پہاڑی علاقوں میں اکثر لوگ اس کے پتوں کو توڑ کر‘ کوٹ کر‘ نمک مرچ ڈال کر آٹے کی ایک کچی پتلی روٹی بنا کر اس پر تہہ جما کر دوسری روٹی اوپر رکھ کر خوب دبا کر توے پر گھی ڈال کر پراٹھے کی طرح پکاتے ہیں‘
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا جتنا شکرکیا جائے کم ہے‘ موسم سرما کی آمد ہے‘ اس میں اللہ تعالیٰ نے پھل‘ فروٹ اور سبزیاں وغیرہ اسی موسم کی مناسبت سے پیدا فرمادی ہیں تاکہ انسان انہیں کھا کر نہ صرف پیٹ بھرسکے بلکہ مختلف امراض کا بھی گھر بیٹھے خود ہی علاج کرسکے۔ سردیوں میں ویسے تو ہر سبزی ہی باکمال ہے مگر آج جس کا ذکر کررہا ہوں جو ہے ’’مولی‘‘۔ مولی زود ہضم اور طاقتور غذا ہے‘ سردیوں میں اس کی ترکاری بنا کر بہت شوق سے کھائی جاتی ہے۔ اسے نہار منہ اور کھانے سے قبل نہیں کھانا چاہیے‘ گردہ مثانہ کی پتھری توڑتی ہے‘ جگر کے سدے کھولتی ہے‘ اس کے ساتھ پھلیاں بھی لگتی ہیں جس کو مونگرے کہا جاتا ہے اور جب مونگرے پک جاتے ہیں تو ان کے اندر تخم نکال لیے جاتے ہیں جن کو عام طور پر تخم مولی کہا جاتا ہے‘ مونگروں کی ترکاری بھی پکائی جاتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں اکثر لوگ اس کے پتوں کو توڑ کر‘ کوٹ کر‘ نمک مرچ ڈال کر آٹے کی ایک کچی پتلی روٹی بنا کر اس پر تہہ جما کر دوسری روٹی اوپر رکھ کر خوب دبا کر توے پر گھی ڈال کر پراٹھے کی طرح پکاتے ہیں‘ جو انتہائی لذیذ اور فائدہ میں بے نظیر ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں مولی جو میٹھی ہو وہ اچھی سمجھی جاتی ہے مگر حقیقت میں کڑوی مولی بہت فائدہ مند ہوتی ہے‘ اکثر لوگ مولی خرید کر ان کے پتے توڑ کر سبزی فروشوں کی دکان پر بھی پھینک جاتے ہیں جو بعد میں حیوانات کے کام یا گل سڑ جاتے ہیں مولی کے پتوں کا پانی نکال کر حکماء جگر کے ورم‘ آنتوں اور گردوں کی سوجن دور کرنے کیلئے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ حکیم محمد عبداللہ نے اپنی ایک کتاب میں یرقان کیلئے مولی کے پتوں کا پانی ایک گلاس میں شکر ملا کر نہار منہ پینا بہت مجرب بتایا ہے۔ ایک مرتبہ بندہ ناچیز نے ایک غریب مریض کو اس کا استعمال دس دنوں کیلئے بتایا‘ یقین کریں بارہویں دن وہ میرے پاس آیا‘ بڑا خوش تھا‘ ایک کاغذ کی پڑیا کھولی اور بتایا کہ اس کے استعمال سے میری گردہ کی پتھریاں نکل گئیں۔ پتھریاں آپ کو دکھانے کیلئے لایا ہوں۔ مولی پیٹ میں جاکر ہوا زیادہ بناتی ہے‘ پیٹ میں موجود بوجھل کرنے والی ہوا‘ گیس اور ریح کو ڈکاروں کے ذریعہ بدن سے نکال کر چستی اور ہلکا پن دور کرتی ہے۔
مولی کھانے والے کا جسم کبھی موٹا اور پھولا ہوا نہیں ہوگا۔ جن مریضوں کا پیٹ خراب ہو اور بدن پھولا ہوا ہو ہاتھ پاؤں سست رہتے ہوں‘ پیٹ پر ہاتھ رکھنے سے گڑگڑ کی آوازیں آئیں گردوں کے مقام پر درد محسوس ہو یا پیشاب کی رکاوٹ ہو یا پتھری وغیرہ ہو وہ مولی کے نرم پتوں کو ضرور چند دن استعمال میں لائیں اور سوفیصد یقینی شفاء پائیں۔ مولی چار تولہ سے چھ تولہ تک کھائیں یہ جگر اور گردے صاف کرنے کی قدرتی خوراکی دوا ہے۔ (نصیراحمد‘ ایبٹ آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں