Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دکھی بہن بھائی اپنی جائز مرادیں پالیں!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

گیارہ دن کے اندر اندر ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے آج تک جس کو بھی بتایا اس کے گیارہ یا اکیس دن کے اندر اندر مسائل حل ہونا شروع ہوگئے۔ آپ کم از کم 21 دن بلاناغہ یہ عمل کریں۔ خواتین مخصوص ایام یا ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں بھی پڑھ سکتی ہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین عبقری کیلئے ایک مجرب وظیفہ تحریر کررہا ہوں تاکہ دکھی بہن بھائی اپنی جائز مرادیں پاسکیں۔ یہ وظیفہ ایک متقی بزرگ نے عطا کیا تھا‘ میں نے خود بھی آزمایا اور کئی دکھی لوگوں کو بھی بتایا جس کو بھی بتایا اور اس نے کیا تو بفضل خدا غیب سے مدد ہوئی۔  ہر نماز کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ تین سو مرتبہ

پڑھیں اور خوب توجہ انکساری کے ساتھ دعا مانگیں۔ گیارہ دن کے اندر اندر ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے آج تک جس کو بھی بتایا اس کے گیارہ یا اکیس دن کے اندر اندر مسائل حل ہونا شروع ہوگئے۔ آپ کم از کم 21 دن بلاناغہ یہ عمل کریں۔ خواتین مخصوص ایام یا ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں بھی پڑھ سکتی ہیں۔ اس وظیفہ کی اجازت عام ہے‘ ہر جائز مراد کیلئے پڑھ سکتے ہیں۔ (جمشید حیات‘ اٹک)
ہر بیماری کے سات روحانی ایٹم بم
ہر مریض پر سات باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے ساتھ سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کریں‘ اللہ کے حبیب حضور نبی کریم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے ’’سورۂ فاتحہ دم ہے‘‘ (بخاری)۔
2۔ قرآن اور شہد میں شفاء ہے‘ روزانہ کم از کم ایک صفحہ قرآن کریم پڑھیں ان شاء اللہ ہر بیماری سے شفاء ملے گی۔
3۔ شہد کا ایک چمچہ پانی کے ساتھ روزانہ صبح ناشتے سے پہلے پئیں۔ 4۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’تم کلونجی کو استعمال کرو بے شک اس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کیلئے شفاء ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم) روزانہ تقریباً ایک چٹکی پیس کر پانی کے ساتھ کھائیں۔5۔ بعض روایات میں ہے کہ حضورنبی اکرم ﷺ مریضوں پر درج ذیل دعا پڑھ کر دم فرماتے تھے:۔

اے لوگوں کے رب! اس بیماری کو دور فرما‘ شفاء عطا فرما‘ تو ہی شفاء دینے والا ہے تیری شفاء کے علاوہ اور کوئی شفاء نہیں‘ ایسی شفاء عطا فرما جو بیماری کو نہ چھوڑے۔ (بخاری) آپ بھی اپنے اوپر اور اپنے مریضوں پر یہ دعا پڑھ کر دم کریں‘ بار بار خاص طور پر نماز کے بعد۔ 6۔ مریض یہ دعا ہر نماز کے بعد کم ازکم تین بار ضرور پڑھیں۔

فرمان رسول کریم ﷺ ہے: ’’یہ دعا 99 بیماریوں کی دوا ہے‘ جس میں سب سے ہلکی بیماری فکر و پریشانی ہے۔‘‘ (طبرانی و حاکم)۔
7۔ اللہ کے رسول حضور نبی کریم ﷺ ہر غم اور مشکل کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے: ترجمہ: اے ہمیشہ زندہ رہنے والے سب کو تھامنے والے میں تیری رحمت کے ذریعہ فریاد رسی چاہتا ہوں۔ (نسائی)ہر دعا کے شروع اور آخر میں درود ابراہیمی ضرور پڑھیں۔
دانت درد کی آزمودہ دوا:امام بیہقی حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اکرم ﷺ سے دانت درد کی شکایت کی تو حضور نبی اکرم ﷺ نے اپنا دست مبارک ان کے رخسار پر جس میں درد تھا رکھ کر سات مرتبہ پڑھا:

ترجمہ: اے اللہ جو تکلیف یہ شخص محسوس کررہا ہے اس کو اس کی سختی سے دور فرما دیجئے‘ اپنے نبی (ﷺ) کی دعا سے جو آپ کے نزدیک بابرکت ہے۔‘‘ دست اقدس ابھی اٹھایا بھی نہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے درد کو رفع فرما دیا۔ درد دندان کیلئے انوکھا عمل: جس طرف ڈاڑھ یا دانت درد کرے اس رخسار پر شہادت کی انگلی سے ف ر ع و ن غ ر ق ش د (فرعون غرق شد) لکھیں۔ یہ تین مرتبہ لکھنے سے ڈاڑھ یا دانت کا درد رفع ہوجاتا ہے۔ یہ عمل عبقری میں پہلے بھی شائع ہوچکا ہے۔(حکیم فاروق چڑھوے ولا‘مظفرگڑھ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 222 reviews.