں عبقری دواخانہ کی’’ پتہ پتھری شفاء‘‘استعمال کروانے کامشورہ دیا‘ سستی سی دوائی ہے‘ ہم نے اپنی والدہ کو چند دن ہی استعمال کروائی الحمدللہ! اب میری والدہ بالکل صحت یاب ہیں‘ میں آپ کو بھی یہی مشورہ دوں گی کہ آپ بھی اپنی بہو کو عبقری دواخانہ کی پتہ پتھری شفاء استعمال کروائیں ‘ ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ کرم فرمائیں گے۔(بنت عمران‘ لاہور)
2۔بہن! میں ایک ڈینٹسٹ ہوں منہ سے بدبو دو وجوہات سے آتی ہے ایک یا انسان کا معدہ خراب ہو‘ دوسرا مسوڑھے‘
میرے پاس منہ کی بدبو کے حوالے سے جو مریض آتے ہیں اگر تو منہ کی بدبو معدہ کی خرابی کی وجہ سے ہو تو میں انہیں عبقری دواخانہ کی دوا ’’معدہ کا السر کورس‘‘ استعمال کرواتا ہوں اور اگر مسوڑھوں کی وجہ سے ہو تو انہیں ایک ٹوٹکہ بتاتاہوں کہ آپ صرف اپنے مسوڑھوں پر ہلکے ہاتھ یعنی آرام سے برش پھیرا کریں‘ چند ہی دنوں میں منہ سے بدبو کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ آپ بھی یہ ٹوٹکہ آزمائیے اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (ڈاکٹر اعجاز‘اسلام آباد)
3۔بہن آپ اپنے طبی علاج کے ساتھ ساتھ ایک وظیفہ جو کہ آزمودہ در آزمودہ ہے وہ تمام گھر والے سارے دن ‘ اٹھتے‘ بیٹھتے‘ چلتے پھرتے کھلا پڑھیں۔ان شاء اللہ آپ کے جملہ مسائل حل ہوجائیں گے۔ وہ وظیفہ ہے حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ۔ (نبیل سلطان‘ جہلم)
4۔امجد بھائی! آپ کا علاج درج ذیل عمل میں ہے‘ میری بھی کچھ ایسی ہی کیفیات تھیں‘ میں نے دفتر عبقری فون کیا تو انہوں نے مجھے درج ذیل عمل دیا‘ الحمدللہ! میں گزشتہ ایک ماہ سے یہ عمل کررہا ہوں اور میں سترفیصد تک ٹھیک ہوچکا ہوں اور عمل ابھی تک جاری ہے۔ عمل یہ ہے کہ سورۂ والضحیٰ کی آیت وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ﴿والضحیٰ۵﴾سارا دن کھلاسینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں‘ ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔(ساجدہ‘ ملتان)

اپریل کے سوالات
رمضان کے روزے: میں قارئین سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ رمضان المبارک کا مہینہ اگلے ماہ آرہا ہے‘ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ جو گردے یا شوگر کے مریض ہوتے ہیں وہ روزے نہیں رکھ پاتے‘ کیا کسی کے پاس کوئی ایسا نسخہ ہے جس کو استعمال کرکے گردے یا شوگر کے مریض آسانی سے روزے رکھ سکیں‘ دراصل میرے دائیں گردے میں سوجن رہتی ہے‘ چھ یا سات روزے رکھ لوں تو ساتھ ہی پیشاب بند ہوجاتا ہے‘ گردے میں شدید جلن اور درد ہوتا ہے‘ پیشاب جل کر آتا ہے‘ میں رمضان کے پورے روزے رکھنا چاہتی ہوں‘ اگر قارئین اس مسئلہ کا حل بتادیں تو یقیناً یہ ایک بہت بڑی نیکی ہوگی۔ (صباء حسن‘ سیالکوٹ)
کالے نشان: محترم قارئین! میری عمر18 سال ہے‘ میرے چہرے سمیت پورے جسم پر بہت زیادہ تعداد میں کالے نشان پڑتے جارہے ہیں‘ پہلے میرا رنگ بہت سفید تھا‘ لوگ مجھے ’’بگو‘‘ کے نام سے اکثر پکارتے تھے‘ مگر ان کالے نشانوں میں مزید اضافہ ہونے کے ساتھ رنگ بھی سیاہ ہورہا ہے‘ میں نے بہت ادویات استعمال کیں لیکن افاقہ نہ ہوا ‘ میں بڑا پریشان ہوں‘ مجھے سمجھ نہیں آرہی یہ کس بیماری کی علامات ہیں۔ براہ کرم کوئی آزمودہ اچھا سا نسخہ بتادیں۔ (عزیز الرحمٰن‘ ساہیوال)
میری آٹھ بیٹیاں ہیں: قارئین! میری آٹھ بیٹیاں ہیں‘ ایک بچی کی شادی ہوئی‘ باقی بچیوں کے رشتوں میں سخت رکاوٹ ہے‘ دو بچیوں کی عمریں 31 اور 29 سال ہوچکی ہیں‘ رشتے آتے ہیں مگر بات رُک جاتی ہے‘ کچھ عرصہ پہلے ہمارے گھر کے مین گیٹ کو کسی نے بڑا تالا لگادیا تھا اس وقت سے بندش ہے‘ سخت پریشانی ہے‘ چوتھے نمبر والی بیٹی کا نکاح ہوا‘ مگر آج تک رخصتی نہ ہوسکی۔ (پوشیدہ‘ راولپنڈی)
کبوتروں کا کاروبار: محترم قارئین میرے خاوند کبوتروں کا کام کرتے ہیں‘ تقریباً دو سال سے کام بند ہے‘ گاہک آتے ہیں اور پوچھ کر چلے جاتے ہیںاس کے بعد دوبارہ نہیں آتے‘ کوئی کہتا ہے بندش ہے‘ کوئی کہتا ہے جادو ہے‘ سمجھ نہیں آتی کیا کریں۔ پریشانی کا حل بتائیں۔ شکریہ! (م، راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 615 reviews.