Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پوشیدہ امراض میں مبتلا صرف سنگھاڑا استعمال کریں

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

سنگھاڑا گرم طبیعت والے نوجوانوں کے گردوں کی طاقت اور ان کے اوپر چربی پیدا کرتا ہے۔ خون کے جوش اور دل کی گرمی کو دور کرتا ہے‘ مسوڑھوں کو مضبوط اور ان سے خون جاری ہونے سے روکتا ہے

سردیوں میں سنگھاڑے بازار میں آجاتے ہیں‘ ہمارے خالق کی کس قدر مہربانی ہے کہ اس نے سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے جسم میں روغنی اجزاء پیدا کرنے کا انتظام فرمایا جو ندی نالوں میں سنگھاڑا کی بیل پیدا کی۔ اس کو یہ نام اس وجہ سے ملا کہ اس کے پھل میں اوپر کے چھلکے میں دونوں طرف سینگ کی طرح کانٹے ہوتے ہیں۔ غریب اور مزدور طبقہ کے جسم میں گھی اور مکھن کی کمی سستے داموں پوری کرنے کیلئے یونانی حکیموںنے اسے جوش دے کر اس کی سفید رنگ برفی اور پیڑوں سے زیادہ غذائیت سے بھرپور مغزگریاں صدیوں پہلے بازاروں میں فروخت کرنے کا رواج دیا‘ تازہ سنگھاڑا ٹھنڈا اور ترمزاج رکھتا ہے‘ خشک مغز بازاروں میں ملتا ہے اور حکیم صاحبان اسے اپنی داوؤں میں استعمال کرتے ہیں۔ سنگھاڑا سرد اور خشک طبیعت رکھتا ہے‘ اس کے آدھ پاؤ مغز میں ایک پاؤ دودھ کے برابر کیلشیم اور چکنائی کے اجزاء ہوتے ہیں۔ ایک پاؤ اس کی تازہ ابلی ہوئی گریاں کھانے سے دو روٹیوں کی غذائیت حاصل ہوتی ہے‘ معدہ اس کو 3 یا 4 گھنٹوں میں ہضم کرلیتا ہے۔ جوان اور گرم طبیعت والے مرد اور عورتوں میں یہ جلد ہضم ہوجاتا ہے ۔ سرد اور بلغمی بوڑھے طبیعت والے اس کو دیر سے ہضم کرتے ہیں۔
آج کل معاشرے میں نت نئے فیشن میں پڑنے و الے لڑکے اور لڑکیاں جو بدن کھوکھلا کرنے والی رطوبتوں کے خارج ہونے سے رنگ زرد‘ جسم گرم‘ ہاتھ پاؤں جلنے اور دماغی کمزوری کی شکایت کرتے پھرتے ہیں ان کیلئے روزانہ 5 سے 7 دانے ابلے ہوئے سنگھاڑوں کا ناشتہ کرنا بہت مفید حیاتین بھری غذا اور دوا ہے۔ سنگھاڑا گرم طبیعت والے نوجوانوں کے گردوں کی طاقت اور ان کے اوپر چربی پیدا کرتا ہے۔ خون کے جوش اور دل کی گرمی کو دور کرتا ہے‘ مسوڑھوں کو مضبوط اور ان سے خون جاری ہونے سے روکتا ہے۔ جب معدہ غذا ہضم نہ کرے اور بدہضمی سے خوراک دستوں کے ذریعے نکلتی ہو تو ایک سے تین تولے سنگھاڑے کا آٹا ایک پاؤ دودھ میں حلوہ بنا کر شکر سے میٹھا کرکے غذا کی جگہ صبح و شام چند روز استعمال کرنے سے دست بند اور انتڑیوں میں طاقت آجاتی ہے۔ پرانے حکیموں نے اس کے حلوے کا استعمال بھگندر کیلئے بہت مفید پایا ہے۔
جب بدن کے کسی حصے میں یاپورے بدن میں سوزش اور آگ لگنے کی وجہ سے جلن ہورہی ہو تو سنگھاڑے کی بیل دہی میں ملا کر پیس کر لیپ کرنے سے فوری سکون آجاتا ہے۔ خشک سنگھاڑا پیس کر لیموں کے رس میں مل کر داد والی جگہ چند مرتبہ لگانے سے داد کو فائدہ ہوجاتا ہے۔
جن عورتوں کو ماہواری کی زیارتی رہتی ہو ان کو اس کے آٹے کی روٹی پکا کر چند روز استعمال کرانے سے رحم طاقتور اور خون گاڑھا ہوکر زیادتی بند ہوجاتی ہے۔
آج کل نوجوان نسل پیشاب کی زیادتی کی وجہ سے پریشان ہے ایسے نوجوان مرد اور عورتوں کو دو تولے تک اس کا آٹا چند روز صبح پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کرانا چاہیے تو پیشاب کی زیادتی رک جاتی ہے۔
ہمارے خاندان میں جسمانی طاقت بحال کرنے کیلئے گولیاں بنائی جاتی ہیں جن میں دو تولے خشک سنگھاڑا‘ دو تولے طباشیر اصلی اور چھ ماشہ سنکھیا سفید پیس کر کھرل میں ڈال کر ڈیڑھ سو لیموں درمیانے کا پانی تھوڑا تھوڑا ڈال کر کھرل کرتے کرتے جب مہینہ دو مہینہ میں ڈیڑھ سو لیموں کا رس جذب ہوجائے تو اس میں تین تین ماشہ موتی سچے‘ کستوری‘ زعفران‘ عنبر اور سونے چاندی کا کشتہ ملا کر اور 25لیموں کا رس کھرل میں جذب کرکے گولیاں باجرے یا مسور کی دال کے برابر بنالیں۔ ایک گولی روزانہ گرم دودھ سے لیں ۔ طبیعت کے مطابق دوائی میں کمی بیشی کرسکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 116 reviews.