Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پیدل چلیے! صحت‘ لطف اور سکون کیلئے

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

مریض اٹھنے بیٹھنے سے قاصر ہو جاتا ہے، رات بھر درد کے باعث کراہتا ہے ۔ فالج جیسی صورت میں مبتلا ہو کر چارپائی سے لگ جاتا ہے‘ ان علامات سے نبرد آزما ہونے کیلئے اپنے کار آمد تجربہ شدہ نسخہ جات سے قارئین کرام کو مطلع کرنا ضروری سمجھتا ہوں

ٹانگوں کے درد کا مسئلہ پاکستان میں بچوں ، جوان اور بوڑھے اصحاب کے لئے انتہائی پریشان کن صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ اگر صورت حال اسی طرح تیزی سے پھیلتی رہی اور اس مرض کا مدوا جلد نہ ہو سکا تو نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں لاکھوں افراد اس کے ہاتھوں چلنے پھرنے سے معذور ہو سکتے ہیں ۔ اٹھنے بیٹھنے میں دقت ، کمر درد، جوڑوں کے درد اور ٹخنوں ، ایڑیوں ، پنڈلیوں کے درد کا علاج صحیح تشخیص کے بغیر ممکن ہی نہیں ، طب اسلامی، آیورویدک اور قانون مفرد اعضاء سے منسلک طبیب حضرات آج بھی نبض کے ذریعے صحیح تشخیص کر کے اور مناسب غذا تجویز کرنے کے ساتھ ساتھ بروقت مزاج کے مطابق ادویہ کھلاکر بےشمار لوگو ں کو اس معذور کردینے والے مرض سے چھٹکارا دلانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اگر اس مرض کا علاج اصولوں کے تحت کیا جائے تو مریض تکلیف اٹھائے بغیر تحجر المفاصل ، فالج، لقوہ ، عرق النساء ،نقرس، وجع المفاصل اور وجع الورک سےمستقل نجات پا سکتے ہیں۔ مرض ذیابیطس میں گھٹنوں ، جوڑوں اور ٹانگوں کا درد جسم میں سردی تری کے باعث پیدا ہوتا ہے ۔ اس طرح شوگر کے مریضوں میں دماغی تحریک کے باعث کبھی بلغمی مادوں کا جسم میں رک جانا متعفن ہونا یا ضرورت سے زیادہ بلغمی مادوں کا جسم سے اخراج حرارت غریزی کی کمی کا باعث بنتا ہے جس سے درد، سوزش ورم وغیرہ ہو جاتا ہے ۔ گاہے پنڈلیوں میں اعصابی نسوں کے خلیوں میں مسلمل تبدیلیوں سے کینسر تک نوبت آجانے کے باوجود مریض اور معالج لا علم رہتے ہیں‘ علامت جب انتہائی خطرناک صورت اختیار کرتی ہے مریض کی ٹانگوں پر چنبل ،خارش ، پھوڑے ،رسولی اور کاربنکل نکلنے سے مریض اٹھنے بیٹھنے سے قاصر ہو جاتا ہے، رات بھر درد کے باعث کراہتا ہے ۔ فالج جیسی صورت میں مبتلا ہو کر چارپائی سے لگ جاتا ہے‘ ان علامات سے نبزد آزما ہونے کیلئے اپنے کار آمد تجربہ شدہ نسخہ جات سے قارئین کرام کو مطلع کرنا ضروری سمجھتا ہوں تاکہ وہ ایسے مریضوں کا کامیاب علاج کرکے خدمت خلق کرسکیں ۔
حب منور:مزاج خشک سرد، آملہ، مغز کرنجوا، افسنتین، ہیراکسیس ، چرائتہ نیپالی، رائی، کا کڑا سنگھی، دار چینی ، لونگ نمولی نیم ، اذراقی مدبر، سلاجیت اصلی، کلونجی ، مصبر ۔ شنگرف کا کشتہ، ہموزن لیں۔ تمام اشیاء سفوف بنا کر گوند کیکر حسب ضرورت کی مدد سے نخودی گولیاں بنالیں ، مقدار خوراک: 2تا4گولی دن میں 3بار ہمراہ گرم پانی یا قہوہ سبز چائے یا لونگ دار چینی مریض کو استعمال کرائیں ، نزلہ زکام ، بلغمی ، درد، پنڈلیوں ، کمر ،جوڑوں میں درد ، شوگر یا سردی کے باعث جکڑے ہوئے مریضوں میں سے متعفن بلغی رطوبت خارج کر کے آرام دیتی ہے ۔ وزن کم کرنے، عضلات میں  شدید درد ، بھوک میں کمی ، خون کی کمی دور کردیتی ہے ، ٹانگو ں میں پسینہ لا کردوران خون تیز کرکے پھوڑے پھنسیوں کاربنکل اورایڑیوں کے درد کےلئے بھی مجرب نسخہ ہے کچھ عرصہ کا استعمال شوگر کے مریضوں کو قدرتی شکر ( جو کہ فروٹ میں ہوتی ہے ) کھانے سے مرض ذیابیطس سادہ یا خونی میں اضافہ کا باعث نہیں بنتی اور لبلبہ وجگر کا فعل درست ہو جاتا ہے۔ تمام سردی کے درد چلنے پھرنے،حرکت کرنے نیز ٹکور کرنے سے اور خشک گرم ماحول میں درست رہتے ہیں ۔
حسب نقرس :(خشکی ) ہوا کے باعث، تیزابیت اور سود اوی مادوں کے متعفن ہونے والے دردوں مثلاََ گنٹھیا، نقرس، وجع المقاصل، تحجر المفاصل ، کینسر، جڑدار پھوڑے پھنسی حرکت کرنے سے اور دبانے سے دردوں میں شدید اضافہ ہونے والے مریضوں کے لئے کامیاب نسخہ درج ہے ۔ لونگ ، دار چینی، جاوتری، مغز جائفل ، حرمل، مصبر، کشتہ بارہ سنگھا، حنظل ہموزن لیکر گوند کیکر یا کوار گندل کے رس میں گوندھ کر نخودی گولیاں بنالیں ۔مزاج خشک گرم ہے ۔ 2سے 3گولی ہر روز 3بار ہمراہ قہوہ اجوائن، تیز پات پلائیں۔
پیدل چلئے (ورزش)صحت و لطف کے لئے
ایک طبی ماہر کے مطابق انسانی جسم چلنے کے لئے بناہے دوڑنے کے لئے نہیں ۔ چالیس سال کی عمر کے بعد جاگنگ پیروں کے لئے مضرت رساں ثابت ہو سکتی ہے ۔ اس کے دوران ان پر جسم کا وزن تین گنا زیادہ پڑنے لگتا ہے ۔ پیدل چلنے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کے دوران انسانی ذہن پر سکون اور پر امید اور عزم سے بھرپور رہتاہے ۔
’’زندگی کے لئے محض تیز رفتاری ہی ضروری نہیں ہے اور بھی بہت سے کام کرنے کے ہوتے ہیں ‘‘ ۔ یہ بات گاندھی نے کہی تھی۔ آج غور کیجئے تو اندازہ ہوتاہے کہ آمدورفت کے لئے گاڑیوں کی سہولت نے بے شک ہمیں تیز رفتار بنا دیا، لیکن دوسری طرف صحت کے میدان میں ہم پیچھے ہوتے جارہے ہیں ۔ پیدل چلنے والے عمومی صحت کے علاوہ خاص طور پر قلب کی صحت مندی کا زیادہ لطف اٹھاتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ امریکہ جیسے ملک میں جہاں تقریباََ ہر شخص موٹر نشین ہوتا تھااب لوگ پیدل چلنے کی ورزش تیزی سے اختیار کررہے ہیں ، اس وقت شمالی امریکہ میں بحالی و برقراری صحت کے لئے پیدل چلنے والوں کی تعداد 60ملین ہے اور یہ سب معترف ہیں کہ اس ورزش کی وجہ سے وہ گوناگوں فوائد سے بہرور ہو رہے ہیں ۔ ترقی یافتہ ملکوں نے تو موٹر نشینی کا سہارالے کر پیدل چلنا بھلا دیا تھا ، لیکن بہت کم ترقی یا فتہ ملکوں میں بھی کہ جہاں پیدل چلنا ضروری اور لازمی ہے لوگوں کی اکثریت اس سے کتراتی ہے روزانہ کا مشاہدہ ہے کہ اب لوگ ایک اسٹاپ سے دوسرے اسٹاپ تک چلنے کی بجائے ، بس، موٹر، موٹر سائیکل ،رکشہ اور ٹیکسی کا سہارا لیتے ہیں صحت و توانائی کے اس فن کو ترقی یافتہ ملکوں نے بھلا کر پچھلے بیس سال میں موٹا پے ،ذیابیطس، قلب و شرائن کے مرض ، فالج ، سرطان، اور متعدد پریشانیوں کی سوغات وصول کی ہے ۔ ان امراض کی شدت اور وسیع تباہ کاریوں کے بعد انہیں احساس ہوا ہے کہ موٹر نشینی ہر گز معاون صحت ثابت نہیں ہوتی ۔امراض قلب کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پیدل چلنے کی عادت ترک نہ کریں۔ صحت و قلب کا راز دو پیروں کے استعمال میں ہے اس وقت ان کی یہ صدا آواز بہ صحرا ثابت ہوئی تھی ، لیکن اب اس سلسلے میں چالیس سے زیادہ جو سائنسی مطالعات ہوئے ہیں ان سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ توانا اور صحت مند جسم کے لئے پیدل چلنا بے حد مفید ہے۔ ان مطالعات میں افریقہ کےمسائی گلہ بانوں سے لے کر فن لینڈکے لکڑ ہاروں تک کو شامل رکھا گیا ہے ۔ ان مطالعات سے ثابت ہو گیا ہے کہ جسمانی محنت مشقت و سرگرمی سے صحت مستحکم ہوتی ہے ۔ ایک امریکی ڈاکٹر جیمز ایم۔رپ کے مطابق دنیا بھر میں اس سلسلے میں ریسرچ ہوئی ہیں ان سے یہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ ورزش محض زور آزمائی کانام نہیں ہے بلکہ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ باقاعدگی اور تواتر کے ساتھ کی جائے ۔ اگر کوئی شخص باقاعدگی سے ورزش جاری رکھے تو اسے یقیناََ فائدہ ہو گا اور اس لحا ظ سے پیدل چلنا ہی ایک ایسی ورزش ہے جو زندگی بھر تواتر اورآسانی کے ساتھ کی جاسکتی ہے ، وزن کو کم کرنے کے لئے کم کوری کے ساتھ ساتھ پیدل چلنا لازمی ہے ۔ ان حقائق کی بناء پرترقی یافتہ ممالک میں پیدل چلنے کا شوق بڑھتا جا رہا ہے۔
۱۹۸۳ءمیں ۵۵ لاکھ امریکی صبح وشام پیدل چلنے کی مشق کررہے تھے ۱۹۸۵ء میں یہ تعداد ۶۳ بلین تک جا پہنچی اور اس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی یونیورسٹیوں کے ۱۶ ہزار طلبہ کے مطالعہ سے انکشاف ہوا ہے کہ ہر ہفتے ایک سے ساتھ گھنٹوں کی سخت جسمانی سرگرمی میں مصروف طالب علم، ورزش نہ کرنے والے طلبہ کےمقابلے میں حملہ قلب سے زیادہ محفوظ رہتے ہیں ایسے ہی ایک اور مطالعے کے مطابق ۸۰ سال کی عمر مین باقاعدہ ورزش کی عادت ڈالنے والے افراد اپنی زندگی میں ایک سے دو سال کا اضافہ کر سکتے ہیں اس طرح ہر ہفتہ۹میل چلنے والے افراد میں عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے خطرے میں ۲۱فیصد کمی ہو جاتی ہے بلکہ لفٹکے بجائے سیڑھیاں استعمال کرنے والے بھی فائدہ میں رہتے ہیں ۔ پیدل چلنے کے فوائد انفرادی ہی نہیں اجتماعی بھی ہیں ، امریکہ میں پیدل چلنے والوں کی انجمن کے ملک بھر میں قیام کی وجہ سے لاکھوں ڈالر کی رقم فلاحی کاموں کے لئے جمع ہونے لگی ہے ۱۹۹۰ءمیں ساتھ لاکھ تیس ہزار پیدل چلنے والوں نے ’’ مارچ اوف ڈائمز‘‘ نامی ایک تحریک کے ذریعے بچوں کی صحت کی بہتری کے لئے ۵۳ملین ڈالر جمع کیے تھے ۔ اسی طرح ایسی ہی ایک تحریک کے ذریعے سے پیدل چلنے والوں نے ۵۱ ملین ڈالر کی رقم جمع کی جیسا کہ آپ پڑھ چکے ہیں پیدل چلنے کی تحریک گزشتہ ۲۰ سال سے امریکہ میں مقبول ہو رہی ہے ، چنانچہ اسی کے ساتھ ساتھ اجتماعی بھلائیوں کا سامان بھی ہو رہا ہے ۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 462 reviews.