Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شیخ الوظائف پر بے یقینی ختم ہونا تھی کہ شفاء مل گئی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

کالا جادو‘ بندش‘ نظربد‘ سفلی عمل اور گھریلو الجھنوںکا ڈسا ‘شیخ الوظائف کی خدمت میں حاضر ہوا بغیر نذرانہ، شکرانہ کے روحانی علاج ہوا دکھ سے سکھ کا یہ سفر اس کی زبانی سنیے!

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم شیخ الوظائف السلام و علیکم ! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ عافیت میں رکھے اور لوگ آپ سے اور آپ کی نسلوں سے اسی طرح فیض یاب ہوتے رہیں۔آپ کی بے لوث محبت اور لوگوں کے لئے بلکہ ساری انسانیت کے لئے اتنی زیادہ فکر دیکھ کر مجھے بڑی خوشی بھی ہوتی ہے کہ میں تسبیح خانہ سے جڑ گیا ہوں اور اس سے محبت دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور اپنے آپ کو بدلنے کا احساس پیدا ہورہا ہے۔ الحمد اللہ پہلے سے میں بہت زیادہ بدل گیا ہوں اور اللہ سے دعا ہے اور آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایسا بنا دے کہ میں اللہ کو پسند آجائوں۔اکثریت کی طرح میں بھی تسبیح خانہ آنے سے پہلے مختلف پریشانیوں اور بیماریوں میں مبتلا تھا لیکن الحمد اللہ میرے ماں باپ کی دعائوں کی وجہ سے میں بہت بہتر تھالیکن دین سے دوری کی وجہ سے میں دوسرے نوجوانوں کی طرح کچھ گناہوں میں تھا لیکن تسبیح خانہ آنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا مجھ پر بڑا کرم ہوا کہ اللہ نے مجھے بہت سے گناہوں سے بچا لیا ہے۔الحمد اللہ ہم سارے گھر والے درس میں آتے ہیں اور درس میں ملنے والے مختلف اعمال اور آپ کے دیئے ہوئے خاص وظائف سے بھی ہمارے گھر ، کاروبار، ماحول میں بڑا خوشگوار اثر آرہا ہے۔
شیخ الوظائف! تسبیح خانہ آنے سے پہلے میں ایک مخلص کے ساتھ پارٹنرشپ پر کام کرتا تھا اسی دوران میں بیمار ہوا اور آخر بیماری بہت زیادہ لمبی ہوگئی۔ کافی علاج کروانے کے باوجود ایک دفعہ اس مخلصنے کہا کہ آپ شیخ الوظائف سے وقت لے کر ان کو چیک کروائیں‘ پھر اسی مخلص نے مجھے آپ سے ملاقات کا ٹوکن بھی لے کر دیا اور میری ملاقات بھی آپ کے ساتھ کروا دی‘ میں یہاں یہ بتانا ضرور ی سمجھتا ہوں کہ مجھے ڈاکٹروں کے مطابق مجھے ٹی بی تھی اور میں آخر میں ٹی بی کا علاج کروا رہا تھا۔ شیخ الوظائف سے ملا تو آپ نے فرمایا کہ ٹی بی نہیں مجھے 12 سال پہلے ٹائیفائیڈ ہوا تھا اس کا اثر ہے اور آپ نے اور بھی بہت سی علامات بتائیں جو مجھ میں تھیں۔ آپ سے ملنے کے بعد میرا آپ پر یقین بے انتہا ہوگیا اور مجھے یقین ہوگیا کہ میں ان شاء اللہ یہیں سے صحت یاب ہوں گا۔آپ نے مجھے دوائی دی اور وظیفہ سورۃ فلق اور سورۃ ناس 200،200دفعہ صبح و شام پڑھنے کو فرمایا اور ساتھ

فرمایا‘ میں نے علاج شروع کردیا تو گھر والے بھائی وغیرہ کہنے لگے کہ آج کل کےحکیم صحیح نہیں ہوتے ان کا علاج لمبا ہوتا ہے دوائیں دو نمبر ہوتی ہیں۔ صبح شام ہر کوئی کہنے لگا کہ یہ چھوڑ دو ڈاکٹری علاج کروائو‘ میرا دل نہیں کرتا‘ آپ کی دوائیں وظیفہ چھوڑنے کو لیکن مجبوراً میں نے سب کی باتوں میں آکر آپ کا علاج چھوڑ دیا‘ ہاں مگر! ایک اوربات‘ میں نے آپ سے اپنی بیوی کی بیماری کا ذکر کیا ، مگر آپ کو بیماری نہیں بتائی تھی‘ آپ نے فرمایا یہی دوائی بیوی کو بھی کھلا دو ، میں بڑا حیران ہوا کہ اس کی بیماری کا بھی نہ سنا جبکہ اس کی بیماری اور ہے اور میری بیماری اور ہے۔
لیکن میں نے کہا چلومیں تو کھا نہیں رہا‘ بیوی کو کھلا دیتا ہوں جب بیوی نے آپ وہ دوائی جو میں اپنے لیے لایا تھا استعمال کرنا شروع کی تو میں حیران رہ گیا کہ میری بیوی بالکل صحت یاب ہوگئی حالانکہ وہ عرصہ سے ادویات کھارہی تھی مگر اسے صرف وقتی آرام آتا مگر ان ادویات سے بھی بالکل ٹھیک ہوگئیںمگر میں ڈاکٹری علاج کے باوجود بھی ویسا ہی رہا بلکہ 6 ماہ کے بعد میری بیماری اور زیادہ بگڑ گئی اور ٹی بی کی اگلی MPR stageبیماری ہوگی جس کی دوائیں پاکستان میں نہیں اگر تھیں تو بہت زیادہ مہنگی اور وہ کوالٹی بھی نہیں تھی۔ گلاب دیوی ہسپتال لاہوروالوں نے کہا کہ یہ دوائیں انڈیا سےآتی ہیں‘ ابھی نہیں آرہیں‘ جب دوائی آئے گی اور آپ کا نمبر آئے گا پھر آپ کو ملے گی اور میرا نمبر 152 تھا۔ اس کے بعد تین، چار ماہ میں نے بازارسے ادویات لیں۔ اس کے بعد ہسپتال سے ملنا شروع ہوگئیں لیکن اسی طرح میں اکثر بیوی سے اور بھائیوںسے کہتا تھا کہ میں اگر ٹھیک ہوا تو شیخ الوظائف سے ہوں گا کیونکہ مجھےان پربہت زیادہ یقین آچکا تھا۔ آخر میں پھر دوبارہ آپ کے پاس آیا اور آپ ناراض بھی ہوئے کہ آپ علاج نہیں کرتے اور نہ اعمال کررہے ہو۔ اس کے بعد میں نے پھر آپ سے دوائی شروع کی اور وظیفہ وغیرہ بھی شروع کیا جس سے میں بہتر ہونا شروع ہوگیا۔جی ہاں قارئین میں سچ کہہ رہا ہوں۔ گلاب دیوی کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے کہا تھاکہ یہ دوائی اڑھائی سال کھانی ہے لیکن الحمداللہشیخ الوظائف سے علاج کروانے کے بعد تقریباً 10 ماہ کے بعد میری رپورٹیں صحیح آنا شروع ہوگئیں جبکہ گھر والوںکے دباؤ میں گلاب دیوی ہسپتال کی ادویات بھی ساتھ جاری رکھیں اور وہ ہر ماہ بعد ٹیسٹ لیتے تھے تقریباً 20 ماہ میں نے دوائی کھائی اور آخر انہوں نے خود ہی مجھے جواب دیدیا کہ آپ اب مزید ادویات نہ لیں آپ بالکل ٹھیک ہیں۔الحمد اللہ تسبیح خانہ سے اور شیخ الوظائف سے الحمد اللہ محبت ہے اور الحمد اللہ دن بدن یہ محبت بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اور اللہ تعالیٰ کے حبیب سرور کونین حضرت محمد ﷺ پر یقین اور محبت بڑھتی جارہی ہے۔ تسبیح خانہ آجاؤں تو جانے کو دل نہیں کرتا‘ لیکن کام کی وجہ سے جانا پڑ تا ہے‘ان شاء اللہ آنے والا رمضان یہاں گزاروں اور آپ سے اور آپ کی نسلوں سے تا قیامت جڑا رہوں اور اللہ تعالیٰ مجھے اور میری نسلوں کو تسبیح خانہ اور آپ کے متعلق کسی بھی شک شعبے، وساوس اور غلط فہمیوں سے محفوظ رکھے۔ تسبیح خانہ سے جڑنے اور شیخ الوظائف کے بتائے اعمال کرنے سے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اور میری اولاد پر بڑا کرم کیا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے صحت بھی دی ہے اور مالی حالات بھی اللہ کا شکر ہے کہ پہلےسے بہت بہتر ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے یہ برکت اورر حمت چھین نہ لے بلکہ اس برکت کے ساتھ مجھے اور میرے بچوں کو تسبیح خانہ کے ذریعے اللہ تعالیٰ اور زیادہ تعلق ، یقین اور محبت عطا کرے۔شیخ الوظائف اور ان کی نسلوں کیلئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں ۔(بنارش خان‘ لاہور کینٹ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 591 reviews.