محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور آپ کے گزشتہ کئی سال مسلسل سن رہی ہوں۔ درس میں بتائے جانے والے چھوٹے چھوٹے اعمال نے میں بڑے بڑے مسائل حل کیے۔ درس میں ہونے والا اسم اعظم کا ذکر اور اس کے بعد ہونے والی دعا بڑی پرتاثیر ہوتی ہے‘ درس میں ایک مرتبہ آپ نے وضو کی دعا بتائی تھی‘ میں نے ہر وضو سے پہلی اور وضو کے دوران وہ دعا پڑھنا شروع کردی‘ الحمدللہ! درس میں آنے‘ اسم اعظم کی دعا میں شامل ہونے اور وضو والی دعا پڑھنے کی برکت سے میرا سکیل جو کہ پہلے سات تھا اب الحمدللہ 16 ہوگیا ہے۔ بہت سے لوگوں کو اب بھی یقین نہیں آتا بلکہ بعض اوقات تو مجھے بھی یقین نہیں آتا کہ یہ سب کیسے ہوگا؟ مگر یہ سچ ہے اورآج میں 16ویں گریڈ کے ملازمہ ہوں۔ الحمدللہ! مجھے جو بھی ملا درس میں آنے سے ملا۔درس کی برکات میں جاگتی آنکھوں سے دیکھتی ہوں۔ وضو کے درمیان پڑھنے والی دعا یہ ہے
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں