محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس رسالے کی تو ہر بات ہی نرالی‘ جو صفحہ دیکھو اس میں سے خیر ہی خیر پھوٹتی ہے۔ مجھے اس شمارے سے بہت فیض ملا ہے۔ ابھی گزشتہ دنوں میں کمر درد سے تڑپ رہی تھی‘ شہر کے بڑے بڑے ڈاکٹرز کے پاس اپوائنمنٹ لے کر ملاقات کی‘ مہنگے مہنگے انجکشن لگوائے مگر درد تھی کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ ہروقت عبقری کے چند میگزین ہم تینوں بہنوں کے سرہانے پڑے ہوتے ہیں تو یونہی میں بیٹھی ہوئی تھی تو پنکھے کی ہوا کے ساتھ میگزین کے صفحات پلٹ رہے تھے (میں اپنے موبائل سے درس سن رہی تھی) تو ایک صفحے پر میری نظر پڑی کہ کسی نے لکھا تھا کہ میں نے امتحان میں کامیابی کی نیت سے درس سننا شروع کیا تو میں امتحان میں فسٹ پوزیشن کے ساتھ کامیاب ہوا۔ تو میرے دل میں اچانک خیال آیا کہ میں تو درس سن ہی رہی ہوں تو کیوں نہ کمر درد سے نجات کی نیت سے سن لوں تو نیت کرلی کہ میں یہ درس اپنی شفاء کی نیت سے سن رہی ہوں اور میں حیران رہ گئی اسی دن کمر کی تکلیف کم ہونا شروع ہوگئی پھر میں نے کوئی میڈیسن نہیں لی‘ نہ کوئی انجکشن لگوایا اور اللہ کا کرم ہے درد سے تقریباً نجات مل گئی ہے‘ اب میں گھر کے کام کاج بھی کرتی ہوں کبھی کوئی پریشانی اب نہیں ہوئی۔اس کے علاوہ عبقری شمارہ میں میں نے وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پینے کے کرشمات پڑھے تھے میں اپنے ہونٹوں کی رنگت صاف کرنے کی نیت سے ہر وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پیتی ہوں‘ اس کے علاوہ وضو کرنے کے بعد مسواک اپنی آنکھوں پر آنکھوں کو خوبصورت بنانے کی نیت سے پھیرتی ہوں کیونکہ میرے منگیتر کو خوبصورت انکھیں بہت پسند ہیں۔ مزید ہر نماز کے بعد گیارہ بار یَامَتِیْنُ پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کراپنی آنکھوں پر پھیرتی ہوں جس کی برکت سے میری آنکھیں روشن اور پلکیں بڑھ گئی اور انتہائی خوبصورت ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ اسی رسالہ سے دیکھ کر ہی میں نے روحانی بیڈ ٹی کا عمل شروع کیا یعنی صبح بستر سے اٹھنے سے پہلے گیارہ مرتبہ اعوذ باللہ امن الشیطن الرجیم اور لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم گیارہ مرتبہ پڑھتی ہوں‘ اس عمل کی برکت سے مجھے گندے خواب نہیں آتے۔ اس کے علاوہ ہم سب گھر والے حفاظت والے اعمال‘ مسنون دعائیں اور صدقہ وغیرہ بھی کرتے ہیں اس کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں