Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

بھائی سرکاری نوکری چھوڑنا چاہتا ہے؟: شیخ الوظائف السلام علیکم! ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میرا بھائی جو کہ ایک سرکاری ادارہ میں بہت اچھی پوسٹ پر ہے‘ نامعلوم وہ کن کی باتوں میں آگیا ہے کیونکہ وہ کہتا ہے کہ میں یہ نوکری نہیں کروں گا‘ میں خودکشی کرلوں گا مگر یہ نوکری نہیں کروں گا۔ امی اور ابو بہت پریشان ہیں‘ بہت سالوں کی دعا اور وظائف کے بعد جاکر میرے بھائی کو یہ نوکری ملی تھی‘ سب کچھ بہت اچھا چل رہا تھا۔ ہمارے گھر کے حالات بھی بہت اچھے ہوگئے یہ خود بھی اس نوکری سے بہت خوش تھا‘ نامعلوم اب کیا ہوگیا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے گھر والوں نے اسے سمجھایا تو باہر جاکر کوئی زہریلی چیز کھا کر آگیا اور اس کی حالت غیر ہوگئی‘ فوراً ڈاکٹر کے پاس لے کرگئے اور وہاں جاکر بڑی مشکل سے اس کی حالت سنبھلی‘ جب اس کی طبیعت خراب تھی اس وقت بھی صرف یہی کہہ رہا تھا میں نوکری نہیں کرنا چاہتا اس لیے میں نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔ ہمیں کسی نے بتایا کہ اس کو کسی نے بہکایا ہے۔ خدارا ہمیں کوئی وظیفہ بتائیں کہ میرا بھائی نوکری چھوڑنے کا خیال دل سے نکال دے اور پہلے کی طرح خوشی خوشی دفتر جایا کرے۔ (ایک بہن‘ کراچی)
جواب: آپ تمام گھر والے نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد ایک سو ایک بار

ڑھ کر بھائی کے دل کا تصور کرکے اس کے دل پر دم کردیا کریں۔اگر بھائی خود یہ عمل کرسکے تو اور بھی بہتر ہے ۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی اس کے دل سے منفی اور پریشان کن خیالات کا خاتمہ ہوجائے گا۔
کمزوری نظر دور: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر صرف 16 سال ہے‘ میری دور کی نظر بے حد کمزور ہے‘ عینک کا نمبر 4.5 ہے‘ عینک سے چھٹکارے کوئی آزمودہ ٹوٹکہ اور وظیفہ بتادیں‘ جس سے میری نظر بھی ٹھیک ہوجائے اور عینک بھی اتر جائے اور دوسرا یہ کہ میں بہت زیادہ کمزور ہوں اور اس کا بھی کوئی اچھا سا ٹوٹکہ بتادیں۔ (رانا ریحان‘ بھکر)
جواب: ٹھیک دوپہر کے وقت جس کو زوال کا وقت کہتے ہیں باوضو بیٹھ کر یَارَحْمٰنُ اکتالیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس پانی میں سلائی تر کرکے سات سات سلائیاں دکھتی آنکھ میں ڈالیں اور اسے تین دن تک لگائیں انشاء اللہ آرام ہوگا۔ اس کے علاوہ گیارہ دن سورۃ العصر تین مرتبہ پڑھ کر سرمہ پر دم کریں صبح و شام آنکھوں میں لگائیں انشاء اللہ نظر بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ آپ عبقری دواخانہ کی’’روشن دماغ‘‘ اور ’’اکسیرالبدن‘‘ چند ہفتے چند مہینے متواتر استعمال کریں۔موسمی پھل‘ مکھن‘ دودھ‘ دہی کا زیادہ استعمال کریں۔ صبح کی سیر کو معمول بنالیں۔
کالے جادو کا ڈسا خاندان: عرصہ بائیس سال سے جادو کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں‘ اس کالے علم نے ہمیں مالی‘ جسمانی‘ روحانی‘ بچوں کی تعلیم میں بہت تباہی دی‘ مگر اللہ پاک کی مدد شامل حال رہی کہ ہماری جانیں ابھی تک سلامت ہیں۔ مجھے پہلے سب کچھ نظر آتا تھا مگر ان ظالموں نے جادو کےذریعے میری نظر بند کردی‘ پھرمیری اور میرے بچوں کی خوب تباہی لگائی‘اب جو پڑھائی میرے اوپر آرہی ہے وہ میرے جسم کی طاقت کھینچ رہی ہے‘ میں بےبس ہوجاتی ہوں‘ ایک بیماری جاتی نہیں دوسری آجاتی ہے۔ خدارا ہمیں کچھ بتائیں بہت تباہی دیکھ لی ‘ سکون چاہتی ہوں۔ (روبی سلطانہ‘ لاہور)
جواب:آپ تمام گھر والے روزانہ درود تنجینا 313بار پڑھیے۔ میرا بار بار کا تجربہ ہے کہ جب بھی کسی مشکل میں مبتلا فرد نے اس وظیفے کو پڑھا اور اگر تمام گھر والے مستقل مزاجی سے اعتماد سے اور یکسوئی سے پڑھیں تو جلدی اور دائمی فائدہ ہوتا ہے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ اس وظیفے کو مستقل مزاجی سے 90دن پڑھیں۔ گھبرائیں نہ بلکہ توجہ اوردھیا ن سے پڑھیں ۔
میاں بیوی میں محبت اور دیگر مسائل کیلئے: میری عمر40 سال اور میرے تین بچے ہیں‘ میں جاب کرتی ہوں‘ تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد بہت سے مسائل شروع ہوگئے‘ جن میںایک بلڈپریشر بھی تھا‘ پھر مجھےڈیپریشن ہوگیا‘ ڈیپریشن کی ادویات کھانا شروع کیں تو کچھ آرام ملا‘ مگر جب تک دوائی نہ کھالوں سکون نہیں ملتا۔ ورزش نہیں کرسکتی‘ وزن بڑھتا جارہا ہے‘میرے جسم پر چھوٹے چھوٹے موہکے بن گئے ہیں‘ رنگ بہت گورا تھا اب خراب ہورہاان سب کے علاوہ میاں بیوی کی آپس میں صلح رہے اورکبھی لڑائی نہ ہو اس کیلئے بھی کوئی وظیفہ بتادیں۔ (پوشیدہ)
جوا ب :سورئہ حشر کی آیت نمبر 22 اور 23 روزانہ گیا رہ بار پڑھ کر، پانی پر دم کر کےشوہرکو پلا ئیں اور یہی آیات نما ز فجر اور نماز عشاء کے بعد سب گھر والے چار چار بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے خیر و برکت کی دعا مانگیں اور ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں ۔عبقری دواخانہ کی سکون افزا چند ہفتے‘ چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔
کوئی وظیفہ بتادیں کہ نمبر اچھے آئیں: میری آپ سے تہہ دل سے گزارش ہے کہ آپ میرے والدین کی صحت‘ میرے بہن بھائیوں کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کریں اور میں نے تھرڈ ایئر کے پیپرز دئیے ہیں‘ مجھے کوئی وظیفہ پڑھنے کیلئے بتادیں کہ میرے اچھے نمبرز آئیں۔ (تابعدار بیٹی‘ لاہور)
جواب: آپ خود اور بہن بھائیوں کی کامیابی اور ذہنی قابلیت بڑھانے کیلئے بطور روحانی علاج صبح و شام اکتالیس مرتبہ سورۂ البقرہ کی آیت

اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل سپون شہد پر دم کرکے پئیں ۔ وضو بے وضو کثرت سے یَا عَلِیْمُ کا ورد کرتے رہا کریں ان شاء اللہ اس سے آپ کو بہت سکون اور اس کیفیت سے نجات ملے گی ۔ان شاء اللہ درج بالا وظیفے کی بدولت آپ کی ذہنی قابلیت بھی بڑھے گی اور امتحانات میں اچھے نمبرز سے کامیابی بھی حاصل ہوگی۔
میرے کپڑے کوئی کاٹ ڈالتا ہے: میرا مسئلہ یہ ہے کہ ایک صبح تقریباً 9 بجے کے قریب میں سورہی تھی اور آدھی نیند میں تھی تو میں نے اپنے سیدھے ہاتھ کی طرف کسی کو کھڑا ہوا دیکھا جس نے میرے سر پر ہاتھ رکھا پھر اس کے بعد اس نے اپنی دو انگلیاں میری آنکھوں پر رکھیں اور ہٹالی اس کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ میرے سر میں گرمائش ہونے لگی ہے جو کہ سینے کی طرف جاتی ہوئی محسوس ہوئی تو اسی وقت میں پوری طرح سے ہوش میں آگئی‘ تو میں اسی جگہ پر دیکھ رہی تھی اور وہاں کوئی نہیں تھا‘ کئی بار شام کے وقت میں نے محسوس کیا کسی کو بیٹھتے ہوئے‘ کسی کو جاتے ہوئے‘ ایک خاص بات کہ میں رات کو کپڑے بدل کر سوتی ہوں اور صبح مجھے وہ کپڑے پھٹے ہوئے ملتے ہیں‘ اللہ کا کرم ہے نماز کی پابند ہوں ۔ میں بہت پریشان ہوں میں نہیں جانتی کہ معاملات کیا ہیں‘ آپ بتائیں۔ (پوشیدہ‘ خانیوال)
جواب:آپ صبح و شام اول وآخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ گیارہ تسبیح اسم الٰہی یَاقَہَّارُ پڑھا کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے جملہ مسائل حل ہوجائیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 583 reviews.