محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ گزشتہ کئی سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ عبقری میں آنے والا مراقبہ ہر ماہ پابندی سے کرتا ہوں‘ جب مراقبہ کرنا شروع کیا تو چند ماہ تو کچھ بھی محسوس نہ ہوا مگر آہستہ آہستہ میری مراقبہ پر گرفت مضبوط ہوئی اور مجھے اس میں میرے ہر مسئلہ کا حل ملنا شروع ہوگیا۔ مجھے اکثر بزرگوں کی زیارتیں ہوتیں‘ مختلف مقامات کی سیر کرتا‘ طبیعت میں فرحت آگئی‘ سکون کی نیند آتی۔ ابھی گزشتہ دنوں جب مراقبہ کرنے بیٹھا تو مجھے ایسے محسوس ہوا کہ میرے سامنے ایک پیالہ پڑا ہے اور اس میں مجھے حرم شریف نظر آیا اور تھوڑی ہی دیر کے بعد مجھے مسجد نبوی ﷺ دکھائی دی۔کیا منظر تھا ؟ میں لفظوں میں شاید بیان نہ کرسکوں۔ جیسے جیسے میں حرم شریف اور گنبد خضریٰ کا دیدار کررہا تھا میرے دل میں سکون کی ایک لہر اتر رہی تھی‘ میرا سینہ ٹھنڈا ہورہا تھا‘ نامعلوم کب میں دیدار کرتے کرتے اپنے مصلے پر ہی سو گیا۔ اس رات مجھے بڑی پرسکون نیند آئی ‘ جب تہجد کے وقت جاگا تو ایسے فریش اٹھا جیسے تمام تھکاوٹیں اترگئی ہوں۔ واہ کیا بات ہے مراقبہ کی! (و۔ق، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں