Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بے مثال طاقت کا لاجواب بارہا کا آزمودہ نسخہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک نسخہ حاضر خدمت ہے جو کہ ماہنامہ عبقری میں پہلے بھی چھپ چکا ہے اور میں نے بنا کر خود بھی استعمال کیا اور کئی دوستوںکو بھی بتایا۔الحمدللہ ہمارا بارہا کا آزمودہ ہے اور جس کو بھی بتایا وہ آج بھی دعاؤں میں یاد رکھتا ہے۔ نسخہ اور اس کے فوائد درج ذیل ہیں:۔ ھوالشافی: ثعلب مصری ایرانی ایک چھٹانک‘ سفید موصلی انڈین آدھ چھٹانک‘ کالی موصلی انڈین آدھ چھٹانک‘سبز الائچی آدھ چھٹانک۔ ان سب کو اچھی طرح پیس لیں اور آدھ چمچ نہار منہ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔یہ دوائی مسلسل ایک ہفتہ کھانی ہے اور پھر ایک ہفتہ ناغہ کرنا ہے‘پھر ایک ہفتہ استعمال کرنی ہے اور پھر ایک ہفتہ دوائی سے ناغہ کرنا ہے۔ اسی  طرح تین ہفتے کھانی ہے اور تین ہفتے ناغہ کرنا ہے۔ اس دوائی کے بہت زیادہ فوائد ہیں مثلاًنوجوانوں کے تمام پوشیدہ مسائل‘ طاقت خوب پیدا کرے۔رنگ سرخ و سپید بناتا ہے۔ شادی شدہ اور غیرشادی شدہ کمزور حضرات کیلئے میں نے آج تک اس سے مفید نسخہ نہیں دیکھا۔ جس نے بھی بتائی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کیا اس کے تمام پوشیدہ امراض ختم ہوئے۔ہونٹ گلاب کی پنکھڑیاں بنانے کا ٹوٹکہ: گلاب کی پتیاں ایک پاؤ‘ دودھ ایک کپ‘ گلاب کی پتیوں کو دودھ کے کپ میں ڈال دیں‘ دو دن بعد‘ گلاب کی پتیوں کو ہونٹوں پر لگائیں‘ چند دن لگانے کے بعد آپ کے ہونٹ گلاب کی پنکھڑیوں کی طرح نرم و نازک اور لال ہوجائیں گے۔ (عمیر انعام الٰہی‘ فیصل آباد)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 256 reviews.